نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدرجمہوریہ ممبئی میں یوگا کے بین الاقوامی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے

Posted On: 20 JUN 2018 1:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20؍جون،نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو 21 جون 2018 کو  ممبئی میں باندرہ  ری کلیمیشن سی لنک پرومنیڈ میں ہونے والی یوگا کے بین الاقوامی دن 2018 کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دویندر فڑنویس بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے جس کا انعقاد ممبئی کی ایک رضاکار تنظیم کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔

اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ یوگا انسانی صحت اور بہبود کے لئے ایک جامع طریقہ کار ہے، اقوام متحدہ نے 21 جون کو  یوگا کا بین الاقوامی دن قرار دیا ہے۔ 2015 میں 21 جون کو  منعقد ہونے والے پہلے بین الاقوامی یوم یوگا کے بعد سے یہ  دن ہر سال دنیا کے بہت سے ملکوں میں منایا جارہا ہے جس میں یوگا کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کی جاتی ہے۔

اس کا سال موضوع ہے ’’امن کے لئے یوگا‘‘۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3191



(Release ID: 1536026) Visitor Counter : 48