مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

حکومت نے ایم آئی جی اسکیم کے لئے سی ایل ایس ایس کو 31 مارچ 2020 تک توسیع دی

प्रविष्टि तिथि: 31 DEC 2018 2:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31؍دسمبر،ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے  ایم آئی جی اسکیم کے لئے  قرض سے منسلک سبسڈی اسکیم (سی ایل ایس ایس)  کو  مزید  12 مہینے یعنی 31 مارچ 2020 تک توسیع دے دی ہے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)  جناب ہردیپ سنگھ پوری  نے  ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ  ایم آئی جی اسکیم کے لئے  سی ایل ایس ایس  کی کارکردگی اور فروغ  بہت اچھا رہا ہے  اور ہمیں امید ہے کہ اس سال کے آخر تک  اس سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے 31 دسمبر 2016 کو  نوجوان  پیشہ  ور افراد اور  متوسط طبقے کے صنعت کاروں  کی امنگوں  کو پورا کرنے کی خاطر اوسط آمدنی والے گروپ  (ایم آئی جی )  کے لئے  نئی  قرض سے منسلک  سب سڈی اسکیم ( سی ایل ایس ایس)  کا اعلان کیا تھا۔ایم آئی جی اسکیم کے لئے سی ایل ایس ایس  ، جسے  31 دسمبر 2017 تک  شروع  ہوئے 12 مہینے ہوئے ہیں ۔ ایم آئی جی  کی اس اسکیم کے  تحت فیض حاصل کرنے والے  مکانوں کی خریداری ؍ تعمیر  ( دوبارہ خریداری سمیت)  کے ہاؤسنگ لون کے لئے بینکوں ، ہاؤسنگ فائنانس  کمپنیز اور دیگر  نوٹیفائیڈ اداروں سے  مکان والے قرض حاصل کرتے ہیں۔ اسکیم میں توسیع دینے کی تجویز پر اکتوبر  2017 میں مختلف  فریقوں کے ذریعے  دی گئی معلومات  کی بنیاد پر  اس اسکیم  میں 15 مہینے  یعنی  31 مارچ  2019 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 نومبر 2017 میں  ایم آئی جی -1 اور ایم آئی جی -2 کے لئے  پہلے  مکان میں چھت والے رقبے پر نظر ثانی کرکے  بالترتیب  120  مربع میٹر  اور 150 مربع میٹر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد جون 2018 میں  ایم آئی جی  -1 اور  ایم  آئی جی -2  کے تحت  چھت والے رقبے  میں اضافہ کرکے بالترتیب  160 مربع میٹر اور 200 مربع میٹر تک  کردیا گیا ہے۔

سی ایل ایس ایس  ایسی اسکیم ہے جس کے تحت شاند ار کارکردگی کا مظاہرہ  کیا گیا ہے  اور  30 دسمبر 2018 تک  اس کے تحت فیض حاصل کرنے والوں کی تعداد بہت حوصلہ افزا ہے۔

زمرہ

فیض حاصل کرنے والوں کی تعداد

 جاری کردہ سبسڈی (روپے کروڑ میں)

 ای ڈبلیو ایس / ایل آئی جی

2,46,706

5,583.19

ایم آئی جی

93,007

1,960.45

میزان

3,39,713

7,543.64

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-6535


(रिलीज़ आईडी: 1557995) आगंतुक पटल : 83
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी