ریلوے کی وزارت

چنئی کی انٹیگرل کوچ فیکٹری  بین الاقوامی ریل کوچ  نمائش   کی میز بانی کرے گی

Posted On: 16 MAY 2018 12:42PM by PIB Delhi

نئیدہلی،16مئی ۔تامل ناڈو کے  شہر چنئی  کے آئی سی ایف  پریڈ گراؤنڈ میں   پہلی بار   ایک بین الاقوامی ریل کو چ   نمائش    (آئی آر سی ای ) کا اہتمام کیا جائے گا۔ 17سے 19  مئی  2018  تک  جاری رہنے والی   اس بین الاقوامی ریل کوچ نمائش  (انٹرنیشنل   ریل  کوچ ایکسپو )  میں   ریل کوچ   اور گاڑیوں  کے سیٹس پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔اس  نمائش میں  ریل کاریں اور کوچ  بنانے والے متعدد   ماہر ادارے    میک ان انڈیا کے لئے      متحدہ  طور سے کام کرنے کی فضا ہموار کریں گے ۔ 

 اس  بین الاقوامی ریل کوچ نمائش   کا اہتمام   آئی سی ایف کے نام سے مشہور  ریلوے کی وزارت  کی  انٹیگرل کوچ فیکٹری   کے ذریعہ  کنفیڈریشن آف انڈین   انڈسٹریز  ( سی آئی آئی ) اور ریلوے کی وزارت کے ایک  پبلک سیکٹر ادارے  آر آئی ٹی اے ایس کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔ اس بین الاقوامی نمائش میں  درج ذیل  سازوسامان نمائش کے لئے  پیش کیا جائے گا۔

  • خصوصی ریل کوچ اور ٹرین سیٹ۔
  •   دس سے زائد  ملکوں کے  100 سے زائد  نمائش کاروں  کا تیار کردہ سامان ۔
  •  ریل کوچ  اور ٹرین سیٹ جیسے موضوعات  ِ خصوصی پر   کانفرنسوں  /  سمینار کا انعقاد ۔
  • ریل کوچ اور ٹرین سیٹ  تیار کرنے والے    سرکردہ  اداروں کے برانڈیڈ سامان   کی نمائش ، جس میں جدت طرازی اوار مستقبل کی ٹکنالوجی پر توجہ مرکوز ہوگی۔
  • فیصلہ سازوں  اور آئی سی ایف   اور   ہندوستانی ریلوے کے دیگر  پیداواری یونٹوں کے سینئیر افسران    کے مذاکرات کے لئے   خصوصی پلیٹ فارم    ۔
  • 160  کلومیٹر فی گھنٹے  چلنے والی  ریلوں کے ٹرین سیٹ    کے رولنگ اسٹاک  کے نمونے  ۔
  • مسافرو ں کے لئے  داخلی سہولیات اور خدمات اور آرام سمیت      رولنگ اسٹاک   کے ڈیزائن کی نمائش ۔ 
  • ا سٹین لیس اسٹیل ،  الیومنیم کارباڈی    اوردیگر   عناصر سے   ٹرین کوچ کی تیاری   میں  شامل نئی ٹکنالوجی سمیت رونگ اسٹاک کا فروغ  ۔ 
  • تیز رفتار   ریلوں کا فروغ  اور ہندوستانی ریلوے کے دستیاب متبادل ۔

 

17  مئی   2018   کو  اس بین الاقوامی ریل کوچ  نمائش   کا افتتاح صبح دس بجے ہوگا ۔   یہ نمائش 17، 18  اور 19  مئی  2018  کو   دس بجے صبح سے 6  بجے شام تک شائقین کے لئے کھلی رہے گی۔اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں  تامل ناڈو  کے عزت مآب گورنر   ،ریلوے کے وزیر مملکت  ، تامل ناڈو   کے وزیر صنعت   ،ریلوے بورڈ کے چیئر مین ،ریلوے بورڈ کے ممبران  ، جنرل منیجر ز   اور ہندوستانی ریلوے کی تمام شاخوں کے سربراہ شرکت کریں گے ۔ 

 

 

یہ نمائش  ریلوں کے شائقین ، ریلوے سپلائرز  ، نمونہ سازوں  ، ڈیولپرس  اورعوام الناس کے لئے  خصوصی دلچسپی کا  مرکز ثابت ہوگی۔                                                                                                                                عوام الناس کے لئے یہ نمائش  17 اور 18  مئی 2018  کو تین بجے سہ پہر سے 6  بجے شام تک کھلی رہے گی۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-2588



(Release ID: 1532251) Visitor Counter : 44