نیتی آیوگ
نیتی آیوگ نے اسپائریشنل اضلاع کے لیے دوسری ڈیلٹا درجہ بندی جاری کی
اسپائریشنل اضلاع کی درجہ بندی جون سے اکتوبر 2018 کے دوران کارکردگی میں بہتری کی بنیاد پر کی گئی
Posted On:
27 DEC 2018 1:38PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ نے آج اسپائریشنل اضلاع کے لیے دوسری ڈیلٹا درجہ بندی جاری کی۔ جس سے یکم جون 2018 سے 31 اکتوبر 2018 کے دوران ان کے ذریعے کی گئی پیش رفت کی پیمائش ہوتی ہے۔ یہ درجہ بندی 6 ترقیاتی شعبوں میں کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ یہ 6 شعبے ہیں:صحت وغذائیت، تعلیم، زراعت و آبی وسائل، مالی شمولیت، فروغ ہنر مندی اور بنیادی ڈھانچہ۔
درجہ بندی سے متعلق عوامل کی بنیاد نیتی آیوگ کے نالج پارٹنروں کے ذریعے گھروں میں کیے گئے سروے سے حاصل اعداد وشمار ہے۔ یہ نالج پارٹنر ہیں: ٹاٹاٹرسٹس اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن۔ یہ سروے سبھی اسپائریشنل اضلاع میں جون کے مہینے میں ایک لاکھ سے زیادہ خاندانوں کے اندر کیا گیا۔ ان جائزوں کا استعمال اہم ڈیٹا پوائنٹس کی جانچ پڑتال کرنے اور مزید 9 ڈیٹا پوائنٹس کے لیے ان پٹس فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔ جس کے لیے ضلع سطح پرمخصوص وقفے وقفے سے حاصل کیے گیے اعداد وشمار دستیاب نہیں ہیں۔
دوسری ڈیلٹا درجہ بندی کا اجرا کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ ہم نے اسپائریشنل اضلاع میں شفاف ،معیاری ترقی کی ریئل ٹائم پیمائش کو یقینی بنانے کیے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ اس کے لیے ہم نے تھرڈ پارٹی کے ذریعے جانچے پرکھے گئے اعداد وشمار کا استعمال کیا ہے۔ اس سے مسابقت کی روح کو تقویت دینے اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کے سلسلے میں امداد باہمی پر مبنی وفاقیت کے فروغ میں مدد ملے گی۔
جون اور اکتوبر 2018 کے دوران ہوئی متحدہ پیش رفت کے لیے ڈیلٹا درجہ بندی کی کمپیوٹر کاری شفاف طریقے سے کی گئی ہے۔
بحیثیت مجموعی درجہ بندی میں جن اضلاع نے سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
درجہ بندی
|
ضلع
|
ریاست
|
1
|
ویرودھو نگر
|
تمل ناڈو
|
2
|
نواپاڑہ
|
اڈیشہ
|
3
|
سدھارتھ نگر
|
اترپردیش
|
4
|
اورنگ آباد
|
بہار
|
5
|
کورا پٹ
|
اڈیشہ
|
جون سے اکتوبر 2018 کے دوران دوسری ڈیلٹا درجہ بندی کے مطابق جن اضلاع نے سب سے کم پیش رفت کی
ہے، ان کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
درجہ بندی
|
ضلع
|
ریاست
|
107
|
کیفائر
|
ناگالینڈ
|
108
|
گریڈیہہ
|
جھارکھنڈ
|
109
|
چھترا
|
جھارکھنڈ
|
110
|
ہیلاکانڈی
|
آسام
|
111
|
پاکوڑ
|
جھارکھنڈ
|
جن اضلاع نے جون اور اکتوبر کے درمیان اپنےسبھی معیارات کے سلسلے میں معیاری پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے اورزبردست اقدام کا اظہار کیا ہے، انہیں ‘فاسٹ موورس’ یعنی تیزی کے ساتھ آگے بڑھنے والے اضلاع کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
ضلع، ریاست
|
جون 2018
|
اکتوبر 2018
|
کپواڑہ، جموں و کشمیر
|
108
|
7
|
رانچی، جھارکھنڈ
|
106
|
10
|
سدھارتھ نگر، اترپردیش
|
103
|
3
|
جموئی، بہار
|
99
|
9
|
فتح پور، اترپردیش
|
82
|
25
|
اسپائریشنل اضلاع کی جو درجہ بندی کی گئی ہے، اس میں ڈیٹا سائنسز کا جدت طرازانہ استعمال اور موثر انتظامیہ دونوں کو شامل کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ اضلاع کی اس درجہ بندی سے ضلع مجسٹریٹوں/کلکٹروں کو ان شعبوں پر مزید توجہ دینے اور مستقبل میں اپنی درجہ بندی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
اسپائریشنل اضلاع کی یکسر تبدیلی پروگرام کے بارے میں
اس سال جنوری میں وزیراعظم کے ذریعے شروع کیے گیے ‘اسپائریشنل اضلاع کی یکسر تبدیلی’ پروگرام کا مقصد ملک کے کچھ انتہائی پسماندہ اضلاع کے اندر تیزی سے اور موثر طریقے پر یکسر تبدیلی لانا ہے۔
اس سے پروگرام کا وسیع تر مقصد ہم آہنگی (مرکزی و ریاستی اسکیموں) تعاون (مرکزی ، ریاستی سطح کے پربھاری افسروں اور ضلع کلکٹروں کے درمیان) اور جن آندولن کے ذریعے اضلاع کے اندر مسابقت کا فروغ ہے۔ چونکہ اس پروگرام کو چلانے میں ریاستوں کا مرکزی کردار ہے، لہذا یہ پروگرام ہر ایک ضلعے کو مضبوط کرنے کو توجہ دے گا۔
حکومت اپنے شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس کو یقینی بنانے کے تئیں پابند عہد ہے۔
مختلف حصص داروں کے ساتھ صلاح ومشورے کے متعدد مراحل کے بعد 49 کلیدی کارکردگی اشاریہ جات کا انتخاب کیا گیا ہے، تاکہ اضلاع میں ہوئی پیش رفت کی پیمائش کی جاسکے۔ اضلاع کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ پہلے اپنی ریاست میں بہترین ضلع بننے کی کوشش کریں اور اس کے بعد ملک میں بہترین ضلع بننے کا خواب دیکھیں۔ اس کے لیے وہ مسابقت اور باہمی تعاون پر مبنی وفاقیت کی روح کے ساتھ ایک دوسرے سے مسابقت کریں اور ایک دوسرے سے سیکھیں۔
U-6471
(Release ID: 1557501)
Visitor Counter : 199