پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
سعودی وزیر تیل نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیرسے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا
Posted On:
18 MAY 2018 12:18PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،18 مئی؍سعودی عرب کے توانائی ، صنعت اور معدنی وسائل کے وزیر عالی جناب خالد الفلیح نے بھارت کے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان سے دونوں ملکوں کے درمیان جاری مشترکہ تعاون خصوصاً حالیہ تیل کی صورت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔جناب الفلیح نے جناب پردھان کوپیداوار کرنے والے اوپیک میں شامل اور اوپیک کے باہر کے ساتھی ممبران کے ساتھ صلاح و مشورے سے واقف کرایا جس میں روس کے توانائی کے وزیر الیکساندر نوواک اور یو اے ای کے وزیر توانائی جناب سہیل المزروئی شامل ہیں جو کہ اوپیک کانفرنس کے صدر بھی ہیں ۔
جناب پردھان نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور صارفین و ہندوستانی اقتصادیات پر اس کے منفی اثرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ۔ جناب پردھان نے مناسب اور مستحکم قیمتوں کے بارے میں اپنی خواہش کا اظہار کیا ۔ وزیر الفلیح نے یقین دہانی کرائی کہ عالمی اقتصادی ترقی کی حمایت کرنا سلطنت کے اہم نشانوں میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے دیگر پیداوار کنندگان کے ساتھ ساتھ اپنی اس عہد بستگی کا اعادہ کیاکہ واجب قیمتوں پر مستحکم دستیابی بنی رہے گی ۔
u. 2635
(Release ID: 1532737)
Visitor Counter : 207