• Skip to Content
  • Sitemap
  • Advance Search
Social Welfare

منریگا: گاؤں کو بااختیار بنانے کی مضبوط بنیاد

دیہی معاش  کے تحفظ کا ستون

Posted On: 26 AUG 2025 9:57AM

 

اہم نکات

  • مالی سال 26-2025کے لیے منریگا (منریگا) کے تحت 86,000 کروڑ روپے مختص گئے ہیں – یہ اسکیم کے آغاز سے اب تک کی سب سے بڑی  رقم۔
  • رواں مالی سال  26-2025میں اس سکیم کے تحت 45,783 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
  • مالی سال 25-2024 میں 290.60 کروڑ یومیہ روزگار (فرد- یوم) پیدا کیا گیا ہے۔
  • مالی سال 25-2024 میں 440.7 لاکھ خواتین نے اسکیم میں حصہ لیا، جس سے خواتین کی شراکت 58.15 فیصد تک پہنچ گئی۔

 

تعارف

حکومتِ ہند ایک باوقار دیہی زندگی کا تصور پیش کرتی  ہے، جہاں بھارت کے گاؤں کے لوگ اپنے مقامی نظام میں ترقی اور مواقع تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کو حقیقت بنانے کے لیے 2005 میں مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ‘‘ (منریگا) نافذ کیا گیا، جو کہ ایک فلیگ شپ پروگرام ہے۔ اس کا مقصد دیہی خاندانوں کی روزی روٹی کے تحفظ کو فروغ دینا ہے، جس کے تحت ہر دیہی گھر کو مالی سال میں کم از کم 100 دن کیتی اجرت کی گارنٹی دی جاتی ہے، جن میں وہ بالغ افراد شامل ہیں جو اس  اسکیم میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

آسام میں، سال 2020 کے دوران کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجب  آبپاشی کی کمی نے فصل کی پیداوار پر نمایاں اثر ڈالا۔ مقامی برادری کو مدِ نظر رکھتے ہوئے منریگا اسکیم کے تحت ایک نہر تعمیر کی گئی۔

01.png

اینٹوں سے جَڑی ہوئی یہ نہر، رجسٹرڈ تجربہ کار اور کم تجربہ کار مزدوروں کی مدد سے تعمیر کی گئی، جس نے بارش کے پانی کو مؤثر طریقے سے ذخیرہ اور منتقل کرنے میں سہولت فراہم کی۔ تکمیل کے بعد اس نے قریبی کھیتوں کو مناسب آبپاشی فراہم کی، مقامی لوگوں کے روزگار اور معاش کو بہتر بنایا اور کُل 1,134 یومیہ روزگارپیدا کیا۔

02.png

سماجی شمولیت پر خصوصی توجہ کے ساتھ، یہ اسکیم درج فہرست ذاتوں ، درج فہرست قبائل ، گھروں کی خواتین سربراہ اور دیگر کمزور طبقات کی بھرپور مدد کرتی ہے۔ یہ اسکیم پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ پر بھی زور دیتی ہے، جس کے تحت ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جو ماحولیاتی بحالی کو فروغ دیں اور دیہی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنائیں۔ پانی کے تحفظ، شجر کاری اور مٹی کی صحت کی بہتری جیسے اقدامات کے ذریعے منریگا ایک زیادہ سرسبز اور زیادہ مضبوط دیہی بھارت کی بنیاد رکھ رہا ہے۔

مالی سال 14-2013 میں منریگا کے لیے 33,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔

دوسری طرف، مالی سال 26-2025(بجٹ تخمینہ)کے لیے حکومت نے 86,000 کروڑ روپے کی بھاری رقم مختص کی ہے، جو اس اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تک کی سب سے کثیر رقم ہے۔

