پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت

بھارت میں صفائی ستھرائی مشن کے تحت دیہی صفائی احاطہ 85فیصد سے تجاوز کرگیا

Posted On: 08 JUN 2018 6:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،11جون  : دنیا کے سب سے بڑے  برتاؤتبدیلی پروگرام  کے ، سووچھ بھارت مشن کے تحت، ہندوستان میں دیہی  صفائی ستھرائی  کے عمل  کا احاطہ 85فیصدتجاوزکرگیاہے ۔ دیہی برادریوں  کو سرگرم بنانے  کی وجہ سے   دیہی بھارت میں 7.4کروڑبیت الخلأ تعمیر کئے  گئے جس کے نتیجے میں 3.8لاکھ سے زائد گاوؤں اور 391اضلاع   کھلے میں  رفع حاجت سے پاک ( اوڈی ایف ) قراردیے گئے ہیں ۔

          یہ اہم ہے کیونکہ سووچھ  بھارت مشن ( دیہی  ) کے تحت مشن شروع کئے جانے کے وقت سے کوریج بڑھ کر دوگنا سے زائد ہوگیاہے ۔

          ایک آزاد ایجنسی کے ذریعہ کی گئی تصدیق کے  مطابق حال میں 6000سے زائد گاوؤں میں 90ہزار کنبوں پر کرائے گئے سروے میں  بیت الخلائ کا استعمال 93.4فیصد پایاگیا ۔2017 میں  کوالٹی کونسل آف انڈیا کے ذریعہ آزادانہ طورپرکرائے گئے دو جائزوں میں بیت الخلا ٔ کا استعمال بالترتیب 91فیصد اور 95فیصد پایاگیا ۔ یہ کامیابی سووچھ  بھارت مشن کے ذریعہ صفائی کے معاملے میں ایک علیحدہ نظریہ اپنانے کے طفیل حاصل ہوئی  ہے ۔

          سووچھ بھارت مشن ملک کا پہلا صفائی ستھرائی پروگرام ہے ، جس کا مقصدآوٹ پٹ ( بیت الخلأ) کی جگہ پر نتیجہ ( اوڈی ایف ) کاتخمینہ لگاناہے ۔ سووچھ بھارت مشن کا زورزمینی سطح پر دیہی صفائی ستھرائی کے برتاؤ میں تبدیلی لاناہے ۔ اس سلسلے میں ہوئی  پیش رفت  کی سختی سے جانچ پڑتال کی جاتی ہے ۔ سووچھ بھارت مشن کا ایک عوامی تحریک ہے اورعوامی شراکت داری کی وجہ سے مشن کے تحت اس کی کامیابی دیکھی جارہی ہے ۔ مشن اکتوبر ، 2019تک بھارت کو اوڈی ایف بنانے کے لئے طے شدہ راستے پرہے ۔

*************

(م ن ۔ع  آ)

U-3033



(Release ID: 1535017) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil