وزیراعظم کا دفتر

جاپان کے وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سے خیرسگالی ملاقات

Posted On: 07 JAN 2019 10:06PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 08 جنوری ؍ جاپان کے وزیر خارجہ ہز ایکسی لینسی مسٹر تارو کو نو نے گزشتہ روز وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے خیر سگالی ملاقات کی ۔
مسٹر کو نو نے اکتوبر ، 2018 میں وزیر اعظم مودی کے دورہ جاپان کے بعد، حالیہ مہینوں میں کئے گئے اقداماات کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔
وزیر اعظم نے اکتوبر ، 2018 میں اپنے کامیاب دورہ جاپان کو گرم جوشی سے یاد کرتے ہوئے بھارت اور جاپان کے درمیان عالمی اشتراک اور خصوصی حکمت عملی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے عہد بستگی کا اعادہ کیا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت جاپان کے ساتھ رواں سال کے آخر میں ہونے والی سالانہ چوٹی کانفرنس کا منتظر ہے ۔
 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


U . 157



(Release ID: 1559043) Visitor Counter : 56