دیہی ترقیات کی وزارت
لیڈی اِروِن کالج او ر دیہی ترقیات کی وزارت نے روشنی کے لئے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے
प्रविष्टि तिथि:
16 OCT 2018 6:03PM by PIB Delhi
نئیدہلی17اکتوبر۔دیہی ترقیات کی مرکزی وزارت کی دین دیال انتودیہ یوجنا – نیشنل ریورل لولی ہڈ مشن (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم ) نے سینٹرآف وومین کلیکٹوز لیڈ سوشل ایکشن روشنی(آر او ایس ایچ این آئی ) کے قیام کے لئے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے ہیں۔ واضح ہوکہ روشنی ڈی اے وائی این آر ایل ایم کے لئے قومی سطح پر تکنیکی معاونت کرنے والا یونیسیف (یو این آئی سی ای ایف ) انڈیا کا تکنیکی اور مالیاتی حمایت شدہ ادارہ ہے ۔یہ ڈپارٹمنٹ آف ڈیولپمنٹ کمیونی کیشن اینڈ ایکس ٹینشن لیڈی ارون کالج نئی دہلی سے ملحق ادارہ ہے ۔
واضح ہوکہ ڈی اے وائی این آر ایل ایم کا مقصد ایس ای سی سی 2011 پرمبنی 10-8 کروڑ دیہی کنبوں تک مدت مقررہ کے طریقے سے رسائی حاصل کرنا اور اس وقت تک ان کے ساتھ رہنا جب تک کہ وہ غریبی کی وبا سے محفوظ نہیں ہوجاتے ۔ سوئے تغذیہ - امراض کے خود استقلالی دائرے ، بیماری –غریبی کے علاج کے لئے بڑے اخراجات سے بچاؤ کے دائرے سے نجات دلانا اورکاروباری نظریہ نیز غذا ،صحت ،غذائیت اورصفائی (ڈبلیو اے ایس ایچ ) کے اقدامات کے ذریعہ سیلف ہیلتھ گروپوں (ایس ایچ جی ) اور ان کے وفاقوں کے اقدامات کے ذریعہ اس اہم سماجی کام میں معاونت کرنا ہے ۔
یہ ڈی اے وائی – این آر ایل ایم کے دسا سوتر (دس اصولوں ) کے حوالوں کی حکمت عملی سے بھی جانا جاتا ہے ۔ اس ادارے نے اپنے قیام سے اب تک 5.39 کروڑ خواتین کو سیلف ہیلتھ گروپوں کے لئے فعال بنایا ہے اور ایسے 47 لاکھ گروپ قائم کئے جاچکے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی اے وائی – این آر ایل ایم ترقی خواتین واطفال کی وزارت اورصحت اور خاندانی بہبو دکی وزارت کے شمولیت کے ساتھ دیہی ترقیات کی وزارت کے اضافے کے ساتھ پوشن ابھیان کے تحت مرکزی منصوبہ عمل پرعمل درآمد کے لئے دیہی ترقیات کی وزارت کی نوڈل ایجنسی کی حیثیت سے بھی کام کرتا ہے ۔ اس کے دائر ہ کار میں شامل چار امور ہیں ، جن میں یوم مقررہ پر صحت ،غذائیت اور ڈبلیو اے ایس ایچ کیمپوں (ولیج ہیلتھ سینی ٹیشن اینڈ نیوٹریشین ڈی اے وائی –وی ایچ ایس این ڈی ) کو فعال بنانا ، برتاؤ جاتی تبدیلیوں کی مواصلت کے ذریعہ مرکزیت پیدا کرنا اور بنیادی ڈھانچے کے مشترکہ استعمال اورخواتین کے لئے اجتماعی طور سے غذائیت پرمبنی روزی روٹی فراہم کرانا شامل ہے ۔
غریب خواتین کی خود اپنی تندرستی کے منفی اور ناقابل تلافی اثرا ت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ جہاں ہندوستان زچگی کے بعد زندہ بچ جانے والی ماؤں کے حالات میں بہتری کے لئے مسلسل کوششیں کررہا ہے ، لیکن اب بھی خواتین اور آئندہ نسلوں کی ترقی اورمعاشی امکانات کو چیلنج درپیش ہیں ۔ بیشتر معاملات میں دس بچیوں میں سے ایک کی شادی کم عمری میں ہی ہوجاتی ہے ۔ ہرعورت کی افزائش کی عمر کا گروپ سوئے تغذیہ میں مبتلا ہے اور ہر دوسری خاتون انیمیا کے مرض میں مبتلا ہے ۔
یہ ماڈل خواتین کی سوئے تغذیہ پر گہرائی سے توجہ مرکوز کرتاہے اور ڈی اے وائی –این آر ایل ایم کے پلیٹ فارم سوابھیمان کے ایف ایچ این ڈبلیو اقدامات کرتا ہے ۔ یہ آخری حد تک ایف ایچ این ڈبلیو اقدامات کرتا ہے کہ ایف ایچ این ڈبلیو کو زمینی فعالیت پیدا کرنے کےلئے رضاکارانہ طورسے کام کرنے والا ادارہ تصور کیا جاتا ہے ،جس میں خدمت عامہ بھی شامل ہے ۔ 2016 میں شروع کیا جانے والا سوابھیمان ڈی اے وائی -این آ ر ایل ایم اور یونیسیف آف انڈیا کا ایک شراکتدار ادارہ ہے ۔ یہ ادارہ ہندوستان کی بہا ر ،چھتیس گڑھ اوراوڈیشہ نامی تین ریاستوں کے چار اضلاع میں انتہائی غریب ڈی اے وائی – این آر ایل ایم وسائل بلاک میں کام کرتا ہے ۔
روشنی کا مقصد ڈی اے والی این آر ایل ایم دسا سوتر حکمت عملی سے الحاق کے ساتھ ایف ایچ این ڈبلیو پر سماجی اقدامات کے لئے خواتین کے گروپوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے ،جس میں پوشن ابھیان کے تحت تبدیلی کے اقدامات کی عمل آوری میں معاونت بھی شامل ہے ۔ مرکزی سرکار تبدیلی آمیز منصوبہ عمل کو آگے بڑھانے کے لئے اہلیت سازی اور معلومات عامہ کے میدان میں رہنمائی کرے گی ،جس میں سوابھیمان سائٹس کا علم حاصل کرنا اوردوبارہ اس کا علم حاصل کرنا اور پوشن ابھیان کے اقدامات پر ڈی اے وائی این آر ایل ایم کو پالیسی رہنمائی فراہم کرانا ہے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-5368
(रिलीज़ आईडी: 1549924)
आगंतुक पटल : 98