وزارتِ تعلیم

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن، فیس کی واپسی اوراداروں کے ذریعہ اصل اسناد اپنے پاس نہ رکھنے کے بارے میں اعلانیہ جاری کرے گا-طلبا کو داخلے میں آسانی کی سمت میں ایک اہم قدم


اب کسی بھی طالب علم کو داخلہ فارم جمع کرتے وقت اصل تعلیمی اسناد اور ذاتی تصدیق نامے نہیں جمع کرانے ہوں گے

طلبا کو کسی پروگرام سے داخلہ واپس لینے پر ادارے کے ذریعہ فیس واپس کی جائے گی : پرکاش جاوڈیکر

Posted On: 10 OCT 2018 6:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی 11 اکتوبر  ۔فروغ وسائل انسانی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے نئی دہلی میں  اہتمام کی جانے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے مطلع کیا کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی )  فیس کی واپسی   اور اداروں کے ذریعہ  اصل اسناد نہ جمع کرانے   کے موضوع پر ایک اعلانیہ جاری کرے گا۔اس اعلانیہ کا مقصد طلبا کو داخلے کے عمل میں آسانی ہوسکے ۔جناب پرکاش جاوڈیکر نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کے پیشہ ور  تعلیمی اداروں کے ذریعہ  دباؤ بنانے کے  سبب طلبا کو پیش آنے والی متعدد  دشواریوں  کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن   کی جانب سے  طلبا کی آسانی کے لئے فیس کی واپسی  اور اداروں کے ذریعہ اصل اسناد نہ جمع کرانے پر  ایک خصوصی اعلانیہ جارہاہے ۔ اب طلبا کو داخلہ فارم جمع کراتے وقت  اصل تعلیمی اور پیشہ ورانہ اسناد جمع نہیں کرانی ہوں گی اور اگر وہ کسی پروگرام سے اپنا داخلہ واپس لیں گے تو ان کی فیس بھی اہیں واپس کردی جائے گی۔ اس  اعلان  میں  یونیورسٹیوں کے ذریعہ  یوجی سی ایکٹ  کی دفعہ 2 (ایک ) کی  رو سے چلائے جانے والے انڈر گریجویٹ  ،پوسٹ گریجویٹ شامل ہوں گے۔

اس اعلانیہ کی خاص خاص باتیں حس ذیل  ہیں:

اس فیصلے سے درج ذیل پروگراموں  کی خاطر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں  داخلے کے خواہشمند طلبا کو آسانی فراہم ہوگی ۔

  • اب آئی آئی ای آئی ادارہ  اسی سیمسٹر /سال کے لئے پیشگی فیس وصول کرسکے گا ،جس میں  طالب علم اپنے  حصول علم کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔پورے پروگرام کی پیشگی فیس وصول کرنا اب سختی کے ساتھ ممنوع ہوگا۔
  • اگر کوئی طالب علم کسی پروگرام سے درج ذیل طریقے سے اپنا داخلہ واپس لینا چاہتا ہے تو  ادارے کو  اس کی جمع شدہ فیس واپس کرنا ہوگی۔

1   100فیصد  آخری تاریخ کے اعلان سے قبل  اگر کوئی طالب علم 15دن یا اس سے زائد   مدت میں اپنا داخلہ واپس لینے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس کی صد فیصد فیس واپس کردی جائے گا۔ادارے کو کل فیس کی پانچ فیصد سے زائد رقم  کاٹنےکی اجازت نہیں ہوگی ، جو پروسیسنگ فیس کی حیثیت سے  پانچ ہزار سے زائد نہیں ہونی چاہئے ۔

2   90فیصد :  اگر کوئی طالب  علم  داخلے کی اعلان شدہ  تاریخ سے 15 دن کی مدت کے اندر اپنا داخلہ واپس لیتا ہے تو اسے اس کی جمع شدہ فیس کی 90 فیصد رقم واپس کردی جائے گی۔

3۔  80فیصد :  اگر کوئی طالب علم داخلے کی اعلان شدہ تاریخ سے 15 دن کی مدت کے اندر اپنا داخلہ واپس لے گا تو اسے  اس کی جمع  شدہ  فیس  کی 80فیصد رقم  واپس کردی جائے گی۔

4۔  50فیصد  : داخلے کی اعلان شدہ تاریخ کے بعد 16 اور 30 دنوں کی مدت میں اگر کوئی طالب علم اپنا داخلہ واپس لے گا تو اس کی جمع  شدہ فیس کی 50 فیصد رقم اسے واپس کردی جائے گی۔

5۔  کچھ نہیں :داخلے کی اعلان شدہ تاریخ کے 30  دنوں کے بعد اگر کوئی طالب علم اپنا داخلہ واپس لیتا ہے تو  اسے اس کی جمع شدہ فیس کی کوئی رقم واپس نہیں کی جائے گی۔

6۔  کاشن منی  او ر سکیورٹی ڈپازٹ  جو قابل ادائیگی فیس میں  شامل نہیں ہے ، وہ پوری رقم اوپس کردی جائے گی۔

