صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

انڈین ڈیفینس اسٹیٹس سروس ، انڈین ٹیلی کمیونی کیشن سروس اور پی اینڈ ٹی بلڈنگ ورکس سروس کے پروبیشنری افسران نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 11 JUL 2018 12:36PM by PIB Delhi

نئیدہلی،11جولائی۔انڈین  ڈیفینس  اسٹیٹس سروس ،  انڈین  ٹیلی کمیونی کیشن سروس  اور پی اینڈ ٹی بلڈنگ ورکس سروس کے پروبیشنری افسران نے  آج راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند   جناب  رام ناتھ کووند سے ملاقات کی ۔اس موقع پر  ان  پروبیشنری افسران سے خطاب کرتے ہوئے  جناب رام  ناتھ کووند نے کہا کہ  ان خدمات کے ذریعہ انہیں  ملک وقوم کی خدمت کے لاتعداد پلیٹ فارم حاصل ہوں گے ۔ انہیں   مختلف  شعبوں  اوردفاع   اور ٹیلی کمیونی کیشن جیسے  کلیدی میدانوں کے  مختلف شعبوں کے اہم منصوبوں کے انتظام وانصرام کے مواقع  حاصل ہوں گے  ، ان میں سے کچھ  ملازمتیں ایسی بھی ہیں  جن میں  ایک ایسے دفتر میں  بیٹھ  کر کام کرنا  بھی شامل ہیں  ، جہاں وہ جو کچھ بھی کریں  گے ، اسے ملک وقوم کی خدمت شمار کیا جائے گا۔

                صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ٹیلی کام نیٹ ورک موجود ہے ، جو صارفین کی کل تعداد  پر مبنی ہے۔ ٹیلی کمیونی کیشن   کے شعبے نے   مسلسل ترقی کی ہے اور خاص طور سے وائر لیس  کے میدان میں زبردست ترقی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں آج اس شعبے کو بجلی ، سڑکیں  اور پانی جیسے بنیادی  ڈھانچہ جاتی شعبے کی حیثیت حاصل ہے ۔  یہ شعبہ مسلسل  معاشی  نمو   اور سماجی معاشی ترقی  کے حصول  کے لئے  ایک اہم جزو کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اب جبکہ ہم  رابطہ کاری سے محروم  افراد تک  رابطہ کاری حاصل کرنے اور بالخصوص  ہمارے دیہی  اور دوردراز کے علاقوں سے رابطہ کاری  پیدا کرنے کی ابتدا کررہے ہیں  ایسے میں انڈین ٹیلی کمیونی کیشن کے افسران کو    انتہائی  اہم کردار ادا کرنا ہے ۔    یہ کام  ہماری نمو کو  مجموعی بنانے کے لئے از حد لازمی ہے  اور اب  انڈین ٹیلی کمیونی کیشن کے افسران کی ذمہ داری ہے کہ  پالیسی تمثیلات   کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے  اور لائسنسنگ  اور ضابطہ کاری کے نظام کو معقول بنایا جائے ۔ اسی طرح  پی اینڈ ٹی بلڈنگ سروس کے افسران کا کام بھی  انتہائی اہمیت کا حامل ہے  ،جنہیں   تعمیرات   اور دفاتر   کی دیکھ بھال اور رکھ رکھاؤ   کے معیار اور  مستعدی کو  یقینی بنائے جانے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں رہائشی کمپلیکسوں اورتعمیری کاموں کی ذمہ داری  بھی تفویض  کی گئی ہے ۔

                جناب رام ناتھ کووند  نے اپنی گفتگو کے اختتام میں  کہا کہ  ڈیفینس  اسٹیٹ سروسز کے افسران کو  محکمہ دفاع کی زمینوں   کا حساب کتاب رکھنے  ،ناجائز قبضے روکنے  ،زمین کے زیادہ سے زیادہ بہتر استعمال ہونے   اور  محکمہ دفاع کی زمینوں    کا ریکارڈ رکھنے کی ذمہ د اری سونپی جائے گی۔  انہیں  یہ کام  ملک میں  تیز رفتارشہر کاری کی سچائی سے مطابقت رکھتے ہوئے انجام دینے ہوں گے ۔ چھاونی کے علاقے جو آزادی سے  پہلے علیحدہ آبادی یا بستی سمجھے جاتے تھے ، اب انہیں  بھی مختلف ریاستوں کے شہری نقشوں میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ اس طرح  اب یہ علاقے بھی  ڈھانچہ جاتی  سہولیات   سے محروم نہیں رہیں  گے ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-3551



(Release ID: 1538317) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Marathi , Tamil