صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند کے دورہ اکواٹوریل گائناکے دوران مشترکہ بیان
प्रविष्टि तिथि:
09 APR 2018 11:26AM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 09 اپریل؍
1 جمہوریہ اکواٹوریل گائنا کے صدر عالی جناب تیودورو اوبیانگ نجوما ماسوگو کی دعوت پر صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے 7-9 اپریل 2018 کو اکواٹوریل گائنا کا سرکاری دورہ کیا ۔
2 یہ بھارت کے سربراہ کا جمہوریہ اکواٹوریل گائناکا اولین دورہ تھا ۔ صدر جمہوریہ ہند کے ساتھ ان کی اہلیہ محترمہ سویتا کووندکے علاوہ وزیر مملکت جناب من سکھ ایل منڈاویا ، ارکان پارلیمنٹ ،سینئر سرکاری افسران اور ایک اعلی سطحی وفد شامل تھا ۔
3 جمہوریہ اکواٹوریل گائنا کے صدر عالی جناب تیودورو اوبیانگ نجوما ماسوگو نے صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کا مالابو ہوائی اڈے پر ان کی آمد پر استقبال کیا ۔ ہوائی اڈے پر ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی اور مالابو میں صدارتی محل میں بھی ایک تقریب منعقد کی گئی ۔
4 صدر جمہوریہ جناب کووند نے 8 اپریل ، 2018 کو صدر اوبیانگ کے ساتھ باہمی تبادلہ خیال کیا اور اس کے بعد دونوں وفود کے ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال میں شرکت کی ۔ جمہوریہ اکواٹوریل گائنا کے صدر عالی جناب تیودورو اوبیانگ نجوما ماسوگونے نے صدر کووند کے اعزازمیں ایک دعوت کا اہتمام کیا ۔
5 صدر کووند نے اکواٹوریل گائنا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا اوروہاں ہندوستانی برادری کے لوگوں کے ایک استقبالیہ میں شرکت کی ۔
6 طرفین کے مابین تبادلہ خیال گرم جوش اور خوش گوار ماحول میں ہوا ۔صدرکووند نے اکواٹوریل گائنا کو پہلی بار 2018-19 کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقبل ممبر چنے جانے پر انہیں مبارک باد پیش کی ۔
7 طرفین نے دونوں ملکوں کے درمیان طویل باہمی تعلقات اور اقتصادی ، تجارتی ، تکنیکی ، تعلیمی ، زراعتی ، سائنسی اور ثقافتی تعاون کو مستحکم بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا ۔ اکواٹوریل گائنا حکومت نے صلاحیت سازی میں مدد دینے کی پیش کش کے لئے حکومت ہند کی ستائش کی ۔
8 دونوں رہنماؤں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دہشت گردی انسانیت اور امن عالم اور سیکورٹی کے لئے زبردست خطرہ ہے ۔انہوں نے معاشرے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی برادری سے ہاتھ ملانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے دہشت گرد تنظیموں ، دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورک کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت پر اتفاق ظاہر کیا ۔
9 رہنماؤں نے اکیسویں صدی کے جیو ۔ پولیٹیکل حقائق یو این سیکورٹی کونسل کو مزید نمائندہ اور مزید عکاس بنائے جانے کے لئے فوری اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ۔
10 دونوں ملکوں نے اقوام متحدہ اور دیگر فورموں میں موسمیاتی تبدیلی ، عالمی امن ، سیکورٹی اور قابل احیاء ترقی جیسے معاملات پر مل کر کام کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ۔
11 دونوں رہنماوں نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی معاملات پر باقاعدگی کے ساتھ تبادلہ خیال کی ضرورت سے اتفاق کیا ۔
12 دونوں صدور نے اس امر پر رضا مندی ظاہر کی کہ باہمی تجارتی تعلقات کو توسیع دینے کے بردست مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے ساکواٹوریل گائنا میں زراعت ، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبے سمیت متعدد شعبوں میں بھار ت کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا ۔
13 دونوں رہنماؤں نے صحت اور ادویات ، ادویاتی پودوں کے شعبے میں تعاون ، روایتی طریقہ علاج میں تعاون ، ارضیات اور معدنیاتی وسائل کے شعبے میں تعاون اور اطلاعات اور مواصلاتی تکنالوجی کے تعاون کے مفاہمت نامے پر دستخط کا خیر مقدم کیا ۔
14 اکواٹوریل گائنا کے صدر نے اکواٹوریل گائنا میں صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے ایک انٹرپرینیورشپ ڈیولپ منٹ اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اورایک انگلش لینگویج ٹریننگ لیباریٹری کے قیام کے اعلان کے لئے شکریہ ادا کیا ۔
15 دونوں رہنماؤ نے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا جیسا کہ اولین باہمی مشترکہ مشن کی میٹنگ دلّی میں اکتوبر 2017 میں منعقد ہوئی تھی ۔
16 طرفین نے اپریل ، مئی ، 2018 میں زراعت ، کان کنی اور ٹیلی کام کے لئے بھارت سے اکواٹوریل گائنا کے لئے وفد کے دورہ کا خیر مقدم کیا اور امید کا اظہار کیا کہ اس سے اکواٹوریل گائنا کی اقتصادیات کو مستحکم کرنے میں بھارت کی شراکت داری مضبوط ہوگی ۔
17 طرفین نے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے وزارتی سطح کے باقاعدہ دوروں کی حوصلہ افزائی پر رضا مندی کا اظہار کیا ۔
18 صدر کووند نے صدر اوبیانگ کی جانب سے اپنے اور اپنے وفد کے گرم جوش استقبال کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دورہ ہند کی دعوت کی ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
u. 1997
(रिलीज़ आईडी: 1528325)
आगंतुक पटल : 114