وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع نے کھڑک واسلہ، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں 151ویں کورس، خزاں کی مدت 2026 کی الوداعی پریڈ کا جائزہ لیا


مستقبل کے فوجی قائدین کو اختراعی سوچ کو فروغ دینا ہوگا، قومی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مقامی حل ناگزیر ہیں: جناب راج ناتھ سنگھ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 NOV 2026 11:24AM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 29 نومبر 2026 کو مہاراشٹر کے کھڑک واسلہ میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کے 151ویں کورس، خزاں کی مدت 2026 کی الوداعی پریڈ کا جائزہ لیا۔ اپنے خطاب میں وزیر دفاع نے سخت تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد دی اور انہیں ہندوستان کے مجاہدینِ آزادی اور مسلح افواج کے اہلکاروں کی عظیم روایات کو برقرار رکھنے کی تلقین کی، جن کی قربانیوں اور بہادری نے ملک کی آزادی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور جو آج بھی اس کی خودمختاری کی حفاظت کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/PIC3(2)_20261129112550_d833a9.jpg

جناب راج ناتھ سنگھ نے مستقبل کے فوجی قائدین پر زور دیا کہ وہ اختراعی سوچ اور نئے تجربات کے رجحان کو فروغ دیں۔ انہوں نے تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی سلامتی کے ماحول کے پیش نظر قومی سلامتی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مقامی سطح پر حل تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا: ’’دنیا میں اہم جغرافیائی و سیاسی تبدیلیاں اور تکنیکی ترقیات رونما ہو رہی ہیں، جنہوں نے جنگ کی نوعیت ہی بدل دی ہے۔ اب تنازعات صرف زمین، سمندر اور فضا تک محدود نہیں رہے بلکہ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار کے ساتھ سائبر اسپیس اور خلائی شعبوں جیسے نئے محاذوں تک بھی پھیل رہے ہیں۔ وقت کے ساتھ تربیت کے طریقۂ کار میں تبدیلی آ رہی ہے، تاہم کیڈٹس کو مسلسل سیکھنے کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا، کیونکہ آج کارآمد سمجھی جانے والی ٹیکنالوجیز کل فرسودہ ہو سکتی ہیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/PIC19_20261129112559_dd437f.jpg

ہندوستان میں آبادیاتی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ملک کو ایسے مستقبل کے لیے تیار رہنا ہوگا، جہاں تکنیکی صلاحیتیں اور مشینی قوت انسانی وسائل کی معاونت میں مزید اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور ہندوستان کو عالمی سطح پر صفِ اول میں پہنچانے کے لیے ’ذہنی قوت‘ اور ’افرادی قوت‘ کے باہمی امتزاج سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے فوجی قیادت میں اعتماد اور ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوجی اپنے قائدین کی پیروی محض ان کے عہدے یا اختیارات کی وجہ سے نہیں کرتے بلکہ اس اعتماد اور احترام کی بنیاد پر کرتے ہیں جو وہ اپنے اندر پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کیڈٹس سے اپیل کی کہ وہ اپنے ساتھی فوجیوں کو اپنے خاندان کی طرح سمجھیں، مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں اور دشوار حالات میں ہمت و تحمل کے ساتھ اپنی ٹیموں کی قیادت کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فوجی زندگی میں جسمانی فٹنس اور بہادری ضروری ہیں، لیکن ذہنی مضبوطی، صبر اور خود اعتمادی بھی اتنی ہی اہمیت رکھتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/PIC16_20261129112608_bde54e.jpg

وزیر دفاع نے کیڈٹس کے مستقبل کے فوجی قائدین کی تربیت و تشکیل میں تعاون کے لیے ان کے اہلِ خانہ اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا، ’’جب ان کے بچے کم عمری میں ہی ملک کی خدمت کے لیے گھر چھوڑتے ہیں تو اہلِ خانہ کو بھی اپنے طور پر کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیڈٹس کو چاہیے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے اعتماد پر پورا اتریں اور اپنے والدین، مربیوں اور ملک کا نام روشن کریں۔‘‘

