نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ 12ویں اے ایس ای ایم سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے بیلجیم روانہ


51ممالک کی کانفرنس کو ایشیا اور یوروپ کے درمیان مذاکرات اور تعاون کی اعلیٰ پلیٹ فارم کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ نائب صدر آسٹریا، پرتگال ، سوئٹزرلینڈ اور دوسرے ممالک کے سربراہان کے ساتھ باہمی مذاکرات کریں گے۔ وہ یہاں ہند نژاد برادری کو خطاب بھی کریں گے

Posted On: 17 OCT 2018 12:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17 اکتوبر /  نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو برسلز میں منعقد ہونے والی دو روزہ 12ویں ایشیاء –یوروپ میٹنگ (اے ایس ای ایم ) میں شرکت کے لئے آج بیلجیم کے لئے روانہ ہو گئے ۔

اس سال کی   اے ایس ای ایم سربراہ کانفرنس کا مرکزی خیال ‘عالمی چیلنجوں کے مقابلےکے لئے عالمی شراکت دار’۔

سال میں دو بار منعقد ہونے والی اس کانفرنس کو تجارت ، سرمایہ کاری ، سکیورٹی اور سیاحت کے شعبوں میں ایشیاء اور یوروپ کے درمیان  مذاکرات اور تعاون کے  اعلیٰ پلیٹ فارم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ سربراہ کانفرنس میں کم و بیش 51 ممالک کے سربراہان؍ سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے۔ کانفرنس میں دہشت گردی کے بدلتے منظر نامے میں پیدا ہونے والے وسیع موضوعات کا تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یہ پہلی کثیر سطحی سربراہ کانفرنس ہوگی جس میں نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو اگست 2017 میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار شرکت کریں گے۔

جناب وینکیا نائیڈو کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں شرکت کریں گے اور مختلف شرکاء کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ وہ اس موقع پر  بیلجیم کے عزت مآب شاہ سے ملاقات کریں گے اور آسٹریا ، پرتگال ، سوئٹزرلینڈ اور دوسرے ممالک کے سربراہان  اور سربراہِ حکومت کےساتھ باہمی ملاقاتیں کریں گے۔

وہ اینٹ ورپ(بیلجیم) کے ویلرک میں واقع جین کلچرسینٹر میں ہند نژاد برادری سے خطاب کریں گے اور یہاں واقع گورنوریٹ میں واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ 21؍ اکتوبر 2018 کو ہندوستان واپس آ جائیں گے ۔

**************

( م ن ۔ ش س ۔ م ف (

U. No. 5371



(Release ID: 1549952) Visitor Counter : 72


Read this release in: Marathi , Tamil , English