کابینہ

مرکزی سرکار کے ملازمین کے لئے دو فیصد مہنگائی بھتے کی کا بینی منظوری

Posted On: 07 MAR 2018 7:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ، 08 مارچ ۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس  میں    مرکزی سرکار کے ملازمین کے لئے مہنگائی بھتے کی اضافی قسط  جاری کئے جانے  اور پنشن یافتگان کو   یکم جنوری 2018 سے  مہنگائی بھتے کی اضافی قسط جاری کئے جانے کی منظوری دے دی گئی ۔  مہنگائی بھتے کی یہ منظوری مہنگائی    کی بھرپائی   کے لئے   بنیادی تنخواہ /  پنشن  کے  پانچ فیصد   میں  دو فیصد اضافے   کی مظہر  ہے ۔ 

          اس اضافے سے  مرکزی سرکار کے 48.41  لاکھ ملازمین  اور 61.17  لاکھ  پنشن یافتگان کو فائدہ حاصل ہوسکے گا۔

          مہنگائی بھتے اور  مہنگائی کی بھرپائی    کے لئے  دی گئی منظوری سے  سرکاری خزانے کو  6077.72  کروڑروپے کا سالانہ کا بار برداشت کرنا ہوگا اور  سال 19-2018  میں  (جنوری  2018 سے فروری 2019 تک 14 ماہ کی مدت تک کے لئے ) 7090.68 کروڑروپے  کی ادائیگی  کرنی ہوگی۔  

          مہنگائی بھتے میں یہ اضافہ اس  منظورشدہ فارمولے کے مطابق ہے ،جو ساتویں  مرکزی تنخواہ کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے ۔

 

U-1279



(Release ID: 1523251) Visitor Counter : 84


Read this release in: Telugu , English , Assamese , Tamil