بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی کے ہاتھوں رائے پور، چھتیس گڑھ میں این ایس ایس ایچ دفتر کا افتتاح، قومی ایس سی-ایس ٹی ہب کنکلیو کی صدارت


وزیر موصوف کی نوجوانوں سے خود انحصاری اور ترقی کے لیے کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی اپیل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 NOV 2026 10:50PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی وزارتِ خرد، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) نے آج چھتیس گڑھ کے رائے پور میں پنڈت دین دیال اپادھیائے آڈیٹوریم میں قومی ایس سی-ایس ٹی ہب (این ایس ایس ایچ) کنکلیو کا انعقاد کیا۔ مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایم ای جناب جیتن رام مانجھی نے ایک روزہ کنکلیو کی صدارت کی اور رائے پور کے کچنا میں قومی ایس سی-ایس ٹی ہب (این ایس ایس ایچ او) کے نئے دفتر کا افتتاح بھی کیا۔ اس تقریب میں چھتیس گڑھ حکومت کے وزیر تجارت و صنعت جناب لکھن لال دیوانگن اور این ایس ایس ایچ کی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین جناب دیا رام نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261128225051_febf96.jpg

این ایس ایس ایچ او، رائے پور ایس سی/ایس ٹی طبقے سے تعلق رکھنے والے موجودہ اور خواہش مند کاروباری افراد کو مسلسل رہنمائی، مشاورت اور ضروری تعاون فراہم کرنے کے لیے ایک مخصوص سہولت مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ اس سے انہیں اسکیم کے فوائد حاصل کرنے اور سرکاری خریداری کے عمل میں اپنی شرکت بڑھانے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261128225059_5732e4.jpg

کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے ہندوستانی معیشت کی ترقی میں خرد، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے شعبے کے اہم کردار پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ایم ایس ایم ای نہ صرف روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہیں بلکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں صنعت کاری کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 10.19 کروڑ سے زیادہ کاروباری اداروں پر مشتمل یہ شعبہ 40 کروڑ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہا ہے اور ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 30 فیصد سے زیادہ کا تعاون دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی مجموعی برآمدات میں 45 فیصد سے زیادہ حصہ اسی شعبے کا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں جنگلات اور معدنیات پر مبنی صنعتوں کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور وزارتِ ایم ایس ایم ای ان صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے ضروری تعاون فراہم کرنے کے سلسلے میں متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے ایم ایس ایم ای شعبے کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کنکلیو ایس سی/ایس ٹی کاروباری افراد کو اختراعی خیالات اور باہمی کاروباری مواقع تلاش کرنے اور ان اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم کرے گا۔

مرکزی وزیر جناب مانجھی نے ترقی یافتہ بھارت @2047 کے وزیر اعظم کے ویژن کو حقیقت میں بدلنے اور ریاست کے عوام کی جامع ترقی کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان قریبی تال میل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے شرکاء، بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے پیش کی جانے والی مختلف اسکیموں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور خود انحصاری و ترقی کے لیے کاروبار کے شعبے میں قدم رکھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261128225107_2292a4.jpg

چھتیس گڑھ کے وزیر تجارت و صنعت جناب لکھن لال دیوانگن نے کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ایس سی اور ایس ٹی طبقوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کو فروغ دینے اور ریاست میں صنعتی ترقی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران چھتیس گڑھ میں 3,971 نئی صنعتیں قائم کی گئی ہیں، جن سے 54,000 سے زیادہ افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

اس سے قبل، جوائنٹ سکریٹری محترمہ مرسی ایپاؤ نے افتتاحی کلمات میں پروگرام کے بارے میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ ہند کی سرکاری خریداری پالیسی کے تحت ایس سی-ایس ٹی طبقوں کی ملکیت والے خرد، چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں سے 4 فیصد اور خواتین کی ملکیت والے ایسے اداروں سے 3 فیصد سرکاری خریداری لازمی قرار دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایس سی-ایس ٹی ہب اسکیم ملک بھر میں جامع ترقی کے لیے ایک سازگار نظام تشکیل دے رہی ہے۔ اس تقریب میں این ایس آئی سی کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ایس آچاریہ اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کے معززین نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261128225113_66c8eb.jpg

یک روزہ کنکلیو میں تبادلۂ خیال کے خصوصی اجلاس، ایس سی/ایس ٹی طبقوں سے تعلق رکھنے والے چند خرد، چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں کے نمائشی اسٹالز اور ادیم و جی ای ایم رجسٹریشن کے لیے سہولت کاؤنٹرز قائم کیے گئے، تاکہ شرکت کرنے والے ایس سی/ایس ٹی کاروباری اداروں کا موقع پر ہی رجسٹریشن کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261128225120_144bde.jpg

کنکلیو کے دوران اسکیم سے مستفید ہونے والے کامیاب افراد نے اپنے تجربات بیان کیے اور کامیاب کاروباری بننے کے سفر میں قومی ایس سی-ایس ٹی ہب اور حکومت کی دیگر پہلوں کے کردار کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image006_20261128225126_cef8d3.jpg

کنکلیو کے دوران اسکیم سے مستفید ہونے والے کامیاب افراد نے اپنے تجربات بیان کیے اور کامیاب کاروباری بننے کے سفر میں قومی ایس سی-ایس ٹی ہب اور حکومت کی دیگر پہلوں کے کردار کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image006_20261128225126_cef8d3.jpg

سرکاری شعبے کے مرکزی اداروں (سی پی ایس ایز)، بینکوں اور قرض فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ ایک خصوصی تکنیکی اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جس میں ایس سی-ایس ٹی طبقوں سے تعلق رکھنے والے نئے اور موجودہ کاروباری افراد کو تبادلۂ خیال کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ این ٹی پی سی، سیل، این ایم ڈی سی اور ایس ای سی ایل جیسے سرکاری اداروں اور بینکوں نے اپنے وینڈر کے طور پر اندراج کے طریقۂ کار پر پریزنٹیشن پیش کیں اور ان مصنوعات و خدمات کی تفصیلات بتائیں جن کی خریداری ایس سی-ایس ٹی طبقوں کی ملکیت والے خرد، چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں سے کی جا سکتی ہے۔

اس پروگرام میں مالیاتی اداروں، مثلاً سڈبی اور بینک آف بڑودہ نے بھی شرکت کی اور ایم ایس ایم ای شعبے سے متعلق قرض فراہم کرنے کی مختلف اسکیموں کی تفصیلات پیش کیں۔ کھادی اور دیہی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی)، ایم ایس ایم ای-ڈی ایف او، ٹرائیفیڈ اور جی ای ایم جیسے دیگر سرکاری اداروں نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور ایم ایس ایم ای کے لیے اپنی اسکیموں پر تبادلۂ خیال کیا۔

****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-8446


(ریلیز آئی ڈی: 2343367) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , Assamese