کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

واجبی لاگت والااورکوالٹی کاحامل حفظان صحت نظام :انڈیافارمااینڈانڈیامیدیکل ڈیوائس 2018


بھارت کی سب سے بڑی عالمی کانفرنس 15فروری ،2018کو بنگلورومیں ادویہ صنعت اور طبی آلات کے موضوع پرمنعقد ہورہی ہے

Posted On: 13 FEB 2018 9:51AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،13فروری :کیمیاوی اشیأ اورکیمیاوی کھادوں کی وزارت کے تحت فارماسیوٹیکل یعنی ادویہ سے متعلق محکمہ ، فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف آئی سی سی آئی) کے تعاون واشتراک سے 15سے 17فروری 2018کے دوران بنگلورومیں ‘واجبی لاگت  والا  کوالٹی کا حامل حفظان صحت ’کے موضوع پر ‘انڈیا فارما اینڈانڈیامیڈیکل ڈیوائس 2018’ کا اہتمام کرنے جارہاہے  ۔ یہ اپنی نوعیت کی تیسری بین الاقوامی نمائش ہے اورساتھ ہی ساتھ ادویہ اورطبی آلات کے شعبے سے وابستہ کانفرنس بھی ہے ۔

          کیمیاوی اشیأ اورکیمیادی کھادوں کے وزیرجناب اننت کماراس سہ روزہ تقریب کا افتتاح کریں گے اور وزیرصحت وکنبہ بہبود جناب جے پی نڈا ، کرناٹک کے وزیراعلیٰ ،جنا ب سدھارمیااور کیمیاوی اشیأ اورکیمیاوی کھادوں نیز سڑک نقل وحمل اورشاہراہوں کے وزیرمملکت ، حکومت ہند ، جناب من سکھ ایل منڈاویاجیسی مقتدرشخصیات کی موجودگی میں حاضرین سے خطاب کریں گے ۔

          جناب اننت کمارنے کہاہے کہ آئندہ پیڑھی کے لئے ادویہ کے حصول کے موضوع پریہ تقریب ایک مثبت قدم ہوگی اوراس کی روشنی میں آئندہ ادویہ کی تیاری کاخاکہ تیارکیاجاسکے گااور حیاتیاتی پہلوواضح ہوں گے اور بھارت میں ادویہ کے شعبے کی مجموعی نموکا پورا منظرنامہ بھی واضح ہوگا۔ وزیرموصوف نے کہاہے کہ اس سلسلے کی یہ تیسری تقریب ہوگی اورآئندہ برسوں میں تمام شرکائے کارکے لئے مفید ثابت ہوگی اورادویہ کے شعبے میں ایشیا کی سب سے بڑی نمائش بھی ہوگی ۔

          انڈیافارمااورانڈیامیڈیکل ڈیوائس 2018کے تحت ادویہ کے موضوع پرایک راونڈٹیبل اورمیڈیکل ڈیوائسیز یعنی طبی آلات کے چیف ایکزیکیٹوافسران کے اجتماع کا بھی اہتمام کیاجائے گااورجناب اننت کماراس صنعت کو درپیش چنوتیوں اورمتعلقہ سرکاری پالیسیوں پرتمام شرکأ سے تبادلۂ خیالات کریں گے ۔ اس تقریب میں فارمااورطبی آلات کے شعبوں سے متعلق تمام ترشرکائے کارایک ہی چھت کے نیچے جمع ہوں گے اوردیگرممالک سے 50مہمان مندوبین سمیت سیکڑوں مندوبین اس میں شرکت کریں گے ۔ 300سے زائد کمپنیاں اور50اسٹارٹ اپس اپنی مصنوعات یہاں منعقدہ شاندارنمائش میں پیش کریں گے ۔ اس تقریب کے دوران 90سے زائد ممتازصنعتی  قائدین سہ روزہ مختلف اجلاس کے دوران اپنے اپنے خیالات کا اظہارکریں گے ۔

          20سے زائد بین الاقوامی ادویہ اورآلات ریگولیٹربھارتی ریگولیٹروں کے ساتھ اس میٹنگ  میں شرکت کریں گے ۔ سی آئی ایس اوربی آئی ایم ایس ٹی ای سی ممالک کے وزارتی وفود بھی اس تقریب میں حصہ لیں گے ۔ اس انڈیافارما اورانڈیامیڈیکل ڈیوائس 2018کی ایک کلیدی اورنمایاں بات یہ ہے کہ عالمی ادارہ صحت ‘‘ریگولیٹری نظام کو مستحکم اوراس کی پیشگی کوالی فیکیشن کے تعین ’ کے موضوع پرایک کانفرنس کا اہتمام کریگا۔این اے ایس ایس سی اوایم کے زیراہتمام ‘ادویہ کاشعبہ ، طبی آلات اورحفظان صحت سے متعلق صنعتوں میں اختراع کے توسط سے ڈیجیٹل تبدیلی ’ کے موضوع پرایک کانفرنس کا اہتمام کیاجائے گا۔

          فارماسیوٹیکلس اورطبی آلات کے شعبے میں عمدگی اوراختراع کے اعتراف کے لئے انڈیافارمااینڈانڈیامیڈیکل ڈیوائس ایوارڈس کا بھی اعلان کیاجائے گا۔

          تین روزہ تقریب کے دوران تکنیکی اجلاسات کا بھی اہتمام ہوگا جوبھارت میں اختراعی ادویہ کی تلاش ، بھارت کو عالمی سپلائی چین کا ایک حصہ بنانے ، مواقع ،چنویاں ، ضابطہ جاتی ضروریات ، بایولوجکس کی فراہمی ، اسٹم سیل یعنی خلیات اور ازسرنوقوت بخشنے والی ادویہ ازخود حفظان صحت اور اوٹی سی کی موضونیت کے عالمی رجحانات سے متعلق ضابطہ جاتی فریم ورک برائے بھارتی حفظان صحت ، میک ان انڈیا، اے پی آئی خود کفالت جیسے موضوعات پرمشتمل ہوں گے ۔  

          اس تقریبات کے لئے سوشل میڈیا روابط کے پتے  درج ذیل ہیں :

انڈیا فارما 2018:ایچ اے ایس ایچ تی اے جی : #انڈیافارما

ویب سائٹ : www.indiapharmaexpo.in (میڈیاکے لئے اوپن  اجلاسات کی  براہ راست ویب کاسٹ کے لئے )

فیس   بک : https://www.facebook.com/indiapharma2018

ٹویئٹر: https://twitter.com/indiapharma2018

انسٹاگرام: https://www.instagram.com/indiapharma2018/

انڈیا فارما ڈیوائس 2018  :ایچ اے ایس ایچ تی اے جی : #انڈیامیڈیکل ڈیوائس

 

ویب سائٹ  : www.indiamediexpo.in (میڈیاکے لئے اوپن  اجلاسات کی  براہ راست ویب کاسٹ کے لئے)

:فیس بک https://www.facebook.com/indiamedicaldevice/

ٹویئٹر: https://twitter.com/Indiamedical18

انسٹاگرام : https://www.instagram.com/indiamedical18/

 

U-839



(Release ID: 1520409) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Tamil