نیتی آیوگ
بجٹ میں نیتی آیوگ کے لئے مختص رقم میں 20 فیصد سے زیادہ کا اضافہ
2018کے بجٹ میں قومی پالیسی اور اہم ٹیکنالوجیوں میں نیتی کے رول کو بڑھا دیا گیا ہے
Posted On:
21 FEB 2018 2:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20فروری / ہندوستان کے نئے بجٹ میں جو وزیر خزانہ نے پیش کیا تھا ، نیتی آیوگ کے رول کو ملک میں تبدیلی کے ایک ذریعے کے طور پراہمیت دی گئی ہے۔ یہ بات منصوبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جناب راؤ اندر جیت سنگھ نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے بجٹ میں مختص کی جانے والی رقم اور نیتی آیوگ کی کامیابیوں اور پروگراموں کو اجاگر کیا۔
منصوبہ بندی کی وزرات کے لئے جو رقم مخصوص کی گئی ہے اس میں نیتی آیوگ کے حصے میں پچھلے سال کے مقابلے میں بیس فیصد سے زیادہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 18-2017 میں یہ رقم 279.79 کروڑ تھی جو کہ 19-2018 کے بجٹ میں بڑھا کر 339.65 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بجٹ میں نیتی آیوگ کے لئے بہت سے اہم شعبوں میں مثلاً مصنوعی ذہانت اور زرعی پالیسی میں نیتی آیوگ کو ایک اہم رول سپرد کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ نیتی آیوگ کے 3 سالہ ایکشن ایجنڈے ، 7 سالہ حکمت عملی اور 15 سال کی ویژن دستاویز کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔
بجٹ میں نیتی آیوگ
نیتی آیوگ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے صلاح و مشورے سے ایک خامیوں سے پاک طریقہ کار وضع کرے گا تاکہ کسانوں کو ان کی مصنوعات کے لئے مناسب قیمت مل سکے۔
نیتی آیوگ ریاستی حکومتوں کے مشورے سے ایک ایسا موزوں طریقہ کار وضع کرے گا جس سے بٹّے پر کام کرنے والے کسانوں کو زمین کے مالکوں کے حقوق کو نقصان پہونچائے بغیر پورا فائدہ مل سکے ۔
نیتی آیوگ ہماری کوششوں کی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں رہنمائی کے لئے ایک قومی پروگرام شروع کرے گا۔ ان شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے معاملے میں ریسرچ اور اس پر عمل درآمد بھی شامل ہے۔
مندرجہ بالا کاموں کے علاوہ نیتی آیوگ اپنے افسروں ، مشیروں اور پالیسی کے ذریعے دنیا کی سب سے بڑی صحت کی بیمہ اسکیم آیوشمان بھارت کی منصوبہ بندی میں ایک اہم رول ادا کرتا رہا ہے۔
نیتی آیوگ: ماضی سے سبق لے گا اور مستقبل کا خاکہ تیار کرے گا
نیتی آیوگ میں اپنے قیام کے ساتھ ہی ہندوستان کے پالیسی ماحول میں ایک اہم جگہ حاصل کی ہے۔ اپنی شاندار سفارشات اور اختراعی نوعیت کے اقدامات کے ذریعے نیتی آیوگ نے اپنی مہارت کومندرجہ ذیل شعبوں میں حکومت کے تھنک ٹینک کی شکل دے دی ہے۔
- ہندوستان کی زراعت میں نئی جان ڈالنے کے لئے اور کسانوں کی آمدنی دو گنا کرنے کیلئے ایک نقشۂ راہ تیارکیا ہے۔
- درجہ فہرست ذاتوں اور درجہ فہرست قبیلوں سے تعلق رکھنے والی برادریوں کے لئے رقمیں مختص کرنے کے لئے نئے رہنما خطوط مرتب کئے ہیں
- قومی توانائی پالیسی
- تغذیہ سے متعلق قومی حکمت عملی
- نیشنل میڈیکل کونسل بل
- نیشنل میڈیکل حکمت عملی
- سرکاری ملکیت کے اداروں کے شیئر فروخت کرنے سے متعلق سفارشات
- زمین کو پٹّے پر دینے سے متعلق مثالی بل کی تیاری
- شمال مشرقی صنعتی ترقیاتی اسکیم (این ای آئی ڈی ایس )2017 کے ذریعے شمال مشرقی علاقے کی ترقیات میں مدد
- روزگار سے متعلق ٹاسک فورس
- بارہویں پانچ سالہ منصوبے کا جائزہ
- ساجھیداری والی موبیلٹی کے بارے میں پالیسی کی تشکیل
- جزائر کی زبردست ترقی
نیتی آیوگ متعدد پروگراموں اور اسکیموں کے ذریعے پالیسی سازی کے کام میں براہ راست شامل رہا ہے۔ ان میں سے بعض پروگرام مندرجہ ذیل ہیں:
- اٹل اختراعی مشن:
