صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے درگا پوجا، دسہرہ اور وجے دشمی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی

Posted On: 18 OCT 2018 4:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18؍اکتوبر،صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے درگا پوجا، دسہرہ اور وجے دشمی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’درگا پوجا اور وجے دشمی کے مقدس موقع پر میں ہندوستان میں اور بیرونی ملکوں میں اپنے ہم وطنوں کو ’’شبھو بیجویا‘‘ کے ساتھ ساتھ دسہرہ کی مبارک باد  دیتا ہوں‘‘۔

 درگا پوجا اور وجے دشمی برائی پر سچائی اور حق کی جیت کی علامت ہے۔ آج کے دن ہمیں اپنی خوشیاں  محرومی، تنہائی اور دکھ سے متاثر لوگوں کے ساتھ بانٹنی چاہئے۔ یہ ایک ایسا موقع ہے جو اتحاد کے جذبے کو فروغ دیتا ہے اور ہمارے عوام کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مستحکم کرتا ہے۔

آیئے ہم ماں  درگا کو شکتی کی علامت کے طور پر منائیں اور وہ ہمیں سماج میں خواتین، خاص طور پر بچیوں کو بااختیار بنانے کے لئے کام کرنے کی شکتی دے۔ آیئے ہم بھگوان رام کو یاد کریں جن کی اخلاقی اور لازوال اقدار ہماری زندگی کی ہمیشہ سے رہنمائی کرتی رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن-وا- ق ر)

U-5392



(Release ID: 1550028) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Marathi , Hindi