ریلوے کی وزارت
ریلوے بورڈ (انجینئرنگ) کے نئے رکن کی حیثیت سے وشویش چوبے کی تقرری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 NOV 2018 12:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم نومبر 2018؍ جناب وشویش چوبے کی تقرری ریلوے بورڈ (انجینئرنگ) کے نئے رکن اور حکومت ہند میں بحیثیت عہدہ سیکریٹری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ انہوں نے یکم نومبر 2018ء کی تاریخ سے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ جناب چوبے 1980 بیچ کے انڈین ریلویز سروس آف انجینئرنگ(آئی آر ایس ای) کے افسر ہیں اور اس سے قبل وہ ناردرن ریلوے اور میٹرو ریلوے کولکاتہ کے جنرل منیجر، ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے پرنسپل چیف، انڈین ریلوے انسٹی ٹیوٹ آف سول انجینئرنگ(آئی آر آئی سی ای این)، پونے کے ڈائریکٹر، ناردرن ریلوے کے چیف ٹریک انجینئر(سی ٹی ای) اور فیروز پور کے ڈویژنل ریلوے منیجر (ڈ ی آر ایم) کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
ریلوے بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی حیثیت سے انہوں نے ہائر ایکسل لوڈ چلانے کے کثیر جہتی پہلوؤں کے نفاذ کی نگرانی کی اور ماہانہ بنیاد پر ریلویز کے ذریعے کی جانے والی کارروائیوں کی ضرورت سے متعلق مکمل ریلوے بورڈ کو جانکاری فراہم کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے سیفٹی سے متعلق خصوصی فنڈز(ایس آر ایس ایف) اور کل ہند سطح پر ہائی اسپیڈ کو لاگو کرنے کے کاموں کے ساتھ اپنے فرائض بخوبی انجام دیئے۔
ریلوے کے شعبے میں موجودہ عہد میں پہلی مرتبہ ا ن کے ذریعے ریل وکاس نگم لمٹیڈ (آر وی این ایل) میں بڑی قدرو قیمت کے کنٹریکٹس کامیابی کے ساتھ دیئے گئے۔ اسی طرح ایسٹرن ریلوے کے چیف انجینئر(تعمیرات)کی حیثیت سے انہو ں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے متعدد اختراعی پروجیکٹس پر عمل درآمد کیا۔علاوہ ازیں ان کے ذریعے ایسٹرن ریلوے میں بِلڈ آپریٹ ٹرانسفر(بی او ٹی) کی بنیاد پر پہلے پروجیکٹ ویرام گام-مہسانہ گیج منتقلی پروجیکٹ کا تصویر پیش کیا گیا اور اس پر عمل درآمد کیا گیا۔
U: 5597
(ریلیز آئی ڈی: 1551563)
وزیٹر کاؤنٹر : 104