آبی وسائل، دریائی ترقیات اور گنگا احیاء کی وزارت

آبی وسائل  کی وزارت نے 6 ریاستوں کے دو بڑے سینچائی   کے  پروجیکٹوں  اور 4 سیلاب کے  بندوبست  کے پروجیکٹوں  کو منظوری دی

Posted On: 07 JUN 2018 1:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 7 جون   2018/ آبی وسائل  ، دریا کی ترقی اور گنگا کی صفائی سھترائی  کی وزارت  کے ایڈوائزری  کمیٹی نے کل نئی دہلی   میں منعقدہ   اپنی ایک میٹنگ  کے دوران چھ ریاستوں/  مرکزی کے زیر انتظام    علاقوں کے سینچائی   کے دو بڑے اور سیلاب  کے بندوبست   کے چار پروجیکٹوں اسکیموں/ ماسٹر پلان کومنظوری دی  ہے ۔ ان پر 84.748  کروڑ روپے   لاگت آئے گی  ۔

80190.46  کروڑ روپے   کی لاگت والے تلنگانہ  کے کلیشورم  پروجیکٹ کے تحت گوداوری کے 195  ٹی ایم سی (5522 ملین کیوبک  میٹر)  پانی کو تلنگانہ  کے 31 ضلعوں میں سے  13 ضلعوں میں 18.25  لاکھ ایکڑ  اراضی  پر سینچائی  کے لئے منتقل  کرنا ہے۔  مزید  یہ کہ  پروجیکٹ ریاست کے مختلف   پروجیکٹوں کے تحت  تقریباً   18.82 لاکھ  ایکڑ زمین کو استحکام  بخشے گا۔ اس کے علاوہ یہ پروجیکٹ  حیدر آباد   ، سکندر آباد کو 40 ٹی ایم سی  (113 ایم سی ایم) پینے کا پانی فراہم کرے گا۔

 2232.62  کروڑ روپے  کی لاگت   والے  مہاراشٹر  کے اپر پرورا  (نیل  وانڈے –II)  پروجیکٹ کے تحت  212758   ایکڑ  کی اراضی  پر سینچائی   ہوگی اور 13.15  ایم سی ایم  پینے کا پانی  فراہم ہوگا۔

 میٹنگ  میں بہار  کے مہانند ا فلڈ منجمنٹ اسکیم  (فیزII)  ہماچل پردیش  کے سیرکھاد پروجیکٹ ، مرکز کے زیر انتظام  علاقہ ، پڈوچیری   کے یمنافلڈ (فیزII)  ورکس  اور مغربی بنگال   کے گھٹل ماسٹر پلان (فیز II) کو بھی  منظوری  دے دی گئی ہے۔ یہ پروجیکٹس   1358000 افراد  کو سیلاب  سے تحفظ  فراہم کریں گے اور سیلاب  سے  451750 ایکڑ اراضی  کو بچائیں گے۔ 

ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ نئی دہلی میں سینٹرل واٹر کمیشن  میں کل آبی وسائل  دریا کی ترقی اور گنگا  کی صفائی  ستھرائی   کی وزارت   کے سکریٹری  جناب  یو پی  سنگھ کی سربراہی میں  منعقدہ  ہوئی۔  میٹنگ میں مذکورہ  پروجیکٹوں کے تکنیکی  ، معاشی  ، نتیجہ خیز  کا جائزہ لیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن۔ح ا  ۔ ج۔

U- 2995

 



(Release ID: 1534780) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil