کارپوریٹ امور کی وزارتت

کمپنیوں کے انداج شدہ تخمینہ کاروں اور قیمت کا اندازہ لگانے سے متعلق قانون 2017 کے تحت

بھارت کے، نادہندگی اور دیوالیہ پن سے متعلق بورڈ کے ،آئی بی بی آئی میں اندارج شدہ تخمینہ کار کی حیثیت سے ، اندارج کرانے کے لئے اپنایا جانے والا طریقِ کار

Posted On: 05 APR 2018 10:29AM by PIB Delhi

نئی دہلی  5  اپریل ۔اہل  اور خواہشمند افرا د  اور کمپنیوں  کو   نادہندگی   اور دیوالیہ پن سے متعلق بورڈ (آئی بی بی آئی ) میں  ایک تخمینہ کار  کی حیثیت سے رجسٹریشن کرانے کے عمل سے واقف کرانے   کے لئے      درکار طریق کار  جاری کیا گیا ہے ۔  

          آئی بی بی آئی میں  ایک رجسٹر تخمینہ کا ر کے  طور پر رجسٹریشن کرانے کا طریق کار مندرجہ ذیل ہے :

اے      افراد کے لئے 

مرحلہ 1۔ خود کو  مطمئن کرلیں کہ آپ  ضابطہ تین میں   دی گئی  ،اہلیت سے متعلق ضروریات کو پورا کرتے ہیں  اور ضابطوں کے   تحت  ضابطہ نمبر چار میں بتائی گئی  قابلیت  وتجربے کے حامل ہیں ۔

مرحلہ 2۔ اس کے بعد  آئی بی بی آئی  کے  کسی  تسلیم شدہ  آر وی او  کے  ایک تخمینہ کار رکن کے طور پر رجسٹریشن کرائیے ۔

مرحلہ 3۔ کسی آر وی او    کے  رکن کے طور پر  آئی بی بی آئی  کے تسلیم شدہ  تعلیمی نصاب کو مکمل کیجئے ۔

مرحلہ 4۔        آئی بی بی آئی کی طرف سے  چلائے جانے والے   متعلقہ اثاثے کی  جماعت  کے تخمینہ کاری   کے امتحان  پر مبنی     کمپیوٹر کے تعلیمی نصاب  میں اندراج کرائیے اور اسے پاس کیجئے ۔اس امتحان  کی جانکاری  آئی بی بی آئی کی  ویب سائٹ :  (www.ibbi.gov.in) پر دستیاب ہے۔ 

مرحلہ 5۔ تخمینہ کاری سے متعلق اس امتحان کو پاس کرنے کے تین سال کے اندر اندر   ضابطوں  میں دئے گئے  فارم اے  کو   داخل کیجئے ،  جسے بھارت کے نادہندگی اور دیوالیہ پن سے متعلق بورڈ کے نام میں   5900  روپے  کی رقم کے ساتھ (5000 روپےفیس  اور 18 فیصد جی ایس ٹی )  کے ساتھ اپنے آر وی او میں   جمع کردیجئے ۔ اس فارم کے ساتھ     ضروری دستاویزات  بھی منسلک ہونی چاہئیں ۔     اگر ضروری ہوتو جی ایس ٹی نمبر بھی لکھئے ۔   فارم اے   آن لائن داخل کیا جائے گا ۔اس میں دستاویزات  اپ لوڈ کئے جائیں گے اور رقم کی ادائیگی بھی آن لائن ہی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے  براہ کرم آئی بی بی آئی کی ویب سائٹ : (www.ibbi.gov.in) (www دیکھئے۔

مرحلہ 6۔ اس کے بعد آر وی اوفارم اے اوردیگر دستاویزات کی تصدیق کرے گا اور وہ   آئی بی بی آئی میں  ایک تخمینہ کار کی حیثیت سے  آپ کے رجسٹریشن  کے لئے اپنی  سفارشات کے ساتھ فارم اے داخل کردے گا۔یہ فارم  آروی او کے ذریعہ آن لائن داخل کیا جائے گا۔

مرحلہ 7۔ آر وی او کی سفارشات ،فیس  اور دیگر دستاویزات   کے ساتھ  فارم  اے موصول ہونے پر  آئی بی بی آئی  ضابطوں کے مطابق   اس درخواست پر رجسٹریشن کا عمل شروع کردے گا

 

بی ۔ کمپنیوں (شراکتداری سے متعلق  کمپنیوں   ، ایل ایل پی  اور کمپنیوں  )  کی رجسٹریشن کا عمل  ۔

مرحلہ 1۔        خود کو  مطمئن کرلیں کہ آپ  ضابطہ تین میں   دی گئی  ،اہلیت سے متعلق ضروریات کو پورا کرتے ہیں  اور ضابطوں کے   تحت  ضابطہ نمبر چار میں بتائی گئی  قابلیت  وتجربے کے حامل ہیں ۔

مرحلہ 2۔  ضابطوں  میں دئے گئے  فارم بی  کو   داخل کیجئے ،  جسے بھارت کے نادہندگی اور دیوالیہ پن سے متعلق بورڈ کے نام میں   11800  روپے  کی رقم کے ساتھ (10000 روپےفیس  اور 18 فیصد جی ایس ٹی )  کے ساتھ اپنے آر وی او میں   جمع کردیجئے اس فارم کے ساتھ     ضروری دستاویزات  بھی منسلک ہونی چاہئیں ۔     اگر ضروری ہوتو جی ایس ٹی نمبر بھی لکھئے ۔   فارم اے   آن لائن داخل کیا جائے گا ۔اس میں دستاویزات  اپ لوڈ کئے جائیں گے اور رقم کی ادائیگی بھی آن لائن ہی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے  براہ کرم آئی بی بی آئی کی ویب سائٹ : (www.ibbi.gov.in) (www دیکھئے۔

مرحلہ 3۔ اس کے بعد آر وی اوفارم بی اوردیگر دستاویزات کی تصدیق کرے گا اور وہ   آئی بی بی آئی میں  ایک تخمینہ کار کی حیثیت سے  آپ کے رجسٹریشن  کے لئے اپنی  سفارشات کے ساتھ فارم اے داخل کردے گا۔یہ فارم  آروی او کے ذریعہ آن لائن داخل کیا جائے گا۔

 

مرحلہ 4۔        ٓر وی او کی سفارشات ،فیس  اور دیگر دستاویزات   کے ساتھ  فارم  بی موصول ہونے پر  آئی بی بی آئی  ضابطوں کے مطابق   اس درخواست پر رجسٹریشن کا عمل شروع کردے گا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ ا س ۔رم

U-1933



(Release ID: 1527827) Visitor Counter : 76


Read this release in: Tamil , English , Hindi