وزیراعظم کا دفتر
کار نکو بار میں ایک پبلک میٹنگ سے وزیر اعظم کا خطاب
Posted On:
30 DEC 2018 4:39PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 31 دسمبر؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ روز کار نکو بار میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا ۔ اس خطاب کا متن درج ذیل ہے ۔
اسٹیج پر موجود سبھی معزز حاضرین ، کارنکو بار کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو ۔
میں کل کاشی میں ماں گنگا کے پاس تھا اور آج صبح یہاں اس عظیم سمندر کی گود میں، آپ سب کے درمیان موجود ہوں ۔ ماں گنگا اپنی پاکی سے جس طرح بھارت کے لوگوں کو آشیر واد دیتی رہی ہے ، اسی طرح یہ سمندر اننت کال سے ماں بھارت کے چرنوں کی وندنا کر رہا ہے ۔ قوم کا تحفظ اور توانائی فراہم کر رہا ہے ۔
ساتھیو ، آج جب میں یہاں آیا ہوں ، تب آپ سے پہلے میں کار نکو بار سمیت یہاں کے تمام جزائر پر بسے ہمارے اجداد کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے آزادی کے لئے یہاں کی ترقی کے لئے اپنی زندگی کو وقف کر دیا ۔
ساتھیو، آپ کے پاس فطرت کا عجیب و غریب خزانہ تو ہے ہی ، آپ کی تہذیب ، روایات ، فن اور ہنر بھی بہترین ہے ۔ تھوڑی دیر پہلے یہاں جو رقص پیش کیا گیا ، بچوں نے جو فن کا مظاہرہ کیا ، وہ دکھاتا ہے کہ بھارت کی تہذیب بحر ہند جتنی عظیم ہے ۔
خاص طور پر آپ لوگوں نے متحدہ خاندان کی جس روایت کو قائم رکھا ہے ۔ مشترک کنبہ ، وہ بھارتی طرز زندگی کی ایک بہت بڑی طاقت ہے ۔ کام کا ، وسائل کا ، محنت کا کس طرح بہتر استعمال کیا جا سکتا ہے ، کیسے مل بانٹ کر زندگی جی سکتے ہیں ، اس کی یہ سچی مثال ہے ۔ کرگل سے لے کر کار نکو بار تک ، کچھ سے لے کر کوہیما تک ہمارے معاشرے میں کنبہ ادارے ، کنبہ سسٹم بہت بڑی طاقت رہا ہے ۔
ساتھیو ، تھوڑی دیر قبل میں سونامی میموریل ، وال آف لوسٹ سولس گیا تھا ، وہاں میں نے اس زبردست قدرتی آفت میں زندگی کھونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ 14-15 برس قبل اس دل دہلانے والے حادثے نے یہاں کے رہنے والوں ، آپ سبھی کو تہس نہس کر دیا تھا ، اپنوں کو دور کر دیا تھا ۔ لیکن جس طرح آپ نے اپنی پا مردی سے کار نکو بار کو از سر نو کھڑا کر دیا ہے ، وہ سچ میں قابل ستائش ہے ۔
بھائیو اور بہنو ، کار نکو بار میں زندگی اور سہل ہو ، آپ سبھی کو بہتر سہولیات فراہم ہوں ، مواقع ملیں ، اس کے لئے آج کروڑوں روپئے کے پروجیکٹوں کو وقف کیا گیااور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔ اس میں تعلیم سے لے کر صحت تک ، روز گار سے لے کر ہنر مندی فروغ تک ، نقل و حمل سے لے کر بجلی تک ، کھیلوں سے لے کر سیاحت تک متعدد پروجیکٹ شامل ہیں ۔ ان سبھی پروجیکٹوں کے لئے میں آپ سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ یہ ملک کی ترقی کے لئے ہماری اس فکر مندی کی توسیع ہے ، جس میں بنیادی ڈھانچہ ترقیات ہے ، کنکٹی وٹی ہے ۔ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس یعنی ترقی سے ملک کا کوئی بھی شہری محروم نہ رہے ، اور کوئی کونہ بھی اچھوتا نہ رہے ، اسی جذبے کا یہ مظہر ہے ۔
ملک کے وسیع حصوں کی دوریاں بھی مٹ جائیں اور دل میں ہمہ شخصیت کا جذبی بھی مضبوط ہو ، اسی مقصد کے ساتھ ہم کام کر رہے ہیں ۔ گزشتہ چار برسوں سے یہ میری کوشش رہی ہے کہ وزیر اعظم ہونے نے ناطے میں خود ملک کے کونے کونے میں جاؤں اور آپ سب سے مل کر کے آپ سے تبادلہ خیال کر سکوں ۔
ساتھیو ، کچھ دیر قبل جن اسکیموں کو قوم کے نام وقف کیا گیا اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ، اس میں سمندری دیوار یعنی سی وال کا پروجیکٹ بھی شامل ہے ۔ آپ سب کی یہ لمبے عرصے سے مانگ تھی کہ مٹی کے کٹاؤ سے جو خطرہ پیدا ہو رہا تھا ، اس سے نمٹنے کے لئے کیا ترکیب کی جائے ۔ آپ کی اس مانگ کے پیش نظر تقریباً 50 کروڑ روپئے کی لاگت سے سی وال کی تعمیر یہاں کی جائے گی ، جس کا سنگ بنیاد رکھنے کی خوش نصیبی آج مجھے حاصل ہوئی ہے ۔ اس پروجیکٹ پر تیز رفتاری سے کام ہو گا اور جب یہ کام مکمل ہو جائے گا تو یہ سی وال کار نکو بار کے لئے تحفظ کا کام کرے گا ۔
ساتھیو ، تحفظ کے ساتھ ساتھ کار نکو بار میں ترقی کی پنچ دھارا بہے ، بچوں کو تعلیم ، نو جوانوں کو آمدنی ، بزرگوں کو دوا ، کسانوں کو آبپاشی اور ہر فرد کی سنوائی ، یہ سہولیات ملیں ، اس کے لئے بھی کام کیا جا رہا ہے ۔ مجھے احساس ہے کہ یہاں کے نو جوان ساتھیوں کو تعلیم لے لئے ، ٹریننگ کے لئے دور دور تک جانا پڑتا تھا ۔ اب ارونگ گاؤں میں صنعتی تربیتی ادارہ یعنی آئی ٹی آئی بننے سے آپ سب نوجوان ساتھیوں کو بہت فائدہ ہونے والا ہے ۔ یہاں سے اب کار نکو بار کے نوجوان الیکٹریشن ، پلمبر ، آٹو موٹیو ٹیکنیشین بن کر نکلیں گے اور ملک بھر میں کہیں پر بھی روزگار کے لئے اہل ہوں گے ۔
ساتھیو ، کار نکو بار کے نو جوان روایتی روز گار کے ساتھ ساتھ آج تعلیم ، علاج معالجہ اور دیگر کاموں میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں ۔ کھیلوں کا ہنر تو یہاں کے نو جوانوں میں رچا بسا ہے ۔ آپ کی رگوں میں کھیل کود ہے ۔ وہ کار نکو بار فٹ بال سمیت مختلف کھیلوں میں ملک کے بہترین کھیلوں کے ہنر کے لئے بھی مشہور ہو رہا ہے ۔ کچھ دیر قبل یہاں کے ہنر مند کھلاڑیوں سے مجھے ملنے کا موقع بھی ملا ۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ جونیر فٹ بال ٹیم نے چار بار مشہورسبروتو مکھرجی کپ جیتا ہے ۔
ساتھیو ، یہاں کی صلاحیت کو ، یہا کے ہنر کو نکھارنے کے لئے اب لپاتی گاؤں میں بنا جدید کھیل کمپلیکس آپ کے لئے وقف ہے ۔ یہ انڈمان اور نکو بار جزیرے کا اکلوتا ایسا کمپلیکس ہے ۔ تقریباً آٹھ کروڑ روپئے کی لاگت سے بنے اس کھیل کمپلیکس میں تمام سہولیات بہم پہنچائی گئی ہیں ۔ لڑکے اور لڑکیوں کے لئے ہوسٹل کے ساتھ ساتھ یہاں سنتھیٹک ٹریک بھی بنایا گیا ہے ۔
