وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے  ’’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘‘ میں بہتری پیداکئے جانے کے اقدامات کا جائزہ لیا

Posted On: 13 DEC 2018 7:54PM by PIB Delhi

نئیدہلی14 دسمبر۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ،جس میں ،’’  ایز آف ڈوئنگ بزنس   ‘‘ میں بہتری پیدا کئے جانے کا جائزہ لیا گیا ۔اس اجلاس میں  معاشی امور سے متعلق سینئر مرکزی وزرا ، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ  جناب دیویندر فڑنویس  ، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب انل بیجل اور مرکزی ،  مہاراشٹراوردلی کی سرکاروں کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اس میٹنگ میں  وزیراعظم کو ایز آف ڈوئنگ بزنس سے متعلق مختلف  خطوط اور معیارات میں  پیدا کی جانے والی بہتری کے بارے میں بتایا گیا اور تعمیراتی پرمٹ  ، ٹھیکوں کی عمل آوری ، املاک اور اثاثہ جاتی کا اندراج ، نئے کاروبار کا  آغاز ، بجلی کے حصول ،قرض کے حصول اور قرض سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔

 عالمی بینک کی ،’’ ڈوئنگ بزنس ‘‘  کی درجہ بندی میں   ہندوستان پچھلے چار برسوں کے دوران 142  ویں مقام سے اٹھ کر 77 ویں  مقامات پر پہنچ  گیا ہے ۔  اس  موقع پر کاروباری اصلاحات کی عمل آوری میں پیش آنے والی دشواریو  ں او ر خامیوں  کا پتہ لگانے  کے اقدامات  کی بھی صراحت پیش کی گئی ۔

 اجلاس میں وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ آخری حد پر خدمات کی فراہمی میں بہتری پر توجہ مرکو زکی جانی چاہئے  اور ایسے طریقہ عمل کو مرکزی دھانے میں شامل کیا جانا چاہئے جس سے نہ صرف یہ کہ ’’ ڈوئنگ بزنس‘‘ کی  درجہ بندی میں بہتری پیدا ہوسکے گی بلکہ چھوٹے کاروباریوں اور عام آدمی کو ’’ایز آف لیونگ‘‘  کی آسانی بھی میسر آسکے گی ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-6246



(Release ID: 1555933) Visitor Counter : 44