وزیراعظم کا دفتر

انڈونیشیا ، ملیشیا اور سنگا پور کے لئے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان

Posted On: 28 MAY 2018 10:04PM by PIB Delhi


نئی دلّی ،29 مئی؍ انڈو نیشیا ، ملیشیا اور سنگا پور کے لئے روانگی سے قبل وزیر اعظم کے بیان کا متن درج ذیل ہے : ۔
’’ میں 29 مئی سے 02 جون ، 2018 تک انڈو نیشیا ، ملیشیا اور سنگاپورکے دورے پر جا رہا ہوں ۔ بھارت کے ان تینوں ملکوں کے ساتھ مضبوط اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں ۔ 
29
مئی کو میں انڈو نیشیا کے صدر جو کو ودودو کی دعوت پر جکارتہ میں ہوں گا ۔ وزیر اعظم کے طورپرانڈو نیشیا کا یہ میرا پہلا دورہ ہوگا ۔ 30 مئی کو میں صدر ودودو سے تبادلہ خیال کروں گا اور بھارت انڈو نیشیا سی ای او کے فور م سے مشترکہ ملاقات بھی کروں گا ۔ میں انڈو نیشیا میں موجود ہندوستانی برادری سے بھی خطاب کروں گا ۔
بھارت اور انڈو نیشیا مضبوط دوستانہ مراسم اورگہرے تاریخی و تہذیبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔ دونوں ملک کثیر نسلی ، کثیر مذہبی اورآزاد خیال معاشرے کے حامل ملک ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ میرے انڈونیشیا کے دورے سے ایشیا کے ان دو جمہوری ملکوں کے درمیان مطابقت اور باہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا ۔
31 مئی کو ، سنگا پور جاتے ہوئے ، ملیشیا کی نئی قیادت کو مبارک باد دینے کے لئے میں ملیشیا میں مختصر قیام کروں گا ۔میں وزیر اعظم جناب مہاتر محمد سے ملاقات کروں گا ۔
سنگا پور میں میری توجہ کا خاص مرکز بھارت ۔ سنگا پور اشتراک کے شعبوں مثلاً راہ اندازی ،ہنر مندی فروغ ، شہری منصوبہ بندی اورمصنوعی ذرائع سے خفیہ اطلاعات کا حصول ( آرٹیفیشل انٹیلی جنس ) ہوگا ۔ سنگا پور شہری فروغ ، منصوبہ بندی ، اسمارٹ شہروں اور بنیادی ڈھانچہ کے فروغ کے شعبوں میں بھارت کا اہم ساجھے دار ملک بن گیا ہے ۔ میرے سنگاپور کے دورے سے دونوں ملکوں کو مزید تقویت حاصل ہوگی ۔
31 مئی کو میں بھارت ۔ سنگا پور انٹر پرائز اور اختراعی نمائش کا دورہ کروں گا ۔ میں تاجر وں کے اجتماع اور برادری سے ایک گول میز میٹنگ کے دوران سنگاپورکے اعلیٰ منتخبہ سی ای او حضرات کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے موضوع پربات چیت کروں گا ۔ یکم جون کو میں سنگاپور کے صدر حلیمہ یعقوب سے بات چیت کروں گا ۔ میں سنگاپورکے وزیر اعظم لی سے ڈیلی گیشن سطح پر بات چیت کروں گا ۔ میں ننیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کا بھی دورہ کروں گا جہاں میں نوجوان طلباء سے ملاقات کروں گا ۔ 
اسی شام کو میں شنگری ۔ لا ڈائیلاگ میں ایک کلیدی خطبہ دوں گا ۔ یہ پہلا موقع ہو گا کہ ایک بھارتی وزیر اعظم یہ خطبہ دے گا ۔ یہ ایک مو قع ہو گا علاقائی سلامتی کے معاملات اور خطے میں امن و استحکام کی بر قراری پر بھارت کے نظریات کو واضح کرنے گا ۔ 
2
جون کو ، میں کلیفورڈ پائر میں ایک تختی کی نقاب کشائی کروں گا جہاں کہ گاندھی جی کی استھیاں 27 مارچ ، 1948 کو سمندر میں بہائی گئی تھیں ۔ میں کچھ عبادت گاہوں کا بھی دورہ کروں گا جو کہ بھارت کے ساتھ تہذیبی رشتے کی نقیب ہیں ۔ 
اپنے دورے کے آخری حصے میں میں سنگا پور میں چانگ بحری اڈے کا دورہ کروں گا جہا ں میں انڈین نیول شپ آئی این ایس ست پورا کا دورہ کروں گا اور بھارتی بحریہ اور شاہی سنگا پور بحریہ کے افسران اور ملاحوں سے بات چیت کروں گا ۔ 
مجھے یقین ہے کہ میرے انڈو نیشیا ، ملیشیا اور سنگا پور کے دورے سے ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی کو تقویت حاصل ہو گی اور ان تینوں ملکوں کے ساتھ ہمارے رشتے اورمعاہدے فروغ پائیں گے ۔ 

 


۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 


u. 2808
م ۔ ر ۔ ر۔ 29.5.18 


(Release ID: 1533730) Visitor Counter : 100