وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھارتی بحریہ اکیڈمی، ایژی مالا  میں خزاں کے تعلیمی سیشن 2026 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 NOV 2026 7:49PM by PIB Delhi

ایژی مالا میں 28 نومبر 2026 کو آٹم ٹرم 2026 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) منعقد ہوئی، جس کے ساتھ ہی 69 خواتین سمیت 427 تربیت یافتگان کی سخت ابتدائی فوجی تربیت مکمل ہوگئی۔ یہ رسمی پریڈ فارغ التحصیل ہونے والے تربیت یافتگان کی زندگیوں میں ایک اہم تبدیلی کی علامت تھی، جب انہوں نے شاندار پریرا پریڈ گراؤنڈ میں ’آخری قدم‘ (انتم پگ) کی جانب مارچ کیا۔ یہ ایک قدم ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور دوست ممالک کی بحری افواج میں ان کی کمیشنڈ سروس کے آغاز کی علامت ہے۔ پاس آؤٹ ہونے والے دستے میں نو دوست ممالک بنگلہ دیش، کینیا، ملاوی، مالدیپ، میانمار، عمان، سیشلز، تنزانیہ اور مشرقی تیمور کے 18 تربیت یافتگان بھی شامل تھے۔ اس سے بحری افواج کے درمیان دیرپا دوستی اور پیشہ ورانہ رفاقت کو فروغ دینے میں اکیڈمی کے کردار کو مزید تقویت ملی۔

اس پریڈ کا معائنہ ہندوستان کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا۔ ہندوستانی مسلح افواج کی سپریم کمانڈر کی موجودگی نے اس رسمی تقریب کو خصوصی اہمیت عطا کی۔ پریڈ کا مشاہدہ کیرالہ کے گورنر اوم پرکاش ماتھر، حکومت کیرالہ کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم روزی ایم جان، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن، سدرن نیول کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف وائس ایڈمرل سمیر سکسینہ، ہندوستانی بحریہ کے سینئر افسران، ممتاز مہمانوں، غیر ملکی فوجی اتاشیوں، انسٹرکٹرز، تربیتی عملے اور فارغ التحصیل ہونے والے تربیت یافتگان کے والدین اور اہل خانہ نے بھی کیا۔

پریڈ کے دوران صدر جمہوریہ نے تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تربیت یافتگان کو تمغوں اور ٹرافیوں سے نوازا۔ 111ویں بھارتی بحریہ اکیڈمی کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مڈشپ مین کوشک سنگھ کو صدر جمہوریہ کا گولڈ میڈل دیا گیا۔ بہترین غیر ملکی کیڈٹ کی ایف او سی اِن سی (ساؤتھ) ٹرافی بنگلہ دیش کے مڈشپ مین ایم ڈی فدیل رضا کو عطا کی گئی۔ پاس آؤٹ ہونے والے سابق این ڈی اے تربیت یافتگان میں مجموعی میرٹ کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مڈشپ مین شوانی سنگھ کو ایف او سی اِن سی (ساؤتھ) ٹرافی دی گئی۔ 42ویں نیول اورینٹیشن کورس (ایکسٹینڈڈ) اور 43ویں نیول اورینٹیشن کورس (ریگولر) میں بہترین تربیت یافتگان کے لیے سی این ایس گولڈ میڈلز بالترتیب کیڈٹ سومیش شرما اور کیڈٹ ایشیا ورما کو دیے گئے۔ بہترین کوسٹ گارڈ تربیت یافتہ کے لیے ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈ ٹرافی 42ویں نیول اورینٹیشن (کوسٹ گارڈ) کورس کے کیڈٹ متیش دنیش رانے کو عطا کی گئی۔

پاس آؤٹ ہونے والے تربیت یافتگان سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ان کی تربیت کامیابی سے مکمل کرنے اور ملک کی خدمت کے لیے خود کو وقف کرنے والی زندگی کا آغاز کرنے پر مبارک باد دی۔ صدر جمہوریہ نے آئی این اے میں ان کے ابتدائی تربیتی برسوں کے دوران نوجوان افسران کی شخصیت سازی میں انسٹرکٹرز اور تربیتی عملے کی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔

تقریب کا ایک اہم لمحہ دیرینہ روایت ’شپنگ آف اسٹرائپس‘ کی ادائیگی تھا، جو پاس آؤٹ ہونے والے تربیت یافتگان کو کمیشنڈ افسر کا رینک عطا کیے جانے کی علامت ہے۔ بحریہ کے سربراہ نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، سدرن نیول کمانڈ، کمانڈنٹ آئی این اے، بحریہ کے دیگر سینئر افسران اور فخر سے سرشار والدین کے ساتھ مل کر نئے کمیشن حاصل کرنے والے افسران کے کشادہ کندھوں پر سب لیفٹیننٹ کے رینک کی پٹیاں لگائیں۔

RELATED LINKS

Press Release: https://www.presidentofindia.gov.in/press_releases/president-india-reviews-passing-out-parade-autumn-term-2026-indian-naval-academy

سوشل میڈیا پوسٹس – راشٹرپتی بھون (سرکاری ایکس ہینڈل):

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 8430 )


(ریلیز آئی ڈی: 2343236) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil