سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

راجستھان کے قومی شاہراہ نمبر 925 کے گگریا ۔ باوری کلاں ۔ سروا ۔ بکھاسر سیکشن اور قومی شاہراہ نمبر 925 اے کے ساتا ۔ گندھو سیکشن کی تعمیر کے لئے لیٹر آف ایوارڈ جاری

प्रविष्टि तिथि: 26 FEB 2018 1:22PM by PIB Delhi


نئی دلّی ، 26 فروری ؍ یشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے راجستھان کے قومی شاہراہ نمبر 925 کے گگریا ۔ باوری کلاں ۔ سروا ۔ بکھاسر سیکشن اور قومی شاہراہ نمبر 925 اے کے ساتا ۔ گندھو سیکشن کی تعمیر کے لئے لیٹر آف ایوارڈ جاری کر دیا ہے ۔ مذکورہ پروجیکٹ کی کل لمبائی 196.970 کلو میٹر ہے اور 2 لین پر مشتمل یہ شاہراہ دونوں جانب اضافی گنجائش کی حامل ہو گی ۔


اس پروجیکٹ کی کل سرمایہ لاگت 1134.12 کروڑ روپئے ہے ۔ یہ کانٹریکٹ میسرز جی ایچ وی ( انڈیا ) پرائیویٹ لمیٹیڈ کو دیا گیا ہے ۔ یہ پروجیکٹ انجینئرنگ ، پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن ( ای پی سی ) کی بنیادپر تیار کیا جائے گا اور اس کی تعمیر کی مدت 24 ماہ ہے ۔ اس پروجیکٹ میں 9 چھوٹے برج ، ایک روڈ اوور برج ، 2 ٹرمپٹ انٹر چینج ، 2 وہیکلر انڈر پاس اور 11 لائٹ وہیکلر انڈر پاس شامل ہیں ۔


اس پروجیکٹ کی طوالت ریاست راجستھان کے باڑ میڑ اور جالور اضلاع تک کا احاطہ کرتی ہے ۔ یہ روڈ اسٹڑیٹجک اہمیت کا حامل ہے چونکہ اس راستے سے فوجی گاڑیاں بین الاقوامی سرحدی علاقوں تک آتی جاتی ہیں ۔ اس شاہراہ کی تعمیر سے دور دراز کے علاقوں کے لوگوں کا بھی ابطہ آسان ہوجائے گا ۔


۔ ۔ ۔


u.1068

م ۔ ر ۔ ر ۔ 26 . 2. 2018


(रिलीज़ आईडी: 1521710) आगंतुक पटल : 80
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Tamil