7۔  طالب علم کے ذریعہ پروگرام میں داخلے سے واپسی کی  تحریری درخواست داخل کئے جانے کی تاریخ سے 15 دنوں کے  اندر آئی  آئی ای آئی ادارے کو  اس کی جمع شدہ فیس واپس کرنی ہوگی۔

کسی بھی طالب علم کو اپنی اصل تعلیمی اور پیشہ ورانہ اسناد نہیں جمع کرانی ہوں گی۔  اصل اسناد میں  مارک شیٹ   اوراسکول لیونگ سرٹیفکیٹ  وغیرہ شامل ہیں ۔ اب طالب علم کو داخلے کے وقت یہ اصل اسناد جمع کرانا لازمی نہیں ہوگا اور اگر ضرورت پڑی تو متعلقہ ادارہ   ان اسنادکی تصدیق کے بعد طالب علم کو فوری طور پر واپس کردے گا ۔اب کسی بھی ادارے کو کوئی بھی اصل  سند اپنے پاس رکھنے کی اجازت نہیں  ہوگی۔

  • اب ادارہ  داخلہ فارم  خریدنے کے ساتھ  ادارے کا ادارہ جاتی پراسپیکٹس  کی خریداری  کو لازی قرار نہیں دے سکے  گا۔
  • ادارے کو اپنی ویب سائٹ پر اپنا پراسپیکٹس اور داخلے سے متعلق  معلومات  شائع کرنی ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی ادارے کو  اپنے ایکریڈیشن  کی نوعیت ، طبعی اثاثہ جات  اور دستیاب  سہولیات  کی تفصیل بھی ویب سائٹ پر شائع کرنی ہوگی ،جس میں   ہرکورس کے لئے  مخصوص  سہولیات  بھی شامل ہوں گی۔ علاوہ ازیں مختلف پروگراموں کے لئے واجب الادا فیس اور پورے پروگرام کے لئے                                                                                                                         واجب الادا فیس کی تفصیل بھی اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ  کرنی ہوں گی ۔علاوہ  ازیں ادارے کو  داخلے کی آخری تاریخ، اساتذہ کی تفصیلات  ،گورننگ باڈیز  کے اراکین  ، گورننگ باڈی کے اجلاس کے منٹس ،  آمدنی کے وسائل  ، مالیاتی صورتحال اور مذکورہ بالا امور سے متعلق ہر معلومات ویب سائٹ پر لازی طورسے اپ لوڈ  کرنی ہوگی تاکہ درخواست گزار کو اپنے داخلے سے متعلق معلومات حاصل ہوسکے ۔
  • سبھی آئی آئی ای آئی اداروں کو یوجی سی (گریوانس ریڈریسل ) ریگولیشن 2012  کی رو سے  گریوانس  ریڈریسل  میکانزم  (جی آر ایم )قائم کرنا لازمی ہوگا۔یہ جی آر ایم ، آئی آئی ای آئی  کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا اور آئی آئی ای آئی ادارے کے لئے لازمی ہوگا کہ  شکایت موصول ہونے کے 30 دن کی مدت کے اندر شکایت کا سد باب کردیا جائے ۔
  • اس اعلانیہ میں  اعلان کیا گیا ہے کہ کمیشن،  قصوروار پائے جانے والے آئی آئی ای آئی اداروں کے خَلاف  سخت تادیبی اقدامات کرنے کا  مجاز ہوگا، جس میں  درج ذیل تادیبی اقدامات  شامل ہیں ۔

الف     یونیورسٹی گرانٹس کمیشن سے گرانٹس کے حصول کے لئے جاری کیا جانے والے ڈکلریشن آف فٹنس کی واپسی ۔

ب       آئی آئی ای آئی ادارے کے لئے مختص کی جانے والی گرانٹ کی  رقم  رو ک دی جائے گی۔

ج       کسی عام یا خصوصی پروگرام کے لئے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن سے خصوصی گرانٹ حاصل کرنے کے لئے نا اہل قرار دیا جانا   ۔

د        کمیشن کی ہدایات    کی آئی آئی ای آئی ادارے کے ذریعہ عدم تعمیل  کی پاداش میں  اخبارات اورمیڈیا میں   اور کمیشن کی ویب سائٹ پر  اجرا شدہ نوٹس کی اشاعت  ، تاکہ داخلے کے خواہشمند  طلبا سمیت  تمام لوگ  متعلقہ آئی آئی ای آئی ادارے کے بارے میں باخبر ہوں  ۔

ہ         کسی کالج یا ادارے کے معاملے میں   یونیورسٹی سے  الحاق  واپس کئے جانے کی سفارش ۔

و        یونیورسٹی کے ہم درجہ  کسی ادارے  کے لئے جاری شدہ  یونیورسٹی کے ہم منصب ادارے کے تصدیق نامے کی واپسی کی مرکزی سرکار سے سفارش ۔

ز        کسی قائم شدہ یونیورسٹی  یا ریاستی قانون کے تحت  شامل یونیورسٹی کے معاملے میں  متعلقہ  ریاستی سرکار  کو  معقول کارروائی کرنے کی سفارش۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-5283



(Release ID: 1549347) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi