دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیکرٹری، ڈی او ایل آر نے اوڈیشہ میں ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی 2.0 اور عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے ریوارڈ پروگرام کے نفاذ کا جائزہ لیا


انہوں نے ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی 2.0 کے تحت 89 فیصد مالی اخراجات پر اطمینان کا اظہار کیا؛ حکام کو ہدایت کی کہ وہ سست روی کا شکار 7 منصوبوں پر کام میں تیزی لائیں اور تمام منصوبوں کو 31 مارچ 2027 تک مکمل کریں

31 مارچ 2027 کو اختتامی تاریخ سے قبل ریوارڈ پروگرام کی تمام طے شدہ سرگرمیاں مکمل کرنے کا مشورہ دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 NOV 2026 8:58PM by PIB Delhi

جناب دلیپ کمار، سکریٹری، محکمۂ اراضی وسائل (ڈی او ایل آر)، وزارت دیہی ترقی، حکومت ہند نے اوڈیشہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا 2.0 کے واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ کمپوننٹ (ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی 2.0) اور عالمی بینک کی معاونت سے چلائے جانے والے ’ریجووینیٹنگ واٹرشیڈز فار ایگریکلچرل ریزیلینس تھرو انوویٹیو ڈیولپمنٹ‘ (REWARD) پروگرام کی پیش رفت اور زمینی سطح پر ان کے نفاذ کا جائزہ لیا۔

 

 

میدانی دورہ اور مقامی برادری کے ساتھ تبادلۂ خیال

 

میدانی دورے کے دوران جناب دلیپ کمار نے ضلع کھوردھا کے ٹانگی بلاک میں ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی 2.0 کے پروجیکٹ علاقے میں آبی ذخائر کے ترقیاتی منصوبوں کے تحت انجام دیے گئے مختلف کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زمینی سطح پر کاموں کے معیار کو سراہا اور بالخصوص مقامی برادریوں، آبی صارفین کے گروپوں اور خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جی) کی فعال شرکت کو قابل ستائش قرار دیا۔

مستفیدین اور صارفین کے گروپوں کے ارکان سے براہِ راست بات چیت کرتے ہوئے سکریٹری نے ان اقدامات کے سماجی و اقتصادی اور ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لیا اور تیار کردہ اثاثوں کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے میں مقامی اداروں کے کردار پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے آبی ذخائر کی ترقی کے لیے اوڈیشہ کے برادری پر مبنی طریقۂ کار کو بھی سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ قدرتی وسائل کے مؤثر انتظام، کسانوں کے ذرائعٔ معاش کو بہتر بنانے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے قابل دیہی برادریوں کی تشکیل کے لیے عوامی شرکت نہایت اہم ہے۔

 

 

ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی 2.0 کی پیش رفت کا جائزہ

 

ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی 2.0 کے تحت ریاست کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سکریٹری نے اوڈیشہ کی جانب سے تقریباً 89 فیصد مالی اخراجات مکمل کرنے کی حصولیابی کو سراہا۔ اس اسکیم کے تحت منظور شدہ 60 منصوبوں میں سے 38 اس وقت تکمیل کے مرحلے میں ہیں۔

تاہم، سات منصوبوں میں کام کی نسبتاً سست رفتار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، جہاں مالی اخراجات 60 فیصد سے کم ہیں، جناب دلیپ کمار نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ میدانی سطح پر نگرانی کا عمل تیز کریں، فوری طور پر اصلاحی اقدامات شروع کریں اور زیر التوا کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں، تاکہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر پایۂ تکمیل تک پہنچ سکیں۔

 

’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم

 

اپنے دورے کے دوران سکریٹری نے ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت ایک پودا لگایا، جس کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کے تئیں حکومتِ ہند کے عزم کو مزید تقویت ملی۔

 

 

عالمی بینک کی معاونت سے چلنے والے ریوارڈ پروگرام کا جائزہ

 

میدانی معائنے کے بعد سکریٹری نے قومی بارانی علاقوں کی اتھارٹی (این آر اے اے) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کے ساتھ عالمی بینک کی معاونت سے چلنے والے ریوارڈ پروگرام کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ منعقد کی۔ منصوبے کے اہم مراحل کی مقررہ مدت میں تکمیل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سکریٹری نے نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتار تیز کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ 31 مارچ 2027 کو پروگرام کی اختتامی تاریخ سے کافی پہلے تمام طے شدہ سرگرمیاں مکمل کر لی جائیں۔

اس دورے کے دوران سکریٹری کے ہمراہ ڈاکٹر سی پی ریڈی، سینئر ایڈیشنل کمشنر، محکمۂ اراضی وسائل (ڈی او ایل آر)، حکومتِ ہند؛ ڈاکٹر سشما سدھی سری، تکنیکی ماہر، قومی بارانی علاقوں کی اتھارٹی (این آر اے اے)؛ حکومتِ اوڈیشہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر، محکمۂ تحفظِ اراضی؛ نیز محکمہ اور ضلعی انتظامیہ کے سینیئر افسران بھی موجود تھے۔

 

**************

 

ش ح۔ ف ش ع

27-11-2026

                                                                                                                                       U: 8401

 


(ریلیز آئی ڈی: 2342917) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , Assamese