وزارت دفاع

سپرسونک کروز میزائل براہموس کی کامیاب آزمائش

Posted On: 16 JUL 2018 4:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 جولائی 2018؍سپر سونک کروز میزائل برہموس کی آج صبح 10 بج کر 17 منٹ پر اُڈیشہ میں بالاسور کے مقام پر مربوط ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) سے کامیاب آزمائش کی گئی۔یہ آزمائش ایک چلتے پھرتے آٹونومس لانچر کے ذریعے کی گئی اور یہ انتہائی خراب موسم میں ہندوستانی فوج کے لئے سروس کے تعلق سے زندگی میں توسیع کے پروگرام کا ایک حصہ تھی۔

برہموس کی آزمائش اپنے مقررہ راستے پر ہوئی اور اس کے تمام آلات نے بالکل صحیح صحیح کام کیا۔برہموس نے ایک دفعہ پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ تمام موسمی حالات میں اور سمندر میں 9میٹر اونچی لہروں کے درمیان بھی صحیح اڑان کرسکتا ہے۔آئی ٹی آر بالاسور میں ڈی آر ڈی او کے رینج کی انتہائی خراب موسم میں کام کرنے کی صلاحیت ثابت ہوگئی ہے۔سینئر فوجی افسروں اور ڈ ی آر ڈی او اور برہموس کے سائنسدانوں نے اس آزمائش کو دیکھا۔

برہموس ہندوستان کے ڈی آر ڈی او اور روس کے این پی او ایم کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔برہموس میزائل نے آج کے دور کے پیچیدہ جنگی میدانوں میں حملہ کرنے کی اپنی اچوک طاقت، جہاز شکنی کی صلاحیتوں اور ہمہ مقصدی رول کی توثیق کردی ہے۔

رکشا منتری محترمہ نرملا سیتا رمن نے ڈی آر ڈی او ، برہموس اور ہندوستانی فوج کی ٹیم کو اس کامیاب آزمائش کے لئے مبارکباد دی ہے۔

 

 

م ن۔ج۔ن ع

U: 3628



(Release ID: 1538813) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil