وزارت اطلاعات ونشریات

صحافیوں کی فلاحی اسکیم کی کمیٹی اور سینٹرل پریس ایکری  ڈٹیشن کمیٹی کی تشکیل نو

Posted On: 21 MAR 2018 2:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21 مارچ2018؍اطلاعات و نشریات کی وزارت نے صحافیوں کی فلاحی اسکیم کی کمیٹی اور سینٹرل پریس ایکری ڈٹیشن کمیٹی کی تشکیل نو کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب صحافیوں کو بھی صحافیوں کی فلاحی اسکیم کی کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔

سینٹرل پریس ایکری ڈٹیشن کمیٹی  کی صدارت پی آئی بی کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل ہیں، جبکہ پریس کونسل آف انڈیا، نیوز براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کے نمائندے اس کے رکن ہیں۔ دیگر ارکان میں دینک جاگرن کے جناب پرشانت مشرا ، ٹائمس ناؤ کی محترمہ نویکا گپتا، اے بی پی نیوز کے کنچن گپتا، پائنیر کے جناب جے گوپی کرشنا اور اے این آئی کی محترمہ اسمتا پرکاش شامل ہیں۔ کمیٹی کے ارکان  کی مدت دو سال ہے اور ان کی میٹنگ ہر تین مہینے میں یا اس سے زیادہ وقفے سے ہوسکتی ہے۔

صحافیوں کی فلاحی اسکیم کی کمیٹی  کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اس کے ارکان میں کمی کی گئی ہے۔ اب صرف اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری ، پی این اے کے جوائنٹ سیکریٹری اور پی آئی بی کے پرنسپل ڈائریکٹرجنرل اس کے باضابطہ ارکان ہوں گے۔ پہلی مرتبہ کمیٹی میں صحافیوں کو بھی رکن بنایا گیا ہے۔ان میں جناب وکاس بھدوریہ ، محترمہ ریچا انیرودھ ، جناب اشوک اپادھیائے، جناب سجیت ٹھاکر ، محترمہ سپرا داس، جناب رویندر شاہ  کو صحافیوں کی فلاحی کمیٹی کا غیر سرکاری رکن بنایا گیا ہے۔کمیٹی کے غیر سرکار ارکان کی معیار دو سال ہوگی۔ اس اقدام سے پریشان حال صحافیوں کو مقررہ مدت میں مدد دی جاسکے گی۔

کمیٹی کے ڈھانچے اور نظرثانی شدہ رہنما خطوط کی تفصیلات کیلئے http://mib.gov.in/sites/default/files/JWS%20New%20guidelines_0.pdf پر   رابطہ کریں۔

 

 

U: 1617


(Release ID: 1525553) Visitor Counter : 167


Read this release in: Tamil , English