سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

وزیر اعظم 3 جنوری کو جالندھر میں 106 ویں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے


مرکزی کابینہ وزراء سمیت سائنس و تکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن ، ٹیکسٹائل کی وزیر ا سمرتی ایرانی ، نوبل انعام یافتگان،

دنیا بھر کے نامور سائنسداں اس عظیم تقریب میں شرکت کریں گے

प्रविष्टि तिथि: 30 DEC 2018 3:25PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 31 دسمبر؍ عالمی پیمانے کی عظیم ترین سائنس میٹ ’ انڈین سائنس کانگریس ( آئی ایس سی ) 2019 ‘ 3 سے 7 جنوری ، 2019 تک پنجاب کے شہر جالندھر میں منعقد ہو گی ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 03 جنوری کو ’’ فیوچر انڈیا : سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ‘‘ کے موضوع پر منعقد ہو نے والی اس 106 ویں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے ۔ وزیر اعظم تقریباً 30 ہزار ڈیلی گیٹ کے اجتماع سے بھی خطاب کریں گے جن میں متعدد نوبیل انعام یافتگان ، حکومت ہند کے مرکزی کابینہ وزراء ، سائنس پالیسی ساز ، ایڈمنسٹریٹر ، نامور سائنس داں ، نو جوان مرد و خواتین محققین اور ملک و بیرون ملک سے آئے ہوئے اسکولی بچے شامل ہوں گے ۔ اس پانچ روزہ طویل کانگریس کے دوران تقریباً ایک سو سے زائد کانفرنسیں اور سائنس و تکنالوجی سے متعلق تقاریب بھی منعقد ہوں گی جن میں ڈی آر ڈی او ، اسرو ، ڈی ایس ٹی ، ایمس ، یو جی سی ، اے آئی سی ٹی ای اور امریکہ ، برطانیہ ، بھارت اور دیگر ممالک کی یونیورسٹیوں کی متعدد اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی ۔مرکزی کابینی وزراء بشمول سائنس و تکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن اور ٹیکسٹائل کی وزیر اسمرتی ایرانی بھی اس تقریب میں شرکت کریں گی ۔
سائنس و تکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کا یقین ہے کہ فیوچر انڈیا ۔ سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے موضوع پر 106 وی انڈین سائنس کانگریس بھارت میں ہو رہی ترقی ، کیا کچھ کیا جا سکتا ہے اور بھارت میں سائنس اور تکنالوجی کے مستقبل کی وضاحت کی نمائش کرنے میں مدد گار ثابت ہو گی۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ حکومت کا مقصد معاشرے کے آخری شخص تک سائنس و تکنالوجی کے فوائد بہم پہنچاناہے ۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔


u.6529


(रिलीज़ आईडी: 1557933) आगंतुक पटल : 120
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , Tamil