وزارتِ تعلیم
ای- لرننگ کا فروغ
Posted On:
05 APR 2018 7:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی 6 اپریل ۔فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریر ی جواب میں مطلع کیا کہ انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت (ایم ایچ آر ڈی ) نے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں ای – لرننگ کو فروغ دینے کے لئے بہت سی اسکیمیں شروع کیں ۔
1 سویم : ’’ نوجوان امنگوں والے ذہن کے لئے سرگرم طور پر سیکھنے کی مطالعاتی ویب ‘‘ (ایس ڈبلیو اے وائی اے ایم ) جو آن لائن نصابات کے لئے ایک مربوط پلیٹ فارم ہے ،جس کے لئے اطلاع اور مواصلات کی ٹکنالوجی (آئی سی ٹی ) کا استعمال کیا گیا ہے اور جس میں اسکول ( نویں سے بارہویں جماعت ) سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک کی تعلیم کو شامل کیا گیا ہے ۔فی الحال سویم پر تقریباََ 1000+ ایم او او سی نصابات کو شامل کیا گیا ہے ،جس کے تحت ان نصابات کے لئے تقریباََ 30 لاکھ طلبا نے اپنے نام درج کرائے ہیں ۔اس میں طلبا ،اساتذہ اور اساتذ ہ کے معلمین کے لئے آن لائن نصابات کی پیش کش کی گئی ہے ۔
2 سویم پربھا : ایس ڈبلیو اے وائی اے ایم پربھا ایک قدم ہے جس کے تحت ملک کے طول وعرض میں 24 گھنٹے ساتوں دن ڈی ٹی ایچ ( براہ راست گھرتک ) کے ذریعہ اعلی معیار کے 32 تعلیمی چینل فراہم کرائے گئے ہیں ۔ اس میں مختلف مضامین کے متن کی بنیاد پر نصابات شامل کئے گئے ہیں ۔
3 نیشنل ڈجیٹل لائبریری (این ڈی ایل ) : بھارت کی قومی ڈجیٹل لائبریری (این ڈی ایل ) ایک پروجیکٹ ہے جس کا مقصد تعلیمی وسائل کے آن لائن ذخیر ے کا، جس پر ایک ہی جگہ تحقیق کی سہولت موجود ہو ، ایک لائحہ عمل تیار کرنا ہے ۔ این ڈی ایل کے ذریعہ 153 لاکھ سے زیادہ ڈجیٹل کتابیں دستیاب ہیں ۔
4 ای - پاٹھ شالہ : تعلیمی تحقیق وتربیت کی قومی کونسل ( این سی ای آر ٹی )، تعلیمی تحقیق وتربیت کی ریاستی کونسل ( ایس سی ای آر ٹی ) / تعلیم کے ریاستی اداروں ( ایس آئی ای ) ، اور ریاستی بورڈو ں وغیرہ کے ذریعہ تیار کردہ وسائل کی ای - کتابیں ۔
5 اوپن تعلیمی وسائل کا قومی ذخیر ہ ۔ (این آر او ای آر ) اساتذہ اور طلبا کے لئے ڈجیٹل وسائل اور اوپن وسیلے سے مواد مفت دستیاب کرانا ۔
نمبر شمار
|
اسکیمیں
|
خرچ کی گئی رقم
|
1.
|
سویم
|
روپے 176 cr.
|
2.
|
سویم پربھا
|
روپے 63.83cr.
|
3.
|
این ڈی ایل
|
روپے 24.68cr.
|
4.
|
ای – پاٹھشالہ این آر اوای آر
|
روپے 3.13cr.
|
U-1963
(Release ID: 1528081)
Visitor Counter : 129