الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

الیکٹرونکس  اور  اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت میں سینیٹری نیپکن وینڈنگ مشینوں کی تنصیب

Posted On: 18 SEP 2018 2:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18؍ستمبر؍خواتین کی صحت اور صفائی ستھرائی سے متعلق  ‘ اِستری سوابھیمان’ نامی اپنے اقدام کے ذریعے کامن سروسیز سنٹرس ایک پائیدار ماڈل وضع کرنے کے لئے کوششیں   کر رہے ہیں تاکہ  دیہی علاقوں کی بالغ عورتوں اور  لڑکیوں کو ان کے گھر کے قریب سستے اور قابل رسائی سنیٹری مصنوعات دستیاب کرائی جاسکیں۔ یہ مہم  بیداری پیداکرنے  کی کوششوں اور   سنیٹری نیپکنس تیار کرنے والی اور ان کی مارکیٹنگ کرنے والی خواتین صنعت کاروں کی  انفرادی آؤٹ ریچ  کے توسط سے چلائی جا رہی ہے۔ ا س اقدام کا مقصد صنفی تقسیم کو کم کرنے میں  اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہے تاکہ خواتین او ر لڑکیوں کے لئے ترقی کے مواقع  پیدا ہو سکیں، جس کے فقدان میں  تعلیم، صحت اور افرادی قوت کے طور پر خواتین کی حصے داری افسوس ناک حد تک متاثر ہوتی ہے۔

خواتین کی صحت اور صفائی ستھرائی سے متعلق اِستری سوابھیمان پہل کے تحت  خواتین صنعت کار اپنی کمیونٹیز میں  خواتین اور لڑکیوں کے امپاورمنٹ کی علامت بن گئی ہیں۔ اب تک  اِن خواتین  وی ایل ایز کے ذریعے کامیابی کے ساتھ 278 سنیٹری نیپکن مائیکرو مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کی گئی ہیں۔  ان یونٹوں کے ذریعے جو سنیٹری نیپکن تیار کئے جاتے ہیں، وہ نہ صرف  کم آمدنی والی کمیونٹیز کی ضرورتوں کے موافق ہیں، بلکہ یہ بایو –ڈی گریڈ ایبل  ہونے کے سبب ماحولیات دوست بھی ہیں ۔ان کے علاوہ انہیں  دیہی  کمیونٹیز کو آسانی سے دستیاب کرایا جا رہا ہے۔ خواتین کی صحت اور صفائی ستھرائی کے معاملے کو تقویت دینے کے علاوہ  یہ پہل دیہی  کمیونٹیز میں خواتین کو روزگار کے مواقع بھی دستیاب کراتی ہے، کیونکہ ہر یونٹ میں 5 سے7 خواتین کو روزگار ملتاہے۔ اس کے علاوہ خواتین وی ایل ای ایس  بیداری پیدا کرتی ہیں اور ان مصنوعات کو سستے دام پر دستیاب   کراتی ہیں۔

خواتین کی صحت و صفائی ستھرائی کے معاملے کو بہتر بنانے کے لئے سی ایس سی ، ایس پی وی نے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے ویمن ریسٹ رومز میں سنیٹری ویلڈنگ مشینیں لگائی ہیں۔ اس سے وزارت میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کو سنیٹری پیڈ ز آسانی کے ساتھ دستیاب ہو سکیں گے۔  اس پہل کی کامیابی اور اس سے حاصل ہونے والے سبق کی بنیاد پر  دیگر سرکاری اور نجی اداروں میں مزید ایسی وینڈنگ مشینیں لگائی جائیں گی۔

 

*************

U. No. 4830

 



(Release ID: 1546517) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Tamil