ہدایت کار مانیولا مارٹیلی کی فلم ’دی میلٹ ڈاؤن‘ میں اپنی اداکاری کے لیے مایا او رورک کوبھارت کے 57ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) میں بہترین اداکارہ کے سلور پیکاک ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے پیش کیا۔ اس موقع پر وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری چندر کمار اور آئی ایف ایف آئی کے فیسٹیول ڈائریکٹر آشوتوش گوواریکر بھی موجود تھے۔
گہرائی اور فنکارانہ اثر کے ذریعے دیرپا تاثر چھوڑنے والی اداکاری کا اعتراف کرتے ہوئے جیوری نے مایا او رورک کو پردے پر اپنی دل کش موجودگی کے لیے سراہا۔
جیوری نے تعریف کرتے ہوئے کہا: ’’ایسی دل کش اداکاری کے لیے جو تجسس کو بیدار کرتی ہے اور ہمیں سنیما کے اسرار کو دریافت کرنے کی دعوت دیتی ہے، جسے اداکارہ اور ہدایت کار کے غیر معمولی وژن کے درمیان بے مثال ہم آہنگی نے مزید بلند کیا ہے۔‘‘
اس اعزاز کے ساتھ مایا او رورک بھی ان فنکاروں میں شامل ہوگئی ہیں جن کے کام نے اس سال کے مقابلے کو غیر معمولی سنیما صلاحیتوں کے جشن میں تبدیل کیا ہے۔
بہترین اداکارہ کے لیے سلور پیکاک ایوارڈ میں مور کی ٹرافی، ایک سرٹیفکیٹ اور 15 لاکھ روپے کی نقد رقم شامل ہے۔
فلم ’دی میلٹ ڈاؤن‘ کا خلاصہ
1992 کے پس منظر میں بنائی گئی یہ کہانی چلی کے دور افتادہ اینڈیز پہاڑی سلسلے میں واقع ایک اسکی ریزورٹ میں پیش آتی ہے۔ کہانی نو سالہ انیس کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے دادا دادی کے ہوٹل میں قیام پذیر ہے۔ اس کی دوستی 15 سالہ جرمن اسکیئر ہانا سے ہوجاتی ہے۔ جب ہانا اچانک لاپتہ ہوجاتی ہے تو اسے تلاش کرنے کی کوشش کے دوران کئی راز اور پوشیدہ حقائق سامنے آتے ہیں۔

Read IFFILOID here: https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1®=48
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 8434)