03.jpg

مہاتما گاندھی نریگا کے کارکنوں کی مہارت میں اضافہ کرنے کے لیے، حکومتِ ہند نے دسمبر 2019 میں "پروجیکٹ اُنّتی" کا آغاز کیا۔ اس منصوبے کا مقصد ان کارکنوں کے روزگار کے مواقع کو بڑھانا ہے، تاکہ وہ ایسی مہارتیں حاصل کر سکیں جو انہیں جزوی روزگار سے مکمل روزگار کی طرف لے جائیں، چاہے وہ خود روزگاری کے ذریعے ہو یا اجرتی روزگار کے ذریعے۔ پروجیکٹ اُنّتی کے تحت 2 لاکھ منریگا کارکنوں کو مہارت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، تاکہ مستقل آمدنی کا ذریعہ پیدا ہو اور معاشی خود انحصاری کو فروغ ملے۔ 31 مارچ 2025 تک اس منصوبے کے تحت 90,894 امیدواروں نے مہارت حاصل کی۔

اسکیم کی نمایاں جھلکیاں

04.png

 

مہاتما گاندھی نریگا کے تحت مقاصد

  • ضرورت کے مطابق دیہی علاقوں میں ہر گھر کو مالی سال میں کم از کم ایک سو دن کا غیر ہنر مند دستی کام فراہم کرنا جس کے نتیجے میں مقررہ معیار اور مستقل روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
  • غریبوں کے ذریعہ معاش کے وسائل کی بنیاد کو مضبوط بنانا
  • فعال طور پر سماجی شمولیت کو یقینی بنانا؛ اور
  • پنچایتی راج اداروں کو مضبوط کرنا ۔

مہاتما گاندھی نریگا کے تحت خواتین کی شرکت

 

05.jpg

مہاتما گاندھی نریگا کے تحت خواتین کی شرکت پچھلے پانچ مالی سالوں میں مسلسل 50 فیصدسے اوپر رہی ہے۔ اس نے ایک مستحکم ترقی کا رجحان دکھایا ہے، مالی سال 14-2013 میں 48 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 25-2024 میں 58.15 فیصد ہو گیا ہے جس میں مالی سال 25-2024 کے دوران اسکیم میں 440.7 لاکھ خواتین نے حصہ لیا۔ یہ دیہی علاقوں میں خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشی شمولیت کو فروغ دینے میں مہاتما گاندھی نریگا کے اہم کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔

جاری کردہ فنڈ، خاندان اور مہاتما گاندھی نریگا کے تحت افراد کے لئے کام کے دن

موجودہ مالی سال 26-2025 میں، 23 جولائی 2025تک، اسکیم کے تحت 45,783 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے جس میں سے 37,912 کروڑ روپے اجرت کی ادائیگی کے لیے ہیں۔ مالی سال 25-2024 میں، کل 15.99 کروڑ خاندانوں کا اندراج کیا گیاجس سے 290.60 کروڑ افراد کو یومیہ مزدوری فراہم کی گئی۔

مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم  ایک مانگ پر مبنی اجرت کا روزگار پروگرام ہے جو روزگار کے بہتر مواقع میسر نہ ہونے پر ایک متبادل کے طور پر کام کرتا ہے۔ حکومت ہند تمام خواہشمند اور اہل دیہی گھرانوں کو اس اسکیم کے تحت مانگ کے مطابق مناسب روزگار فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

جاری مالی سال 26-2025 کے دوران، 99.79 فیصد دیہی گھرانوں کو جنہوں نے مہاتما گاندھی نریگا کے تحت کام کا مطالبہ کیا تھا، کامیابی کے ساتھ روزگار کی پیشکش کی گئی، جو اسکیم کی مضبوط کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔

ایم جی این ای جی ایس کے تحت جعلی روزگار کارڈوں کی منسوخی

روزگار کارڈ کی تصدیق مہاتما گاندھی نریگاکے تحت ایک مسلسل مشق ہے، جو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ آدھار کو ڈی ڈپلیکیشن کے آلے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جاب کارڈز جعلی یا ڈپلیکیٹ اندراجات، کام کرنے کو تیار نہ ہونے والے گھرانے، مستقل طور پر ہجرت کرنے والے خاندان، یا جہاں واحد جاب کارڈ ہولڈر کی میعاد ختم ہونے کی صورت میں مناسب تصدیق کے بعد منسوخ یا حذف کیے جا سکتے ہیں۔ مالی سال 25-2024 میں منریگا کے تحت حذف کیے گئے روزگار کارڈوں کی تعداد 58,826 ہے۔

مہاتما گاندھی نریگا کے تحت مسابقتی کامیابی

مہاتما گاندھی نریگا کے تحت مسابقتی کامیابی

شمارہ نمبر

مالی سال

مالی سال 14-2013

مالی سال 2024-25 (as on 27.03.25)

1

خواتین کی شرکت

48 فیصد

58.15 فیصد

2

نریگا سافٹ میں  آدھار منسلک کرنا

جنوری، 2014 میں 76 لاکھ

13.45 کروڑ

3

آدھار پیمنٹ برج سسٹم (اے پی بی ایس) پر فعال کارکن

اس کا کوئی نظم نہیں ہے

13.05 فیصد

4

مہاتما گاندھی نریگا اثاثوں کی جیو ٹیگنگ

اس کا کوئی نظم نہیں ہے

6.26 کروڑ سے زیادہ اثاثے پہلے ہی پبلک ڈومین میں جیو ٹیگ کیے گئے ہیں۔

5

ای ایف ایم ایس (ای پیمنٹ) کے ذریعے اجرت کی ادائیگی کی صورتحال

37 فیصد

99.94 فیصد

6

انفرادی اثاثوں کی تخلیق

17.06 فیصد

57.05 فیصد

 

 

 

مہاتما گاندھی نریگا کے اثرات، کارکردگی اور مطابقت کو بہتر بنانے کے لیے کئے گئے اقدامات

  • مشن امرت سروور: مالی سال 2022 میں شروع کیا گیا جس کا مقصد پانی کے تحفظ کے فروغ کے لیے پورے ہندوستان میں 50,000 آبی ذخائر کی تعمیر یا پھر سے مستحکم کرنا ہے۔ اپنے ہدف کو عبور کرتے ہوئے، 68,000 سے زیادہ امرت سروور تیار کیے گئے، جو ایک کامیاب ‘‘حکومت کی تکمیل’’ کے نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں۔
  • سماجی آڈٹ: تمام گرام پنچایتوں کا سماجی آڈٹ سال میں کم از کم دو بار ہونا چاہیے تاکہ اسکیم کے نفاذ میں شفافیت، جوابدہی اور سماجی طبقات کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔
  • آدھار پر مبنی ادائیگی کا نظام: اسے شفافیت کو بڑھانے اور اجرت کی ادائیگیوں میں رساو کو کم کرنے کے لیے پروگرام کے تحت اپنایا گیا ہے۔ اس نظام کے ذریعے، 99.6فیصد سے زیادہ اجرت کی ادائیگی براہ راست کارکنوں کے بینک کھاتوں میں جمع کی جاتی ہے، جس سے فنڈز کی بروقت اور جوابدہ تقسیم کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ کل 12.08 کروڑ فعال کارکنوں کے مقابلے، اب تک 12.03 کروڑ فعال کارکنوں کے آدھار کو منسلک کیا گیا ہے۔
  • محفوظ - روزگار کے لیے دیہی شرحوں کے استعمال کے لیے تخمینہ حساب لگانے کے لیے سافٹ ویئر: اسکیم کے تحت کیے جانے والے کاموں کے تخمینے کے لیے درخواست کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
  • یوکت دھارا پورٹل: اسے اسرو-این آر ایس سی  کے تعاون سے آسان جغرافیائی منصوبہ بندی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ یہ زیادہ موثر اور ٹارگٹڈ ترقی کے لیے سیٹلائٹ پر مبنی ڈیٹا کے ساتھ مقامی ضروریات کو مربوط کرنے میں مدد کرتا ہے۔
  • جی آئی ایس پر مبنی منصوبہ بندی: اس کا استعمال اورپر سے نیچے  تک کے نقطہ نظر کے طور پر کیا جاتا ہے جسے تمام گرام پنچایتوں میں ریموٹ سینسنگ کے ذریعے لاگو کیا جاتا ہے۔
  • جل دوت ایپ: زیر زمین پانی کی نگرانی اور وسائل کی منصوبہ بندی میں مدد کے لیے گرام روزگار معاونین (جی آر ایس) کو سال میں دو بار منتخب کنوؤں کے پانی کی سطح کی پیمائش اور ریکارڈ کرنے کے قابل بناتا ہے — مانسون سے پہلے اور مانسون کے بعد۔
  • جن منریگا ایپ: اپنے شہریوں کو معلومات کی فعال ترسیل کے ساتھ ساتھ مہاتما گاندھی نریگا کے نفاذ کے بارے میں فیڈ بیک میکانزم میں مدد کرتا ہے۔
  • نیشنل موبائل مانیٹرنگ سسٹم (این ایم ایم ایس) ایپ: ورک سائٹس پر شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جیو ٹیگ شدہ تصویروں کے ساتھ کارکنوں کی وقت مقررہ میں حاضری حاصل کرتی ہے۔
  • جیو-منریگا: اسکیم کے تحت بنائے گئے اثاثوں کی جیو ٹیگنگ کو قابل بناتا ہے اور ۔ کام کی تکمیل کے ‘‘دوران’’ اور ‘‘بعد’’ کے مراحل نگرانی، منصوبہ بندی اور جوابدہی کو بہتر بناتا ہے ۔ اب تک کل 6.36 کروڑ  ایسے اثاثہ جات کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔

