لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکر نے جناب جی وی ماؤلنکر کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 NOV 2026 1:45PM by PIB Delhi

لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے آج لوک سبھا کے پہلے اسپیکر جناب گنیش واسودیو ماولنکر کے  یومِ پیدائش کے موقع پر  سموودھان سدن کے  مرکزی ہال میں گلہائے عقیدت نذر   کرکےانہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب  ہری ونش، ارکانِ پارلیمنٹ، سابق ممبرس؛ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل  جناب  اُتپل کمار سنگھ اور دیگر معزز شخصیات نے بھی پھولوں کا نذرانہ پیش کرکے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 جناب ماولنکر 27 نومبر 1888 کو بڑودہ (موجودہ گجرات) میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بھارت کے پارلیمانی اداروں کی تشکیل میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 1937 میں احمد آباد سے بمبئی قانون ساز اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے اپنے قانون ساز سفر کا آغاز کیا اور 1946 تک اس کے اسپیکر کے عہدے پر فائز رہے۔ بعد ازاں انہوں نے چھٹی مرکزی قانون ساز اسمبلی کی صدارت کی اور آزادی سے قبل کے اہم برسوں میں اس کی رہنمائی کی۔

1947 کے بعد جناب ماولنکر نے دستور ساز اسمبلی (قانون ساز) کے اسپیکر اور اس کے بعد عارضی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 1952 میں پہلی لوک سبھا کی تشکیل کے بعد، 15 مئی 1952 کو انہیں متفقہ طور پر اس کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔ انہوں نے 27 فروری 1956 کو اپنی وفات تک یہ ذمہ داری شاندار  انداز میں نبھائی۔ ان کا وژن، نظم و ضبط اور عزم آج بھی بھارتی پارلیمنٹ کے کام کاج اور روایات کی تشکیل میں رہنمائی کرتے ہیں۔

 جناب  ماؤلنکر کی تصویر، جسے جناب  مادھو ستاولیکر نے پینٹ کیا تھا، سموودھان سدن کی لابی کی زینت ہے۔ اس تصویر کی نقاب کشائی 7 ستمبر 1956 کو اس وقت کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے کی تھی۔

*****

 (ش ح – م ع –م ذ)

U. No.8354


(ریلیز آئی ڈی: 2342541) وزیٹر کاؤنٹر : 6