وزارت دفاع
وزیردفاع انڈمان ونکوبارکے دورے پر
प्रविष्टि तिथि:
14 JAN 2019 1:30PM by PIB Delhi
ی دہلی ،14جنوری :بھارت کی وزیردفاع ، محترمہ نرملاسیتارمن 13تاریخ کی شام کو پورٹ بلیئر پہنچیں ۔ وائس ایڈمیرل ورما، اے وی ایس ایم ، اے ڈی سی ، کمانڈر۔ان ۔ چیف ،انڈمان اورنکوبارکمانڈپرآئی این ایس اترکروش پران کا خیرمقدم کیا۔ واضح ہوکہ وزیردفاع موصوفہ انڈمان نکوبار کے دوروزہ 13اور14جنوری کو سرکار دورے پرہیں ۔اس کمانڈکے اپنے دوسرے دورے کے موقع پر کمانڈ کی آپریشنل تیاری نیز اے این سی کے یونٹوں میں موجود ڈھانچہ جاتی سہولیات کے فروغ کا جائزہ لیں گی ۔ انڈمان ونکوبار کے اپنے قیام کے دوران محترمہ سیتارمن اس آپریشنل مشق کاجائزہ لیں گی، جس میں کمانڈکی سبھی فورسیز شامل ہوں گی۔ یہ مشق وسیع ترجزیرہ ٔ نکوبار پر 14سے 19جنوری تک جاری رہے گی ۔ اس موقع پرمحترمہ سیتارمن فوجیوں سے گفتگوبھی کریں گی اورمیریڈایکوموڈیشن پروجیکٹ ( ایم اے پی ) کے دوسرے مرحلے کے تحت برچ گنج ملٹری اسٹیشن میں 868فوجیوں کے رہائشی مکانات کی تعمیر کاجائزہ لیں گی ۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-305
(रिलीज़ आईडी: 1559832)
आगंतुक पटल : 62