امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ گاندھی نگر میں مغربی زونل کونسل کی 23ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے
Posted On:
25 APR 2018 12:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔25اپریل؛ گجرات، مہاراشٹر، گوا کی ریاستوں اورمرکزکے زیر انتظام علاقے دمن و دیو اور دادرا و نگر حویلی پر مشتمل مغربی زونل کونسل کی 23ویں میٹنگ کل گجرات کے شہر گاندھی نگر میں منعقد ہوگی ۔مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اس میٹنگ کی صدارت کریں گے۔
گجرات کے وزیر اعلیٰ اس کے نائب چیئرمین اور میزبان ہیں۔ امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا رام اہیر بھی مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ امید ہے کہ اس میٹنگ میں زون میں دیگر رکن ریاستوں کے وزرائے اعلی بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں وزراء، چیف سکریٹری اور ریاستی سرکاروں کے سینئر افسران نیز مرکزی حکومت کے سینئر افسران بھی شرکت کریں گے۔
********
U – 2260
(Release ID: 1530121)
Visitor Counter : 84