مہاتما گاندھی نریگا کے تحت حالیہ پیشرفت

 

  • تقریباً 97.81فیصد فنڈ ٹرانسفر آرڈرز (ایف ٹی او) ریاستوں/مرزک کے زیر انتطام علاقون کے ذریعے وقت پر تیار کیے جا رہے ہیں اور مارچ 2025 تک اجرت کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
  • مارچ 2025 تک 86.98 لاکھ سے زیادہ اثاثے بنائے جا چکے ہیں، جو دیہی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے میں اسکیم کے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
  • مارچ 2025 تک تقریباً 97فیصد فعال مزدوروں کو آدھار پیمنٹ برج سسٹم سے جوڑ دیا گیا ہے۔
  • وزارت نے روزگار کارڈ کی تصدیق، 7 آسان رجسٹروں کو اپنانا، مضبوط سماجی اور اندرونی آڈٹ، اور بے زمین مزدوروں کی فعال شمولیت جیسی اچھی حکمرانی کی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ شفافیت کو بڑھانے کے لیے سٹیزن انفارمیشن بورڈلگائے گئے ہیں۔
  • 13 وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی بی آر او اور دیگر کے ساتھ مل کر آنگن واڑی مراکز، جی پی  عمارتوں اور سرحدی سڑک کے رابطے جیسے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں معاونت کرتی ہے۔
  • تقریباً مارچ 2025 تک، کل اخراجات کا 44.14فیصد زرعی اور اس سے منسلک سرگرمیوں پر خرچ ہو چکا ہے جو کہ دیہی علاقوں میں زراعت پر توجہ دینے کی نشاندہی کرتا ہے۔

بیداری بڑھانے کے لیے مرکزی حکومت کے اقدامات

 

 

 

ایکٹ کی دفعات کو وسیع پیمانے پر پھیلانے کے لیے انفارمیشن، ایجوکیشن، اینڈ کمیونیکیشن (آئی ای سی) مہمات کا آغاز کرنا، جیسے دیوار کی پینٹنگز اور سماج میں براہ راست رابطے کا قیام۔