ساتھیو ، فٹ بال کے علاوہ سائیکلنگ ہو ، کایا کنگ ہو ، رائیڈنگ ہو ، کار نکو بار کے متعدد با صلاحیت کھلاڑی ملک کو دیئے ہیں ۔ آج جس کھیل پریشد کو قوم کے نام کیا گیا ہے ، مستقبل میں یہاں سائیکلنگ کے لئے ویلوڈرم اور سوئمنگ پول بنانے کا بھی منصوبہ ہے ۔
ساتھیو ، مرکزی حکومت انڈمان و نکوبار میں رہنے والے ہر شہری کے لئے ز ندگی کو سہل بنانے میں مصروف عمل ہے ۔ سستا راشن ہو ، صاف پانی ہو ، گیس کنکشن ہو ، مٹی کا تیل ہو ، ہر سہولت کو آسان کرنے کی ہماری کوشش ہے ۔ خاص طور پر یہاں رہنے والے آپ سبھی کو بہتر خدمات دینے کے لئے بھی حکومت عہد بند ہے ۔ ڈگلی پور کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال کی توسیع سے صحت خدمات میں بہت سدھار ہونے والا ہے ۔
ساتھیو ، مرکزی حکومت یہاں کی ضروریات ،یہا ں کے حالات کے لحاظ سے ہی ترقی کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ماحولیات اور مقامی ثقافت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ترقی ہو ۔ اس جذبے کے تحت حکومت نے متعدد اہم فیصلے کئے ہیں ۔
انڈمان ، نکوبار سمیت سمندری ساحل پر رہنے والے کھوپرا اور ناریل کی کاشت سے وابستہ کسانوں کے لئے بڑی فیصلہ حکومت نے لیا ہے ۔ کھوپرا کے ایم ایس پی میں دو ہزار روپئے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے جو ملنگ کھوپرا ہوتا ہے اس کی سہارا قیمت اب 7750 روپئے سے بڑھ کر 95o00 روپئے فی کوئنٹل کی گئی ہے ۔ اس اضافے سے کھوپرا کی کھیتی سے وابستہ متعدد کسانوں کو فائدہ ہوگا ۔
ساتھیو ، حکومت ماہی گیروں کو با اختیار بنانے میں لگی ہے ۔ حال ہی میں مچھلی پروری کو منافع بخش بنانے کے لئے سات ہزار کروڑ روپئے کا ایک مخصوص فنڈ قائم کیا گیا ہے ۔ اس کے تحت ماہی گیروں کو مناسب شرعح پر قرض مہیا کرایا جا رہا ہے ۔
ہمارے سمندری ساحل نیلے انقلاب کا مرکز بننے میں خود کفیل ہیں ۔ اسی سوچ کے ساتھ حکومت آگے بڑھ رہی ہے ۔ مچھلی سے وابستہ روزگار ہو ، متعدد پروجیکٹوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔ جدید کشتیوں کے لئے حکومت ماہی گیروں کی مالی مدد بھی کر رہی ہے ۔ اسی نظرئیے کے ساتھ فشریز ، کھیتی اور مویشی پروری سے وابستہ متعدد اسکیموں کے لئے پیکیچ دیئے جا رہے ہیں ۔
بھائیو اور بہنو ، کار نکو بار کے ماحولیاتی تحفظ کو دھیان میں رکھتے ہوئے شمسی توانائی کی توقعات کو تلاش کیا جا رہا ہے ، تراشا جا رہا ہے ۔ آج بھارت دنیا کے ان ممالک میں ہے جہاں شمسی توانائی کی پیداوار اور استعمال سب سے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ہم ملک کو شمسی توانائی کے ذریعہ سستی اور گرین انرجی دینے کے لئے عہد بند ہیں ۔ آج انٹر نیشنل سولر الائنس کے ذریعہ پوری دنیا میں شمسی توانائی کے انقلاب کے لئے بھارت قیادت لے رہا ہے ۔ رہنمائی کر رہا ہے ۔ ون ورلڈ ، ون سن ، ون گرڈ کے وژن کے لئے بھارت کام کر رہا ہے ۔
ساتھیو ، بھارت کا جو سمندری ساحل ہے ، یہاں تو قابل تجدید توانائی کے بہت زیادہ وسائل ہیں ۔ ان وسائل کو ہم مواقع میں بدلنے کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ اس منصوبے کے تحت کار نکو بار میں 300 کلو واٹ کے روٹ ٹاپ سولر پلانٹ لگانے کا نشانہ رکھا گیا ہے ۔ مجھے واقف کرا یا گیا ہے کہ یہاں کے اسکولوں ، اسپتالوں سمیت متعدد اداروں میں 50-50 کلو واٹ کے سولر پینل پہلے ہی کام کر رہے ہیں ، لگائے جا چکے ہیں ۔ حکومت کی کوشش ہے کہ آنے والے وقت میں کار نکو بار کی ساری بجلی کی تمام ضروریات شمسی توانائی سے ہی پوری ہو ۔
ساتھیو ہمارا یہ کار نکو بار ، یہ پورا سمندری علاقہ ، دیش ، یہ وسائل اور تحفظ دونوں کے لئے بہت اہم ہے ۔ یہ بحر ہند اور پرشانت مہا ساگر کے درمیان ایک اہم شپنگ چینل ہے ۔ یہ مال بردار جہازوں کے لئے دنیا کا سب سے مصروف راستہ ہے ۔ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہاں مواصلات کے نظام کو بھی تر قی دی جا رہی ہے ۔ اس سے آپ کو سہولیات بھی ملیں گی اور روزگار کے مواقع بھی تیار ہوں گے ۔
بھائیو اور بہنو ، دیش کی ضروریات کے پیش نظر یہا ٹرانس شپ مینٹ پورٹ کا سنگ بنیاد آج رکھا گیا ہے ۔ اس سے خلیج کے جنوبی حصے میں نئے صنعتی مواقع ملیں گے ۔
اسی کے ساتھ ساتھ ساگر مالا یوجنا کے تحت ملک بھر کے سمندری ساحلوں کو ترقی دینے ، یہا بنیادی ڈانچہ ترقی کے لئے بڑی اسکیمیں چل رہی ہیں ۔ اس منصوبے کے تحت تقریباً ڈھائی لاکھ کروڑ رپوئے کی لاگت سے سینکڑوں پروجیکٹوں پر کام چل رہا ہے ۔ ملک بھر میں 14 کوسٹل ایمپلائمنٹ زون یعنی سی ای زیڈ کی ترقی آنے والے وقت میں ملک کی سمندری کناروں کے آس پاس ہونی ہے ۔
ساتھیو ، ساگر مالا یوجنا کے تحت کار نکو بار میں بھی کیمپ بیل بے میں تقریباً 50 کروڑ روپئے کی لاگت سے کیمپ بیل بے جیٹی کی توسیع تقریباً 150 کلو میٹر تک کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ مس جیٹی کی گہرائی بڑھانے کے لئے منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ یہاں بڑے جہازوں کو رکنے میں مشکل نہ ہو ۔
بھائیو اور بہنو ، آئندہ آنے والے وقت میں ہوائی خدمات کی بہتر کنکٹی وٹی کجی طرف بھی حکومت کام کر رہی ہے ۔ حکومت آپ سب کی زندگی کا معیار بلند کرنے ، آپ کی زندگی کو سہل بنانے کے لئے کوششیں کر رہی ہے ۔
سااتھیو ، میں ٹرائیبل کونسل کا بھی دلی شکر گزار ہوں ۔ آپ سبھی ملک کی جمہوریت کو مضبوط کرنے اور یہاں کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہاں جو چلیج کونسل ہے ، اس میں بہنوں اور بیٹیوں کی اچھی حصہ داری ہے ۔ یہ بھی قابل ستائش کوشش ہے ۔
ساتھیو ، کار نکو بار کی ترقی کے لئے حکومت پوری طرح عہد بند ہے ۔ آنے والے سال میں بھی ہماری کوشش نئے جذبے ، نئے جوش کے ساتھ جاری رہے گی ۔ آخر میں ایک بار پھر آپ سبھی کو ترقی کی تمام اسکیموں کے لئے بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں ۔ بہت بہت شکریہ ۔ جے ہند ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
u.6530
(Release ID: 1557934)
Visitor Counter : 242