وزارت دفاع
یوم جمہوریہ پریڈ 2018 کے دوران ریموٹ کنٹرول کار چابیوں کو جمع کرنے کی تفصیلات
Posted On:
23 JAN 2018 7:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔24؍جنوری۔اگرچہ ریموٹ کنٹرول کار کی چابیاں آج کل بہت عام سی چیزیں ہیں تاہم ایسے مدعوئین / پریڈ دیکھنے والے افراد و خواتین ،جو ان کا استعمال کرتے ہیں، انہیں کچھ زحمتوں کا سامنا ہوسکتا ہے کیوں کہ اس طرح کی ریموٹ کنٹرول والی کار کی چابیاں یوم جمہوریہ پریڈ 2018 کے دوران، ناظرین کے بیٹھنے کیلئے بنائے گئے انکلوزروں میں، سلامتی وجوہات کی بنا پر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
بیٹھنے کے ان انکلوزروں کے باہر ،ریموٹ کار کی چابیاں محفوظ طور پر جمع کرانے کے ا نتظامات کرنے کے مطالبات وقتاً فوقتاً پیش کیے جاتے رہے ہیں۔
مدعوئین کی سہولت کیلئے، ان کے ساتھ لائی جانے والی ریموٹ کارکی چابیوں کو محفوظ طور پر ایک جگہ جمع کرنے کے انتظامات یوم جمہوریہ پریڈ 2018 کے سلسلے میں قائم کئے گئے ہر ایک پارکنگ ایریا میں کیے گئے ہیں۔
ایسے دو ریموٹ کار چابیاں جمع کرانے کے بوتھ، ایک راج پتھ کے جنوبی کنارے پر اور دوسرا ڈپازٹ بوتھ، راج پتھ کے شمالی کنارے پر بھی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب 2018 اور 27 اور 28 جنوری 2018کو منعقد ہونے والے شوز کیلئے بھی فراہم کرائے جائیں گے۔
U-464
(Release ID: 1517568)