صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

جموں و کشمیر کے لئے دو نئے ایمس ، گجرات کے لئے ایک ایمس کی منظوری

Posted On: 10 JAN 2019 8:47PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 11 جنوری ؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر قیادت مرکزی کابینہ نے تین نئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایمس )قائم کئے جانے کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ ان میں سے ایک ایمس وجے نگر ، سانبہ ، جموں میں 1661 کروڑ روپئے کی لاگت سے ، دوسرا اونتی پورہ ، پلوامہ ، کشمیر میں 1828 کروڑ روپئے کی لاگت سے اور تیسرا راج کوٹ ، گجرات میں 1195 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا ۔
صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے وزیر اعظم کی بصیرت افروز قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منظوری ہمارے وزیر اعظم کے نظریہ کا مظہر ہے اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کے جذبے کی علامت ہے ۔ جناب نڈا نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں دو نئے ایمس جن میں سے ایک جموں خطے اور دوسرے کشمیر خطے کے لئے وزیر اعظم کے ذریعے وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج کے تحت اعلان کیا گیا تھا جبکہ گجرات کے ایمس کا اعلان وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر کے دوران کیا تھا ۔
جناب نڈا نے مزید کہا کہ نئے ایمس کے قیام سے نہ صرف صحتی تعلیم و تربیت کے نظام کی تبدیلی ہو گی بلکہ اس سے خطے میں صحتی دیکھ بھال کے پیشہ وروں کی قلت کا بھی سد باب ہوسکے گا ۔ نئے ایمس کے قیام سے دو مقصد حاصل ہوں گے جن میں وہاں کی آبادی کو ان کے گھروں کے نزدیک سپر اسپیشل صحت خدمات مہیا ہوں گی اور نیشنل ہیلتھ مشن ( این ایچ ایم ) کے تحت بڑی تعداد میں ڈاکٹر اور دیگر صحت ملازمین ابتدائی اور ثانوی سطح کے ادارے ، سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ ان نئے ایمس کی تعمیر کے لئے تمام خرچ مرکزی حکومت بذات خود برداشت کرے گی ۔ جناب نڈا نے کہا کہ نئے ایمس کے آپریشن اور رکھ رکھاؤ کے مصارف بھی کلی طور طور پر مرکزی حکومت اٹھائے گی ۔
مرکزی وزیر صحت نے مزید کہا کہ ان ریاستوں میں نئے ایمس کے قیام سے ہر ایک ایمس میں تقریباً تین ہزار افراد کو مختلف فیکلٹی اور غیر فیکلٹی نشستوں پر روزگار ملے گا ۔ اس کے علاوہ سہولیات اور خدمات مثلاً شاپنگ سینٹر ، کینٹین وغیرہ کے ذریعہ بھی بالواسطہ طور پر بھی روزگار کے دروازے کھلیں گے ۔
جناب نڈا نے کہا کہ ہر ایک ایمس سے 100 یو جی ( ایم بی بی ایس ) اور 60 بی ایس سی ( نرسنگ ) نشستیں اور 15-20 سپر اسپیشلٹی ڈیپارٹمنٹ وابستہ ہوں گے ۔ ہر ایک نئے ایمس میں تقریباً 750 اسپتال بستر ہوں گے ۔ موجودہ ایمس اعداد و شمار کے مطابق توقع ہے کہ ہر ایک نئے ایمس میں تقریباً 1500 او پی ڈی مریض ہر روز دیکھے جائیں گے اور تقریباً ایک ہزار آئی پی ڈی مریض ماہانہ دیکھے جایا کریں گے ۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔


U . 249


(Release ID: 1559555) Visitor Counter : 127


Read this release in: Malayalam , English