وزارت دفاع
بی آر او نے بھاری برف باری کی وجہ سے لیہہ اور لاہول وادی میں پھنسے سیاحوں کو امداد فراہم کی
प्रविष्टि तिथि:
26 SEP 2018 2:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26؍ستمبر، 22 سے 24 ستمبر 2018 کے درمیان بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ،بادل پھٹنے اور شدید بارش سے ہماچل پردیش کے زیادہ تر حصوں میں تباہی ہوئی ہے۔ کُلّو ضلع اور لاہول اسپتی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ بھاری برف باری کی وجہ سے روہتانگ پاس ، لاہول اور لیہہ وادی کے سڑک رابطے منقطع ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے ان علاقوں میں گئے سیاحوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔ یہ لوگ بہت سے مقامات پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔
سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) نے مختلف راستوں کو جنگی پیمانے پر صاف کرنا شروع کردیا ہے۔ میجر ششی چوہان اور کیپٹن اشیش سنگلا کی قیادت میں پروجیکٹ روہتانگ سرنگ کے تحت ایک ٹیم پوری مشینری اور سازوسامان سے لیس سڑک صاف کرنے پر لگائی گئی، جو شیشو اور کوکسار تک لاہول وادی کی سڑک صاف کرنے کیلئے تعینات کی گئی۔ تقریباً 300 افراد کو لاہول وادی کے شیشو اور کوکسار سے بچاکر روہتانگ سرنگ کے ذریعے منالی میں سولانگ تک پہنچادیا گیا۔ جن افراد کو بچا یا گیا ہے ان میں آئی آئی ٹی منڈی ، آئی آئی ٹی روڑکی ، گوہاٹی اور ممبئی کے اساتذہ اور طلباء کے علاوہ کچھ غیر ملکی سیاح اور ہماچل پردیش کے مقامی افراد بھی شامل ہیں۔
بی آر او نے پروجیکٹ روہتانگ سرنگ کے تحت بچائے گئے ان لوگوں کو طبی امداد فراہم کی اور ناشتہ وغیرہ دیا۔ ان بچائے گئے افراد کو منالی تک پہنچانے اور اس کے بعد ان کی منزلوں تک پہنچانے کے لئے سول انتظامیہ کے ساتھ تال میل کیا گیا ہے۔
روہتانگ سرنگ سے، جو بی آر او کے ذریعے تعمیر کی جارہی ہے، لاہول وادی سے پھنسے ہوئے افراد کو بچاکر منالی پہنچانے میں زبردست تعاون ملا ہے۔ بچاؤ کارروائیاں آئندہ چند دن تک جاری رہے گی جب تک کہ لاہول اور اسپتی وادی میں تمام پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نہ نکال لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-4971
(रिलीज़ आईडी: 1547363)
आगंतुक पटल : 81