کامرس اور صنعت کی وزارتہ

محکمہ کامرس نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ ریمیڈیز (ڈی جی ٹی آر) کی تشکیل

Posted On: 09 MAY 2018 7:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 10/مئی۔ حکومت ہند نے گورنمنٹ آف انڈیا (ایلوکیشن آف بزنس) رولس 1961 میں 7مئی 2018 کو ترمیم کرکے محکمہ کامرس نے ’’ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اینٹی ڈمپنگ اینڈ الائیڈ ڈیوٹیز‘‘ کی جگہ ’’ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ ریمیڈیز‘‘ تشکیل دی ہے۔ اس ڈائریکٹوریٹ کے قیام سے ہندوستان میں جامع سافٹ ٹریڈ ڈیفنس میکانزم کی فراہمی کے لئے ایک ہی جگہ پر ایک قوی، مربوط دفتر قائم کئے جانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ اس دفتر کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ ریمیڈیز (ڈی جی ٹی آر) کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایلوکیشن آف بزنس کے رولس میں ترمیم سے محکمہ کامرس کو حفاظتی اقدامات کی سفارشات سے متعلق اختیارات بھی حاصل ہوگئے ہیں۔

سردست ہندوستان میں ٹریڈ ڈیفنس میکانزم میں مثباتیت کا فقدان ہے اور غلط تجارتی طریقوں کے معاملوں پر کارروائی کے لئے ایک سال سے زائد کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اینٹی ڈمپنگ اینڈ الائیڈ ڈیوٹیز (ڈی جی اے ڈی) اب تک سی وی ڈی مقدموں اور اینٹی ڈمپنگ کے معاملات فیصل کرتی رہی ہے۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیف گارڈس حفاظتی اقدامات سے متعلق امور انجام دیتا ہے اور ڈی جی ایف ٹی مقداری پابندیوں (کیو آر) سے متعلق حفاظتی اقدامات پر کام کرتا ہے،  لیکن اب ڈی جی ٹی آر میں ڈی جی اے ڈی، ڈی جی ایس اینڈ سیف گارڈس (کیو آر) اور ڈی جی ایف ٹی کے انضمام سے ان تمام محکموں کے کام ڈی جی ٹی آر کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔ اس طرح یہ تمام کام ایک ہی دفتر سے انجام دیے جانے کی سہولت پیدا ہوجائے گی۔

ڈی جی ٹی آر محکمہ کامرس سے منسلک دفتر کی حیثیت سے کام کرے گا اور ڈی جی ٹی آر کے ذریعے اینٹی ڈمپنگ، متلافی ڈیوٹی اور سیف گارڈ ڈیوٹیز عائد کئے جانے کی سفارشات پر محکمہ مال گزاری یعنی ڈپارٹمنٹ آف ریوینیو غور و خوض کرے گا۔

اس کے ساتھ ہی ڈی جی ٹی آر مختلف سروسیز اور ماہر محکموں سے مقرر کئے جانے والے افسران کی ہنرمندی کے مختلف النوع تناظر کی مضبوط تنظیم کے طور پر کام کرے گا۔ اس کے علاوہ ڈی جی ٹی آر گھریلو صنعتوں کو راحت رسانی میں صرف ہونے والے وقت میں بھی تخفیف کرسکے گا۔ محکمہ جاتی ہم آہنگی کے ساتھ یہ نوتشکیل شدہ ادارہ کم سے کم حکمرانی اور زیادہ سے زیادہ انتظام و انصرام کے وزیراعظم ہند کے مقاصد کی تکمیل کے لئے کام کرے گا۔

کامرس اور صنعت کے امور کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے اس امر پر تشفی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ 1997 سے معرض التوا میں پڑی ڈی جی اے آر کی تشکیل وزیراعظم کی قیادت میں منظور کردی گئی ہے اور یہ منظوری گھریلو صنعتوں کے فائدے کے لئے ایک خصوصی موقع کی حیثیت رکھتی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 


UN-2506



(Release ID: 1531771) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Marathi , Tamil