وزیراعظم کا دفتر

عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائرکٹر جنرل نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

Posted On: 19 MAR 2018 10:39PM by PIB Delhi


نئی دلّی ، 20 مارچ؍ عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائرکٹرجنرل جناب رابرٹو ازیویدونے گزشتہ روز نئی دلّی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ موصو ف عالمی تجارتی تنظیم کے وزراء کی غیر رسمی میٹنگ میں شرکت کے لئے نئی دلّی آئے ہوئے ہیں ۔ڈائرکٹر جنرل موصوف نے کثیرجہتی تجارتی طریقہ کار کے نئے راستے تلاش کرنے کے لئے ہندوستانی شروعات کے لئے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم جناب مودی نے اس بات پر زوردیا کہ ہندوستان کثیر جہتی تجارتی طریقہ کار کا زبر دست حمایتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے تعلق سے اسے عالمی تجارتی تنظیم کی سرگرمیوں کی ترجیحات میں شامل کرنا بہت ضروری ہے ۔ترقی پذیر ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت اورعالم گیریت میں مزیدشفایت کے لئے کوششوں کرنے کے لئے عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائرکٹرجنرل پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے عالمی تجارتی تنظیم کے وزراء کی غیر رسمی میٹنگ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کی ہیں ۔ 


۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 


u.1568
م ۔ ر ۔ ر۔ 20.3.18 



(Release ID: 1525332) Visitor Counter : 83