وزارت دفاع
ویسٹرن ائیر کمانڈ کے ائیر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ائیر مارشل چندر شیکھرن ہری کمار نے
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی
Posted On:
14 MAR 2018 12:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 14 مارچ ۔ائیر آفیسر کمانڈنگ ان چیف ائیر مارشل سی ہری کمار پی وی ایس ایم اے وی ایس ایم وی ایم بی ایس ایم اے ڈی سی کی قیادت میں ویسٹرن ایئر کمانڈ کے سینئیر افسران کی ایک ٹیم نے 14 مارچ 2018 کو اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب تریویندر سنگھ راوت سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر ائیر مارشل موصوف نے کہا کہ متعدد فضائی مشقوں کے دوران اتراکھنڈ کے ذریعہ فضائیہ کو دی جانے والی زبردست امداد وحمایت کے لئے میں وزیر اعلیٰ جناب تریویندر سنگھ راوت اور اتراکھنڈ کی سرکار کا شکر گزار ہوں ۔
ا س ملاقات کے دوران فضائیہ کے افسرا ن کی ٹیم نے اتراکھنڈ میں ہندوستانی فضائیہ کے نئے یونٹ کے قیام کے منصوبے کے تناظر میں حصول آراضی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر ائیر مارشل موصوف نے وزیر اعلیٰ کو اس خطے کی اہمیت اور اس ریاست کی پہاڑیوں میں ہندوستانی فضائیہ کے لئے مطلوب زمین سے متعلق امور کی اہمیت کی صراحت کی ۔
م ن ۔س ش۔ رم
U-1419
(Release ID: 1524280)
Visitor Counter : 58