نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
ڈگریاں حاصل کرنے کی خاطر طلبا کے لئے این ایس ایس ، اسکاؤٹس اورگائیڈس کو لازمی بنایا جائے : نائب صدرجمہوریہ
طلبا کو اخلاقیات ،اقدار اور اصول سکھائے جائیں ، نائب صدرجمہوریہ کی اداروں کو تلقین
آب وہوا میں تبدیلی حقیقی ہے اوراس سے نمٹنے کے لئے تعمیری ایکشن پلان کی ضرورت ہے
شری دینا دیالو نائیڈو کی صدسالہ سالگرہ تقریبات سے خطاب
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 OCT 2018 1:53PM by PIB Delhi
نئیدہلی09اکتوبر۔نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے تعلیمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ طلبا کو ڈگریاں تفویض کرنے کی خاطر ان کے لئے این ایس ایس ، اسکاؤٹس اور گائیڈس جیسی رضاکار تنظیموں یا مسلح افوا ج میں سماجی خدمت کو لازمی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی خدمات میں شریک کرنے سے ان میں قومیت ، اتحاد اور سماجی بیداری کا جذبہ پیدا ہوگا ۔
شری دین دیالو نائیڈو کی صد سالہ سالگرہ تقریبات کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے طلبا سے کہا کہ وہ مثالی اور سوچ رکھنے والے لیڈر اور پرعز م قوم پرست سے تحریک حاصل کریں ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کو اسکولوں میں اخلاقی سائنس کلاسیں شامل کرنے کے لئے تجویز بھی پیش کی ۔
عوامی زندگی میں کم ہوتی ہوئی قدروں پر اپنی ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے ذمہ دا ر عوامی نمائندوں کو منتخب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، جن کے پاس صلاحیت اورشعور موجود ہو ۔ نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کو ایک صاف ستھرے ریکارڈ والے پر عزم اور جاں فشاں لیڈروں کی ضرورت ہے تاکہ غربت ، ناخواندگی ،تشدد اور دیگر سماجی برائیوں سے نمٹا جاسکے ۔ نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ ایسے نمائندے ضرورتوں کے تئیں عہد بند ہوں اور عوام کی مشکلات کو حل کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ حکومت کی اسکیموں کے فائدے غریب سے غریب انسان تک پہنچیں ۔
آب وہوا میں تبدیلی کے مضر اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ایک تعمیری ایکشن پلان کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ماحولیات کا تحفظ کیا جاسکے اور اسے بچایا جاسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتیں ،عوامی نمائندے اوراسکاؤٹس اورگائیڈ س تحریک کے نوجوان لوگوں کو پانی کا تحفظ کرنے کے لئے دیہی کمیونیٹیز کو بااختیار بنانے کی سمت کام کرنا چاہئے ۔
اس موقع پر کرناٹک کے گورنر جناب واجو بھائی رودھا بھائی والا ، کرناٹک حکومت کے تعاون کے وزیر جناب بانڈیپا کاسم پور اور افسروں کے علاوہ دیگر ارکان اور بھارت اسکاؤٹس اورگائڈس تحریک سے جڑے 100 سے زیادہ طلبا اور بروہاٹ بنگلورو مہانگرا پالیکے ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے ارکان بھی موجود تھے۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں جناب دین دیالو نائیڈو کی صدسالہ سالگرہ تقریبات کی الوداعی تقریب میں شرکت کرنے پر خوشی ہورہی ہے اوریہ ان کے لئے ایک فخر کا مقام ہے ، جو ایک سوچ رکھنے والے لیڈر سے اور ایک جاں فشاں قوم پرست تھے ۔ دین دیالو نائیڈو نے بنگلورو کے سینٹ جوزف کالج سے اپنا ہائی اسکول مکمل کیا اور 1942 میں بنگورو کے سینٹ جوزف کالج سے گریجویشن کیا ۔ انہوں نے 1942 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور آزادی کی تحریک کے دوران گاندھی جی ،نہرو ، چکرورتی ، راج گوپال آچاریہ ، کےکامراج ، نیجلنگ گپا ، جگجیون رام اورکئی دیگر لیڈروں سے کافی قریب ہوگئے ۔انہوں نے بھارت چھوڑو جدوجہد میں سرگرمی سے شرکت کی اور دوموقعوں پر جیل بھی گئے ۔وہ جہاں بھی گئے ، آزادی کے جذبے کو ساتھ رکھا ۔ انہیں فریڈم فائٹر ایسوسی ایشن بنگلور کا صدر چنا گیا تھا اور وہ آخری سانس تک اس کے صدر برقراررہے ۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں ہمیشہ جناب نائیڈو کے غیر معمولی کام سے تحریک حاصل کرنے کے علاوہ انہیں ہمیشہ یادرکھیں گے۔ میں نوجوان لڑکے لڑکیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ معاشرے کے ضرورتمند اورکمزور طبقو ں کی مدد کرنے میں اپنا کچھ وقت نکالیں ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-5224
(ریلیز آئی ڈی: 1549020)
وزیٹر کاؤنٹر : 72