جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

ملک کے دیہی علاقوں  کو  شمسی توانائی دستیاب کرانے کی اسکیم کُسُم


ملک کے دوردراز علاقوں میں  آبپاشی کی ضروریات کی تکمیل کے لئے

 سولر واٹر پمپ نصب کئے جائیں گے

کسان، فاضل شمسی توانائی  ڈی آئی ایس سی او ایم کو فروخت کرکے  اضافی آمدنی حاصل کرسکیں گے

प्रविष्टि तिथि: 15 MAR 2018 12:47PM by PIB Delhi

نئیدہلی  ، 15 مارچ ۔بجلی   اور نئی اور قابل تجدید توانائی  سے متعلق امور کے وزیر مملکت  جناب آر کے سنگھ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند ،’’  کسان اورجا   سرکشا ایوم  اتھان مہا ابھیان ‘‘ (کے یو ایس یو ایم ) کے نام سے  ایک نئی اسکیم تیار کررہی ہے ۔  جس کے تحت   درج ذیل فوائد حاصل ہوسکیں گے ۔

1۔       دیہی علاقوں میں  دو میگاواٹ تک کی طاقت والے  گرڈ  کنکٹیڈ سولر پاور پلانٹ     نصب کئے جائیں گے ۔

2-      گرڈ سے غیر وابستہ کسانوں کی  آبپاشی کی ضروریات کی تکمیل کے لئے اضافی سولر واٹر پمپ نصب کئے جائیں گے ۔

3-      زراعت سے وابستہ    موجودہ پمپوں کو شمسی توانائی سے لیس  کیا جائے گا تاکہ کسان آزادانہ طورسے گرڈ  سے دستیاب کرائی جانے والی بجلی حاصل کرسکیں  اور انہیں فاضل  توانائی   ڈی آئی ایس سی او ایم کو فروخت  کرنے کا اختیار ہوگا ۔

4        سرکاری سیکٹر کے  ٹیوب ویل   اورلفٹ  اِری گیشن  پروجیکٹس کو شمسی توانائی سے  لیس کیا جائے گا ۔ 

          سرمایہ اور اسکیم پر عمل آوری کی تفصیلات   اس اسکیم کی منظوری کے بعد  طے کی جائیں گی ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-1462


(रिलीज़ आईडी: 1524576) आगंतुक पटल : 141
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Tamil