پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت

وزیر اعظم چمپارن میں ’’ستیہ گرہ سے سؤچھاگرہ ‘‘    کی تقریب میں

بیس ہزار سؤچھاگرہیوں سے خطاب کریں گے

Posted On: 09 APR 2018 8:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی  10 اپریل ۔ وزیراعظم نریندر مودی   بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے موتیہاری قصبے کے  20 ہزار سؤچھاگرہیوں کے  اجتماع سے خطاب کریں گے ۔اس اجتماع کا اہتمام بہار میں تین اپریل سے جاری ،’’   ستیہ گرہ سے سوچھاگرہ ‘‘  کے عنوان سے ایک ہفتہ کی تقریبات کے اختتام کے موقع پر کیا گیا ہے ۔’’چلوچمپارن‘‘ کے وزیر اعظم کے زبردست نعرے سے جُڑے اس اجتماع میں وزیر اعظم ان دس  سوچھاگرہیوں کو اعزازات سے نوازیں گے، جنہوں نے     صفائی  کے شعبے میں  بے مثال خدمات انجام دی ہیں ۔ بہار کے وزیراعلیٰ   اور   پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے امور کے مرکزی وزیر بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔اس موقع پر وزیر اعظم   ریلوے کی وزارت  ،  پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت ،سڑک ٹرانسپورٹ  اور شاہراہوں کی وزارت  اوربہار میں  نمامی گنگے    کے نئے منصوبوں کا افتتاح کریں  گے ۔

 یادرہے کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے   اب سے   ایک صدی سے  قبل  دس اپریل  1917  کو    چمپارن ستیہ گرہ کا آغاز کیا تھا ،جس کا مقصد ملک کو برطانوی اقتدارسے آزاد کرانا تھا  اور دس اپریل  2018    کو      چمپارن ستیہ گرہ کی صد سالہ تقریبات تمام ہورہی  ہیں اس لئے اس تاریخ کو ’’   ستیہ گرہ سے سوچھاگرہ ‘‘   کی مہم   کے آغاز کے طور پر منائے جارہا ہے ۔ جس کا مقصد  غلاظت اور گندگی سے نجات حاصل کرنا ہے ۔

 اس  عظیم  واقعے کی یادگار کے طور پر  پینے کا پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت نے بہار سرکار   سے ارتباط کے ساتھ ملک بھر  میں سوچھتا کا پیغام پھیلانے کی غرض سے   ’’   ستیہ گرہ سے سوچھاگرہ ‘‘   کی مہم  تین سے دس اپریل تک  جاری رکھی تھی ۔   اس مہم میں    ملک کے   مختلف علاقوں کے  دس ہزار سے زائد سؤچھاگرہیوں کو بہار آنے کی دعوت دی گئی تھی ۔   جہاں    یہ دس ہزار  سؤچھاگرہیوں نے   بہار سے  مختلف ریاستوں کے  38  اضلاع تک صفائی کی عادت    قائم کرنے   کی مہم کا  آغاز کیا  اور اب اسے ایک عوامی تحریک کی شکل دی جارہی ہے ۔

******

م ن ۔ س ش ۔رم

U-2013


(Release ID: 1528455)
Read this release in: English , Kannada