بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
دریائے گنگا پر جل مارگ وکاس پروجیکٹ
प्रविष्टि तिथि:
12 MAR 2018 2:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12/مارچ۔ جہاز رانی کے مرکزی وزیر مملکت جناب من سکھ لال منڈاویا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ شہروں میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کے لئے ریاستی سرکاروں کی مدد کرنے کی غرض سے ہندوستان کی آبی گزرگاہوں کی اتھارٹی نے ایک نامور کنسلٹینٹ کی خدمات حاصل کی ہے، تاکہ چھوٹے جہازوں یا کشتیوں کی خدمات کو بڑھاوا دینے کے لئے مناسب تیاری کی جاسکے اور وارانسی، پٹنہ، مونگیر، بھاگل پور، کولکاتہ اور ہلدیا میں مقامات کی نشان دہی کی جاسکے۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت عالمی بینک کے 5369.18 کروڑ روپئے کی مالی اور تکنیکی امداد سے قومی آبی گزرگاہ-1 (گنگا) کی ہلدیا –وارانسی پٹی پر نیوی گیشن کی صلاحیت سازی کو بڑھانے کے لئے جل مارگ وکاس پروجیکٹ نافذ کررہی ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت تین کثیر ماڈل ترمینلس، دو انٹرماڈل ٹرمینلس، ایک نیا نیوی گیشنل لاک کی تعمیر اور فیئروے ڈیولپمنٹ، ریور انفارمیشن سسٹم، جہاز کی مرمت اور رکھ رکھاؤ کی سہولیات کے لئے کام کاج اور رو رو ٹرمینلس دسمبر 2022 تک مکمل کرلیا جائے گا۔
U-1351
(रिलीज़ आईडी: 1523822)
आगंतुक पटल : 82