سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
پنجاب کے لئے سڑک کی بحالی کے پروجیکٹوں کو منظوری
प्रविष्टि तिथि:
12 MAR 2018 3:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12/مارچ۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے پنجاب میں تین سڑکوں کے ٹکڑوں کی بحالی اور جدیدکاری کے پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے۔ ای پی سی موڈ کے تحت اضافی فرش کے ساتھ ماکھو کے درمیان قومی شاہراہ کو دو لین میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس ٹکڑے کی لگ بھگ لمبائی 24.60 کلومیٹر ہے۔ اس پروجیکٹ پر 130.313 کروڑ روپئے لاگت آئے گی۔ اس پٹی پر دو آر او بیز کی تجویز ہے، جہاں بڑے اور چھوٹے پلوں کی یکساں تعداد ہوگی۔ موجودہ 13 پلیوں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔
مٹکی اور جواہر سنگھ والا کے درمیان قومی شاہراہ-254 کی 38 کلومیٹر پٹی کو ای پی سی موڈ کے تحت اضافی فرش کے ساتھ دو لین میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ پر 117.78 کروڑ روپئے لاگت آئے گی۔ اس پٹی پر تین چھوٹے پلوں کی تجویز ہے۔ موجودہ 61 پلیوں میں سے 59 پلیوں کو پھر سے تعمیر کیا جائے گا، جبکہ دوبارہ بنائے گئے پورشن پر ایک نئی پلیا تعمیر کی جائے گی۔ ان پروجیکٹوں کے لئے ماحولیات کی منظوری ضروری نہیں ہے اور جنگلات کی منظوری کا عمل پہلے ہی شروع کردیا گیا ہے۔
U-1368
(रिलीज़ आईडी: 1523914)
आगंतुक पटल : 89