کابینہ

کسٹم معاملات میں باہمی انتظامی امدادکے لئے تعاون کے سلسلے میں بھارت- اُردن معاہدے کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 28 FEB 2018 6:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،یکم ؍مارچ :مرکزی کابینہ نے وزیراعظم، جناب نریندرمودی کی سربراہی میں بھارت اوراُردن کے مابین کسٹم معاملات سے متعلق باہمی انتظامی امداد کے ایک معاہدے کی  توثیق کرتے ہوئے اس پردستخط کئے جانے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

          اس معاہدے سے   کسٹم سے متعلق جرائم کی تفتیش اورروک تھام  سے متعلق مفید اطلاعات کی دستیابی میں مدد ملے گی۔ توقع کی جاتی ہے کہ یہ معاہدہ تجارت  کو فروغ  دیگااور دونوں ممالک کے مابین تجارت کے  سازوسامان کی موثر کلیئرنس کا راستہ ہموار کریگا۔

پس منظر

          یہ معاہدہ دونوں ممالک کے کسٹم حکام کے مابین اطلاعات اور خفیہ اطلاعات ساجھا کرنے کے لئے ایک قانونی فریم ورک فراہم کریگااور کسٹم قوانین کے معقول اطلاق میں بھی مد د دیگا۔ کسٹم جرائم کی روک تھام اور تفتیش ممکن ہوسکے گی اورقانونی تجارت کا راستہ ہموارہوگا۔ اس معاہدے کے مسودے کو دونوں ممالک کے کسٹم حکام کی رضامندی سے حتمی شکل دی جاچکی ہے ۔مسودہ معاہدے کے تحت بھارت کی کسٹم سے متعلق تشویش اور ضروریات خصوصاًکسٹم کی مالیت کے صحیح صحیح تعین سے متعلق اطلاعات کے تبادلے کے شعبے میں جوتشویشات ہیں،انھیں حل کرنے ، محصولاتی درجہ بندی اور  ، دونوں ممالک کے مابین جن اشیأ کی تجارت ہوتی ہے ان کی ارتقأ اوران پرعائد ہونے والے محصولات سے متعلق تشویشات کو بھی مدنظررکھاگیاہے ۔

 (م ن ۔ ع آ۔820101.03.)

U-1145


(Release ID: 1522238) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Assamese , Gujarati , Tamil