ڈیمانڈ رجسٹریشن سسٹم کے دائرہ کار اور کوریج کو بڑھانا، اس بات کو یقینی بنانا کہ کام کی کوئی حقیقی مانگ غیر رجسٹرڈ نہ ہو۔

شفافیت اور مقامی ملکیت کو فروغ دینے، گرام سبھا میں تیار اور منظور شدہ ملازمت کے منصوبوں کے ساتھ شراکتی منصوبہ بندی کی سہولت فراہم کرنا۔

مہاتما گاندھی نریگا کے تحت حقداروں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے، کام کی مانگ کے اندراج کو یقینی بنانے، اور شکایات کو دور کرنے کے لیے گاؤں کی سطح پر ‘روزگار دیوس’ کا انعقاد۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نتیجہ

منریگا ہندوستان میں دیہی روزگار اور ترقی کا ایک سنگ بنیاد ہے۔ ریکارڈ بجٹ سپورٹ، خواتین کی شرکت میں اضافہ، اور شفافیت اور جوابدہی کے لیے ٹیکنالوجی کے انضمام کے ساتھ، یہ اسکیم نہ صرف روزی روٹی فراہم کرتی ہے بلکہ دیہی انفراسٹرکچر اور قدرتی وسائل کے انتظام کو بھی مضبوط کرتی ہے۔ اس کا ابھرتا ہوا فریم ورک جامع اور پائیدار دیہی ترقی کے لیے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مستقبل میں، بروقت فنڈ کے بہاؤ پر مسلسل توجہ، مؤثر شکایات کے ازالے، اور دیگر دیہی ترقیاتی پروگراموں کے ساتھ انضمام زیادہ سے زیادہ اثر کرنے کے لیے اہم ہوگا۔ سماجی آڈٹ کو مضبوط بنانا، جاب کارڈ کی صداقت کو یقینی بنانا، اور پروجیکٹ انتی جیسے اقدامات کے ذریعے مہارت کی ترقی کو آگے بڑھانا دیہی گھرانوں کے لیے عمل درآمد کی کارکردگی اور طویل مدتی معاش کے نتائج دونوں کو بڑھا سکتا ہے۔

حوالہ جات

پی آئی بی


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2021/nov/doc2021112931.pdf

 

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2088996#:~:text=Mahatma%20Gandhi%20National%20Rural%20Employment%20Guarantee%20Act%20%28Mahatma,adult%20members%20volunteer%20to%20do%20unskilled%20manual%20work.

 

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2146875

لوک سبھا کے سوالات

https://sansad.in/getFile/loksabhaquestions/annex/185/AU268_6vAOZG.pdf?source=pqals

 

https://sansad.in/getFile/loksabhaquestions/annex/185/AU272_LEYckl.pdf?source=pqals

 

https://sansad.in/getFile/loksabhaquestions/annex/185/AU373_hr66uP.pdf?source=pqals

 

https://sansad.in/getFile/loksabhaquestions/annex/185/AU1450_vp0m1Z.pdf?source=pqals

 

https://sansad.in/getFile/loksabhaquestions/annex/185/AS34_WmXz16.pdf?source=pqals

 

https://sansad.in/getFile/loksabhaquestions/annex/185/AU342_lnThLt.pdf?source=pqals

 

https://sansad.in/getFile/loksabhaquestions/annex/185/AU306_WYVpgU.pdf?source=pqals

آسام حکومت

https://rural.assam.gov.in/sites/default/files/swf_utility_folder/departments/oc_pnrd_uneecopscloud_com_oid_17/menu/document/march_success_story_assam_0.pdf

Click here to see pdf

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع و ۔ خ م  

U-5311

(Backgrounder ID: 155099) Visitor Counter : 21
Provide suggestions / comments
Read this release in: English , Hindi
Link mygov.in
National Portal Of India
STQC Certificate