کابینہ

 مرکزی کابینہ نے  آئی سی ایم آر اور فرانس کے آئی این ایس ای آر ایم کے درمیان 

مفاہمتی عرضداشت کی منظوری دی

Posted On: 13 JUN 2018 6:18PM by PIB Delhi

نئیدہلی،14جون ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں  انڈین کاؤنسل آف  میڈیکل ریسرچ  (آئی سی ایم آر )   اور فرانس کے  انسٹی ٹیوٹ نیشنل  ڈی   لا   سینٹیٹ   ڈی  لا   ریسرچی  میڈیکیل  (آئی  این ایس  ای آر ایم  ) کے درمیان   ایک مفاہمتی عرضداشت کی منظوری دے دی ہے  ۔اس  مفاہمتی عرضداشت  پر  مارچ  2018  میں  دستخط کئے گئے تھے۔

خاص خاص باتیں :

            اس مفاہمتی عرضداشت کا مقصد   طبی  ، علوم حیاتیات او ر  صحت  سے متعلق امور کے تحقیق کے شعبوں  میں   مشترکہ دلچسپی    کے میدان میں    تعاون کرنا ہے ۔   دونوں فریقوں  کی  سائنسی  مہارت  پر مبنی  اس   تعاون پر  دونوں فریقوں نے  خصوصی توجہ مرکوز کئے جانے پر اتفاق کیا ہے ۔ اس تعاون کے دائرہ کار میں مندرجہ ذیل امور شامل ہیں:

  1. ذیا بطیس  اور جسمانی نظام میں خلل ۔
  2. جین    ایڈیٹنگ  کی  تکنیکوں کی ضابطہ بندی کے مسائل   اور اصولوں  پر  خصوصی توجہ کے ساتھ  بایو  - ایتھکس کے امور ۔
  3.  شاذونادر  لاحق   ہونے والے امراض  ۔
  4.  اس کے ساتھ ہی دونوں فریقوں کے درمیان تفصیلی گفتگو کے بعدباہمی دلچسپی کے کسی دیگر      معاملے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے ۔

اس مفاہمتی عرضداشت سے  انٹر نیشنل  سائنٹیفک   اینڈ ٹکنالوجیکل کوآپریشن   کے فریم ورک میں  رہتے ہوئے  باہمی دلچسپی کے میدانوں

میں  آئی سی ایم آر اور  آئی این ایس ای  آر ایم  کے باہمی تعلقات کو استحکام حاصل ہوگا  اور دونوں فریقوں کی سائنسی  مہارت   ،خصوصی میدانوں میں صحت سے متعلق تحقیقی کاموں   کی  کامیابی میں معاون ہوگی ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔س ش ۔رم

U-3087



(Release ID: 1535463) Visitor Counter : 77