دوستانہ ممالک کے فارغ التحصیل کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی کیڈٹس کے ساتھ ان کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات اور دوستانہ رشتوں کی عکاس ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں حاصل کردہ اقدار، رفاقت اور باہمی احترام کے جذبے کو آگے بڑھائیں گے اور خیرسگالی و امن کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/PIC4(2)_20261129112617_8bc956.jpg

پریڈ میں مجموعی طور پر 1,250 کیڈٹس نے حصہ لیا، جن میں تربیت مکمل کرنے والے کورس کے 369 کیڈٹس بھی شامل تھے۔ تمام کیڈٹس نے کامل ہم آہنگی کے ساتھ ’آخری قدم‘ کی علامتی حد عبور کی، جو ان کی تربیت کے اگلے مرحلے میں داخلے کی علامت تھی۔ پریڈ کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل اویناش پانڈے، ایڈجوٹنٹ نے اپنے گھوڑے ’ریلائنٹ رابن‘ پر سوار ہوکر کی۔ پریڈ کی کمان اکیڈمی کیڈٹ کیپٹن (اے سی سی) سارتھک راج ساگر پاٹل نے سنبھالی، جن کا تعلق کلو اسکواڈرن سے ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/PIC6_20261129112627_dd2932.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/PIC14_20261129112636_3fc84b.jpg

این ڈی اے کے کیڈٹس نے اعلیٰ ترین فوجی تربیت کے معیار کی عکاسی کرتے ہوئے نہایت شاندار اور بے عیب مظاہرہ پیش کیا۔ جائزہ افسر نے مجموعی میرٹ فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر بٹالین کیڈٹ کیپٹن انکت کمار سنگھ کو صدر جمہوریہ کے طلائی تمغے، دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر اکیڈمی کیڈٹ کیپٹن سارتھک راج ساگر پاٹل کو صدر جمہوریہ کے نقرئی تمغے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر اکیڈمی کیڈٹ ایڈجوٹنٹ رشی کو صدر جمہوریہ کے کانسی کے تمغے سے نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/PIC10(1)_20261129112646_91ad21.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/PIC13_20261129112653_6249e3.jpg

تقریب کا اختتام ایس یو-30 لڑاکا طیاروں کی شاندار فضائی پرواز کے ساتھ ہوا، جس سے تقریب اپنے شایانِ شان اختتام کو پہنچی۔ اس موقع پر والدین، ممتاز شخصیات، معززین، اسکولی طلبہ، عام شہریوں اور حاضر سروس و سبکدوش اہلکاروں کی بڑی تعداد تقریب کا مشاہدہ کرنے کے لیے جمع ہوئی۔ این ڈی اے کے کمانڈنٹ وائس ایڈمرل انل جگّی اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تربیت مکمل کرنے کے بعد یہ کیڈٹس این ڈی اے کے قابلِ فخر سابق طلبہ کی حیثیت سے اپنی متعلقہ پری کمیشننگ تربیتی اکیڈمیوں یا افواج میں شامل ہوں گے اور اس کی شاندار روایات، امتیاز، شمولیت اور قوم کی خدمت کے ورثے کو آگے بڑھائیں گے۔

اس موقع پر وزیر دفاع نے ایک پُروقار تقریب میں ’یادگارِ شہداء‘ میں بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ’یادگارِ شہداء‘ این ڈی اے کا مقدس ترین مقام ہے۔ اس کی تعمیر دسویں سے سترہویں کورس کے کیڈٹس نے رضاکارانہ محنت کے ذریعے کی تھی۔ یہ یادگار دوسری جنگِ عظیم اور آزادی کے بعد جموں و کشمیر میں فوجی کارروائیوں کے دوران بھارتی فوجیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتی ہے۔ بعد ازاں یہ ان این ڈی اے کے سابق افسران کی یادگار کی صورت اختیار کرگئی جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ اس میں ان این ڈی اے کیڈٹس کی یادیں بھی محفوظ ہیں جو این ڈی اے میں تربیت کے دوران افسوس ناک طور پر وفات پاگئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/PIC21_20261129112701_7564f9.jpg

****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-8448


(ریلیز آئی ڈی: 2343404) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , Gujarati