پورے ملک میں اسکولوں میں اٹل ٹنکرنگ تجربہ گاہوں اور اٹل انکیوبیشن مراکز کے ذریعے جدت طرازی کا استعمال کرتے ہوئے اے آئی ایم ، نیتی آیوگ کا ایک بہت ہر دل عزیز پروگرام ثابت ہوا۔ اٹل گرانڈ چیلنجوں اور ٹنکرنگ میراتھونس کے ذریعے پورے ملک کے نوجوان صنعت کاروں کی اس بات کے لئے ہمت افزائی ہوئی ہے کہ وہ تعلیم حاصل کریں ۔جدت طرازی میں شامل ہوں اور اہم ٹیکنالوجی کے طریقے اختیار کریں۔
- اب تک 2441 اے ٹی ایل اسکولوں کا انتخاب کیا جا چکا ہے:
- پہلے مرحلے کے تحت 2016 میں جو درخواستیں مانگی گئی تھیں ان میں سے 941 اسکولوں کا انتخاب کیا گیا ۔
- 25دسمبر 2017 کو یعنی اٹل جی کی 93 ویں سالگرہ پر دوسرے مرحلے کے تحت 1500 اسکولوں کا انتخاب کیا گیا جن کے لئے درخواستیں 2017 میں منگائی گئی تھیں۔
- ہر ایک اے ٹی ایل اسکول کے لئے گرانٹ ان ایڈ کا انتظام کیا گیا جس میں ایک مرتبہ دی جانے والی قیام کی دس لاکھ کی امداد اور 5 سال کے لئے کام کاج چلانے کا دس لاکھ کا خرچ بھی شامل ہے۔
- اے ٹی ایل اسکیم میں اب تمام ریاستوں کا احاطہ کر لیا گیا ہے۔
- امداد باہمی وفاق :
- اہم موضوعات پر وزرائے اعلیٰ کے ذیلی گروپوں کا قیام (اپریل 2017)۔
- مرکزی نگرانی والی اسکیموں کی ترتیب نو صلاحیت سازی ۔
- سوچھ بھارت
- ڈیجیٹل ادائیگیوں کا فروغ
- تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور فائننس سکریٹریوں کے ساتھ قومی صلاح و مشورہ
- پورے ملک میں 115 اضلاع کے ڈسٹریک مجسٹریٹوں اور پربھاری افسروں کی مدد سے ترقی کے خواہش مند اضلاع کے پروگرام کی ترتیب ۔
- سکریٹریوں کے گروپوں کی طرف سے نیتی آیوگ میں اپنے مقالے پیش کیا جاناجس سے مختلف وزارتوں کے مابین تال میل اور تعاون کا قیام عمل میں آیا۔
- مسابقت والا وفاق:
- ریاستوں کی درجہ بندی کے لئے ڈیجیٹل ٹرانسفامیشن انڈیکس اور جدید کاری کے اشاریے کی شروعات
- ہیلتھ انڈیکس کی شروعات جو پورے ملک میں صحت سے متعلق کاموں کے نتائج جمع کرنے کے لئے ایک سالانہ عمل کی شکل اختیار کرے گا
- ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مشورے سے ثقافتی زندگی کے بارے میں جامع ورکشاپوں کا انعقاد کیا
- صحت اور تعلیم سے متعلق ریاستوں کے لئے اشاریوں کو ترقی دی گئی تاکہ اس سلسلے میں مناسب کارروائی کی جا سکے
- اسکولی تعلیم کے معیار سے متعلق اشاریے (ایس ای کیو آئی ) کا انتطام اور پانی کے بندوبست سے متعلق اشاریے کا قیام
- دیر پا ترقی کے مقاصد
- دیر پا ترقی کے مقاصد پر عمل درآمد کے لئے نیتی آیوگ کی طرف سے تشکی دیئے گئے کے پی آئی نے ریاستوں کی ترقی کا جائزہ لیا
- مقاصد پر عمل درآمد کے سلسلے میں پروگرام کا خاکہ تیار کیا گیا، جس میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا انتظام بھی شامل ہے
- نتائج پر مبنی جائزہ اور معیشت کے 15 اہم شعبوں کی نگرانی
مندرجہ ذیل کے لئے جائزہ رپورٹ کو قطعی شکل دی گئی
- وزیراعظم کا روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا پروگرام
- درجہ فہرست ذاتوں کے لئے قومی فائننس ڈیولپمنٹ کارپوریشن
- آر ٹی ای
- ہم آہنگی والا سرو سکشا ابھیان
- پی ایم اے وائی (شہری )
- قومی اور بین الاقوامی شراکت داری
- نیتی لکچر سیریز : حکمرانی کے بارے میں اہم افراد کے ذریعے اب تک 3 لکچر ہو چکے ہیں
- این آئی ٹی آئی –ڈی آر سی مذاکرات: تعاون کو فروغ دینے کے لئے نیتی میں چین سے متعلق شعبہ قائ کیا گیا
- عالمی صنعت کاری چوٹی کانفرنس 2017: امریکہ اور ہندوستان کی چوٹی کانفرنس کا انعقاد جس میں 2005 سو سے زیادہ اعلیٰ صنعت کاروں ، سرمایہ کاروں اور ماحولیات کے ماہرین نے شرکت کی
- تبدیلی کی علم برداری : 12 سیکٹروں میں پالیسی سے متعلق معلومات کے لئے اسٹارٹ اپ اور صنعت کے سلسلے میں دلچسپی رکھنے والوں کے ساتھ عزت مآب وزیراعظم کا صلاح و مشورہ
حکومت ہند کے اصل ‘تھنک ٹینک’ کےطور پر نیتی آیوگ ، اقتصادی محاذ اور دیگر اہم شعبوں میں قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل معاملات پر رہنمائی کرنے اور راہ ہموار کرنے کا کام انجام دے رہا ہے۔
U. No. 996
(Release ID: 1521294)
Visitor Counter : 121